کیا واقعی جنات ایسے نکالے جاتے ہیں؟

ساقی۔

محفلین
ابھی ابھی یہ ویڈیو دیکھی ۔۔اس کے متعلق معلومات درکار ہیں۔



خواتیں دیکھنے سے اجتناب کریں
 

ماہی احمد

لائبریرین
مارنا نہیں چاہیئے، اس طرح دوسری مخلوق کو بھی تکلیف پہنچتی ہے اور بچی کو بھی، یہ غلط بات ہے، اس تکلیف کے باعث جن چِڑ بھی تو سکتے ہیں، اگر آپ قرآن پڑھ رہے ہو تو پھر پورا بھروسہ اسی پر رکھو۔
 
آخری تدوین:
مجھے تو سرے سے ہی نہیں پتا کہ جن کیسے نکالے جاتے ہیں۔ اس وڈیو میں کیا ہوا سمجھ میں نہیں آیا کیا آخر میں لڑکی بے ہوش ہوگئی یا انتقال کر گئی؟
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ جن اکثر لڑکیوں کو ہی کیوں چمٹ جاتے ہیں؟ لڑکوں میں کیا کمی ہے؟
نہیں ایسی تو بات نہیں
اگر واقعی جنوں کی بات کی جائے تو وہ دونوں پر ہی آتے ہیں، مگرہمارے ہاں اکثر سائکلوجکل مثائل کو بھی "جن" سمجھ لیا جاتا ہے۔
 
کیا کسی نے کبھی کسی ایسے شخص یا خاتون سے ملاقات کی ہے جس کو پہلے جن چمٹا ہوا تھا؟ اور اس سے اسکی کیفیت پوچھی ہو کہ کیسا لگ رہا تھا؟
 

ساقی۔

محفلین
کیا کسی نے کبھی کسی ایسے شخص یا خاتون سے ملاقات کی ہے جس کو پہلے جن چمٹا ہوا تھا؟ اور اس سے اسکی کیفیت پوچھی ہو کہ کیسا لگ رہا تھا؟
میرے خیال سے جب جنات موجود ہوں تو اپنی کفیت کا ہوش کہاں ہوتا ہو گا ۔ اور بعد میں شاید یاد نہ رہتا ہو۔
 

x boy

محفلین
الحمدللہ
میں نے آج تک جن نہیں دیکھا لیکن شیطان بہت دیکھے ہیں جو انسانوں میں بھی ہیں اور جنات میں بھی۔
اگر کسی کا گھر ایسا پایا جاتا ہے جہاں جن کا تصور ہے تو پاک صاف رہیں اور روز سورۃ البقرہ کی تلاوت کرائیں
اور جن کو جن تنگ کرتا ہے اس کے کان میں سورۃ مومنون کی آخری پانچ آیتیں پرھیں اسکے بارہ میں کہا گیا ہے جسکا
مفہوم ہے کہ اگر درمیان میں احد کی پہاڑی بھی آجائے تو وہ ٹل جائے گی۔
یہ مشہور واقعہ عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہے جنہوں نے کسی صحابی کا جن نکالا اور اس کے لئے صرف
ایک بار مومنون کی پانچ آیتیں پڑھیں۔
اور بھی بہت سے طریقے ہیں وہ سب کے سب حدیث اور قرآن کے ذریعے طریق ہو تو صحیح ہے
کبھی کبھار جاہل عامل فقیر سجادہ نشین قبر پجاری مجاور مریض کی پٹائی کرکے نکالتے ہیں
جس سے مرض کیا جائے گا بندہ ہی چند دنوں میں اوپر چلا جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
99 فیصد ڈھکوسلا ہوتا ہے۔ اور جن نکالنے والوں کی چاندی ہوتی ہے۔ جو ضعیف الاعتقاد لوگوں سے خاصا مال بٹورتے ہیں۔
جن کو یہ شکایت ہو وہ قرآنی آیات سے اپنا علاج خود کر سکتے ہیں۔
 
Top