ماہی احمد
لائبریرین
بالکل نہیں! اس کا مطلب ہے کے طریقہ غلط تھا!اچھی بھتیجی، سائنس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں ہے۔ روز نئی تحقیق کے نتیجے میں کچھ نیا نکلتا ہے۔ فرض کیجئے کہ اگر آج ہم کہتے ہیں کہ سائنس نے قرآن میں بیان کی گئی 1400 سال پرانی بات کی تصدیق کر دی ہے تو اس پر خوش ہونا چاہئے۔ اب اگر کل کو یہی تحقیق کسی وجہ سے غلط نکلی تو پھر کیا ہم اس نئی تحقیق کو یہ کہہ کر مان لیں گے کہ یہ قرآن کی نفی کر رہی ہے؟
بحثیت مسلمان میں ہر صورت قرآن کی ہر بات مانتی ہوں چاہے اسے سائنس ثابت کرے یا نہ کرے۔
اور میں جنوں پر بھی یقین رکھتی ہوں۔ بس