کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

شمشاد

لائبریرین
میں نے انڈے کے ساتھ پراٹھا کا ناشتہ کیا تھا۔ اب دوپہر میں دیکھیں کیا ملتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج شام ہمارے ہاں دو خاندانوں کی دعوت تھی تو انواع و اقسام کے کھانے کھانے کو ملے ہیں۔ الحمد للہ شکر الحمد للہ۔ اور خاتون اول کا شکریہ۔
 

bilalrouf

محفلین
آج میں نے آلو انڈے کی بھجیا اور پراٹھے کا ناشتا کیا ہے۔اب گرما گرم چائے کے ساتھ مووی انجوائے کی جا رہئ ہے۔نام پتا نہیں چل سکا مووی کا۔
 

bilalrouf

محفلین
شمشاد بھائی ویلکم کرنے کا شکریہ۔ انشاء اللہ جلد ہی تعارف کرواوں گا۔ کچھ دن اس محفل کو سمجھ لوں ۔ ابھی تھوڑا سا مصروف بھی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتظار رہے گا۔

اردو محفل کے متعلق اگر کوئی مشکل پیش آئے تو بلا جھجھک انتظامیہ کے کسی بھی رکن سے استفسار کر سکتے ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
میں نے کل رات کو کھانے میں چکن پلاؤ کھایا تھا اور جو بہت مزے کا بنا ہوا تھا۔۔
ابھی چائے پینے کا سوچ رہی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
چائے خود سے تو بننے سے رہی، اب یا تو خود بنائیں یا کسی سے بنوائیں، تبھی چائے مل سکتی ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
کوئی بنانے والا ہے نہیں ابھی۔۔ اور خود بنانا کا بالکل بھی دل نہیں کر رہا۔ اس لیے ویٹ کرتی ہوں
 
مقدس بٹیا اس قدر چائے پئیں گی تو آپ کی ناک کی نوک سرمئی ہو جائے گی اور آپ زیادہ خوبصورت لگنے لگیں گی۔ لہٰذا تھوڑا کم کم ہی پیا کریں۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
مقدس بٹیا اس قدر چائے پئیں گی تو آپ کی ناک کی نوک سرمئی ہو جائے گی اور آپ زیادہ خوبصورت لگنے لگیں گی۔ لہٰذا تھوڑا کم کم ہی پیا کریں۔ :)


ہاہاہاہاہاہا بھیا
میری امی کہتی ہیں کہ اتنی زیادہ چائے پیو گی تو کالی کلوٹی ہو جاؤ گی۔۔ ویسے آپ بھی تو یہی نہیں کہنا چاہ رہے ناں:grin:
 
Top