کیا پکایا اور کیا کھایا-(2)

شمشاد

لائبریرین
آ جائیں، دوپہر کا کھانا اکٹھے ہی کھا لیتے ہیں۔ میرا ساتھی بازار گیا ہوا ہے کھانا لانے کے لیے۔
 
مقدس

لائبریرین
ابھی جاگی ہوں اور اٹھتے ساتھ لیپ ٹاپ آں کر لیا۔۔ اب جاتی ہوں ناشتے کرنے کے لیے
 
شمشاد

لائبریرین
دوپہر کے کھانے میں قیمہ شملہ مرچ، دہی، روٹی، یہ سب شامل تھا۔ اب کھانے سے فارغ ہو کر سبز چائے پینے لگا ہوں۔
 
مقدس

لائبریرین
کچھ بھی نہیں۔۔ آج یہاں دھوپ ہے اور میرے سر میں درد ہو رہا ہے۔۔ سو آئی کانٹ ایٹ اینی تھنگ
 
شمشاد

لائبریرین
سر درد کا ایک بہت اچھا نسخہ میں نے ایک دفعہ ماوراء کو بتایا تھا، غالباً ناعمہ کو بھی بتایا تھا۔

ویسے بات یہ ہے کہ کھانا پینا منہ سے ہے نہ کہ سر سے، اس لیے کچھ کھا پی لیں، اور کچھ نہیں تو سردرد کی گولی اور ایک پیالی چائے۔

گولیاں بھی کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ ایک گولی سے سر درد غائب ہو جاتا ہے اور دوسری گولی سے سردرد کے ساتھ ساتھ سر بھی غائب ہو جاتا ہے، پھر کبھی سر میں درد نہیں ہوتا۔

پھر بھی ایک بات پوچھنی ہے کہ دھوپ اور سردرد کا آپ س میں کیا رشتہ ہے؟
 
پھر مجھے بھی بتائیں شمشاد بھیا۔۔ بیکاز آئی ایم فیڈ اپ آف دس۔
وہ جب سر میں زیادہ درد ہوتا ہے ناں تو آئی ڈاؤنٹ فیل لائک ایٹنگ۔۔ اس لیے کچھ نہیں کھایا
اور یہ کہ آئی آلویز فیلٹ دیٹ مائی ہیڈایک گوز ورس ان سن شائن
 
شمشاد

لائبریرین
چلو بھئی ناعمہ آ جاؤ اور اپنی سردرد بہن کو سردرد سے چھٹکارا پانے کا وہی نسخہ بتاؤ جو میں نے تمہیں بتایا تھا۔
 
میم نون

محفلین
وہ نسخہ تو آپ ناں ہی آزمائیں تو بہتر ہے :shameonyou:

ویسے کوئی دس بیس بار "کند" کے ساتھ زور زور سے "ٹکریں" مارنے والا نسخہ تھا :tongue:
 
Top