ہر ایک انسان کی جسامت پر مختلف چیز سوٹ کرتی ہے کسی پر سوٹ، کسی پر کرتا پاجامہ، کوئی دھوتی کرتے میں بھی روبدار نظر آرہا ہوتا ہے کوئ جینز میں جیمز بانڈ لگ رہا ہوتا ہے تو کوئ لونگی میں لونگی ڈانس کر رہا ہوتا ہے۔
یہ تو بات ہوگی مردوں کی اب کچھ بات مستورات کی بھی ہو جائے۔
ویسے تو لڑکیوں پر ہر رنگ اور ہر طرح کا لباس سوٹ نہیں کرتا مگر کیا کسی نے خوب کہا ہے۔
جب آنکھ مجنوں ہو تو
چاۓ بھی لیلیٰ لگتی ہے
کچھ لڑکیوں کو شلوار قمیض کافی سوٹ کرتی ہے تو کچھ کو ساڑھی کچھ کو ٹایز، کچھ کو سوٹ ، کچھ کو ٹراؤزر، کچھ کو لہنگا جو ہوتا ہے کافی مہنگا کچھ اسکارف میں کچھ دوپٹے کچھ شال میں کچھ عبایا پہنے اچھی لگتی ہیں۔
آج بات صرف مردوں کے پہناوے پر ہو گی ۔
لمبے۔۔۔۔۔مرد حضرات پر شلوار قمیض کافی سوٹ کرتا مگر بغیر واسکٹ کے اس کے علاؤہ عربی جبہ بھی کافی سوٹ کرتا ہے اگر کوئی اچھا درزی مل جائے تو بال اگر سر پر بعداز شادی رہ گئے ہوں تو کچھ حد تک لمبے اور گھنے اچھے لگتے ہیں ہاتھ پر آرمی سٹائل رسٹ واچ اچھی لگتی ہے چشمہ نا ہو تو بہتر البتہ درمیانے سائز میں لگا بھی سکتے ہیں۔ جوتے گرمی میں سینڈل اور سردی میں پشاوری کھڑی بہتر رہے گی رنگ موسم اور مزاج کے مطابق جو مناسب لگے۔
درمیانے قد۔۔۔۔۔۔ کے مرد حضرات شیروانی میں ، اور کرتے میں اچھے لگتے ہیں بال سایڈ سے مانگ ہو اور بال درمیانے ہوں ہاتھ میں رسٹ واچ جو بھی آپ کی کلائی پر اچھی لگے میرا مشورہ چھوٹی اور چکور ہے چشمہ اگر منہ گول ہے تو چھوٹا اور اگر منہ چکور ہے تو رہنے دیں اگر چین نہیں آرہا تو گول مگر چھوٹا سا لگا لیں۔ جوتے گرمی میں کھسہ، سینڈل اور سردی میں بند جوتے جو بھی آپ کو پسند ہوں۔ رنگ موسم،مزاج اور اپنی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو اچھا لگے۔
چھوٹے قد۔۔۔۔۔۔۔۔ کے مرد حضرات شلوار قمیض بمعہ واسکٹ، سوٹ، اور جینز میں اچھے لگتے ہیں بال کچھ گھنے ہوں مگر زیادہ لمبے نا ہوں ہاتھ پر رسٹ واچ گول اور درمیانی ہو ڈائل والی۔ چشمہ درمیانہ مگر چکور کبھی بھی نہیں ۔جوتے گرمی میں پشاوری چپل کچھ اونچی ہو سردیوں میں جوگر اور بند جوتے ۔ رنگ موسم،مزاج اور حلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدیں۔