کیا ڈورومون کارٹونز پر پابندی لگنی چاہئے؟

کیا ڈورومون کارٹونز پر پابندی لگنی چاہئے؟

  • ہاں

  • نہیں


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

فرحت کیانی

لائبریرین
ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے.
یہ سمجھنا کہ کسی ایک پروگرام کو بند کروا کر ہم اپنے بچوں کو محفوظ کر لیں گے یا درست رستے پر چلا لیں گے درست نہیں ہے. لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ بچوں کو درست و غلط کی تمیز نہ سکھائی جائے. میں ذاتی طور پر ڈوریمون، اووگی اور اسی قبیل کے دیگر کارٹونز کو پسند نہیں کرتی اور خاندان میں جو بچے میرے قابو یا رعب میں آ جاتے ہیں انہیں یہ کارٹونز دیکھنے سے روک لیتی ہوں. ظاہر سمجھا کر. میرے بھتیجے نے اب چیزوں کو سمجھنا اور تجزیہ کرنا شروع کر دیا ہے سو انہوں نے خود یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ نوبیتا تو چیٹنگ کرتا ہے اپنے والدین اور ٹیچرز کے ساتھ اور ہمیشہ شارٹ کٹس ڈھونڈتا ہے کام کرنے کے لیے. جو کہ اچھی بات نہیں ہے. اس کے علاوہ باقی اعتراضات جو اس لڑی میں اٹھائے گئے ہیں وہ بھی کسی حد تک درست ہیں. ہر عمر کے کچھ تقاضے اور احتیاطیں ہوتی ہیں اور بچپن کی خوبصورتی معصومیت میں ہوتی ہے. جو بات آپ کو teens میں یا اس کے بعد معلوم ہونی چاہئے اگر وقت سے پہلے یا بعد میں ہو تو اس کا فائدہ نہیں نقصان ہوتا ہے. یہی کچھ ہمارے یہاں ہو رہا ہے. آپ کسی کارٹون یا پروگرام کو فیملی پروگرام نہیں کہہ سکتے. میرا خیال ہے کہ یہ کہنا کہ کسی خاص بات یا لباس یا حرکت کے دیکھنے یا دکھانے میں کیا حرج ہے درست نہیں ہے. ایسا ہوتا توکہ بھی 18 پلس وغیرہ قسم کی کوئی قید نہ لگائی جاتی. ایسا ہوتا تو مغرب میں 'parental lock' نامی کوئی شے نہ ہوتی.

ویسے آپس کی بات ہے کہ مجھے اپنے پاکستانی چینلز پر چلنے والے پروگرامز کی بجائے بچوں کے انٹرنیشنل چینلز زیادہ بااخلاق لگتے ہیں. جیسا کہ Disney Junior اور baby TV
اور جس نے بھی ڈوریمون پر پابندی کی تجویز دی ہے اسے صرف ایک دن کے لیے تمام چینلز دکھائے جانے چاہئیں. مجھے یقین ہے کہ اس کے بعد ان کی فہرست میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا.
اور ان صاحب کو اگر کچھ بین کروانا ہے تو موبائل فون کے پیکجز پر پابندی لگوائیں. اس سے زیادہ پاکستانی قوم کے حالات شاید ہی کسی نے خراب کیے ہوں.
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
اور دوسری بات یہ کہ بینڈ کرنے کی حمایت کرنا دوسروں کو دیکھنے سے زبردستی روکنے جیسا ہی ہے
کیا ہی منطق ہے۔یعنی اس دھاگے میں اکثریت بین کے حق میں ہے، اس وجہ سے آپ کے گھر میں کارٹون آنا بند ہو گئے ہیں ؟
خوب است۔
 

محمدظہیر

محفلین
کیا ہی منطق ہے۔یعنی اس دھاگے میں اکثریت بین کے حق میں ہے، اس وجہ سے آپ کے گھر میں کارٹون آنا بند ہو گئے ہیں ؟
خوب است۔
جی نہیں، میرے گھر میں کارٹون آنا بند نہیں ہوئے. امید ہے آپ نے جو الزامات ڈورے مون پر عائد کیے ہیں اس کا ثبوت پیش کریں گے.
 

عثمان

محفلین
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
جب کارٹون بین ہو جائیں گے تو ظاہر ہے کہ آنا بند ہو جائیں گے۔
برادرم، یہ قومی اسمبلی کی رائے شماری نہیں ہے، کہ اس کے نتائج سے واقعی پابندی لگ جائے گی۔
پھر بھی اگر آپ اس رائے شمارے کو صائب مانتے ہیں اور، اگر اکثریت اس پابندی کے حق میں ہے تو جمہوریت کے اصولوں کے مطابق یہ پابندی جائز ہے۔
 

عثمان

محفلین
برادرم، یہ قومی اسمبلی کی رائے شماری نہیں ہے، کہ اس کے نتائج سے واقعی پابندی لگ جائے گی۔
پھر بھی اگر آپ اس رائے شمارے کو صائب مانتے ہیں اور، اگر اکثریت اس پابندی کے حق میں ہے تو جمہوریت کے اصولوں کے مطابق یہ پابندی جائز ہے۔
گویا آپ نے خود ہی اپنی بات کو رد کردیا کہ آپ زبردستی کسی کو نہیں روک رہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
گویا آپ نے خود ہی اپنی بات کو رد کردیا کہ آپ زبردستی کسی کو نہیں روک رہے۔
جب آپ اس بات پر مصر ہیں کہ یہ رائے شماری زبردستی روکنے کے مترادف ہے تو ایسا ہی سمجھیں۔
اب اگر آپ کے نزدیک جمہوریت کا مطلب زبردستی ہے تو پھر مزید کچھ عرض نہیں کیا جا سکتا۔
 

عثمان

محفلین
جب آپ اس بات پر مصر ہیں کہ یہ رائے شماری زبردستی روکنے کے مترادف ہے تو ایسا ہی سمجھیں۔
اب اگر آپ کے نزدیک جمہوریت کا مطلب زبردستی ہے تو پھر مزید کچھ عرض نہیں کیا جا سکتا۔
اپنی رائے میں جمہوریت تلاش کرنے سے قبل آپ بین پر غور کیجیے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
3۔ جیان نام کا ایک موٹا کیریکٹر ہے جو ہر وقت بدمعاشی کرتا رہتا ہے، اس کا ایک اور دوست بھی ہے ، سنیو ۔ وہ بھی اس کی طرح بُرا لڑکا ہی ہے۔ لیکن آپ کو دلچسپ بات بتاؤں کہ بچے ان دونوں کیریکٹرز کو پسند نہیں کرتے ، اس کے برعکس ڈورے مون کی تخلیقی صلاحیت، دوست کے لیے ہمدردی اور ڈورے مون کی نرم لہجے میں پیاری باتیں سننا پسند کرتے ہیں۔ نوبیتا کو سست قسم کا لڑکا بتایا گیا ہے، اس کی مدد کے لیے جب بھی کوئی آسان گیجٹ ڈورے مون دیتا ہے ، وہ آخر میں نوبیتا کے لیے مشکل بن جاتی ہے ، ۔دراصل ڈورے مون میں بچوں کو سبق ملتا ہے کہ کسی بھی کام کے لیے غلط طریقے سے شارٹ کٹ نہیں مل سکتا اور آسانی سے ملنے والی خوشی دیر تک نہیں رہتی۔​
ہم اس بات سے متفق ہیں کہ بچے ان کرداروں کو پسند نہیں کرتے جو جارحانہ ہوں یا سست اور کاہل ہوں. ابھی دو دن پہلے کی ہی بات ہے۔ ہمارے سکول میں ایک فیملی اپنے تین بچوں کا ایڈمیشن کرانے آئی، یہ فیملی چین سے پاکستان میں شفٹ ہوئی تھی۔ بچوں کا ایڈمیشن ٹیسٹ ہم لے رہے تھے۔ ان کا بڑا بیٹا جو تقریباً بارہ سال کا تھا۔ ان کی پینٹ پر تھائی پہ ڈورے مون کا اسٹیکر لگا تھا۔ ہم نے دیکھا تو ان سے اِن کارٹون کی بابت بات کی تو پتہ چلا کہ ان کا پسندیدہ کردار ڈورے مون ہے۔ ہم نے پوچھا کہ آپ کو نوبیتا نہیں پسند؟؟ تو بچے نے جواب دیا۔
No, I don't like him. He keeps weeping all the time. :D :D
بچے کی بات سن کر ہمیں تو بہت اطمینان ہوا۔ :D
 
پوکےمون ڈیجیمون کے بعد ایک اور مون۔۔۔:eek:
بھئی سب سے اچھے کارٹون تو "جان" والے لگے مجھے۔ پاکستانیوں نے میلہ لوٹ لیا۔
hqdefault.jpg
 
ویسے یہ جاپانی بھی خوب ہیں جتنی ان کی آنکھیں کھلتی ہیں اتنی آنکھیں کھول کر تو ہم لوگ سوتے ہوئے فیس بک اور واٹس ایپ کے میسج پڑھ لیتے ہیں۔:D
اور ان کے کارٹونز کے تھوبڑوں پر آنکھوں کے سوا کچھ نہیں دکھتا۔:glasses-nerdy:
 
Top