arifkarim
معطل
وائرلیس اضافی ماؤس سے ہمیں کچھ تکلیف اسلئے بھی ہے کہ ایک دفعہ ہم اسے بیگ میں ڈال کر جاب پر لے گئے تھے۔ واپس آئے ، لیپ ٹاپ تو نکال لیا پر ماؤس نکالنا یاد نہ رہا۔ بیگ ساتھ والے کمرے میں پڑا تھا جہاں والدہ محترمہ صفائی کر رہی ہیں۔ ہم مشغول ہو کرکوئی فلم دیکھ رہے تھے کہ اچانک ماؤس نے خود ہی ہلنا شروع کر دیا۔ پہلے تو ہم ذرا سہمے، پھر گھبرائے، اور پھر باقاعدہ کمپیوٹر کی ڈی بگنگ شروع کر دی کہ یہ کیا ماجرا ہے۔ جب تمام ڈرائیورز ری انسٹال کر کے بھی کام نہ بنا تو غصہ میں آکر لیپ ٹاپ پر لگے تمام یو ایس بی ڈیوائسز اتار دیے اور مسئلہ ختم! جس پر یہ راز عیاں ہوا کہ صفائی کے دوران والدہ محترمہ ہمارے بیگ کی پھلوراپھلاری کر رہی تھیں اور یوں ہمارا ماؤس وہاں سے تنگ کرتا رہاہم پہ مشترکہ ہیں احسان 'اضافی ماؤس' کے
آخری تدوین: