جن ماڈلز کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے وہ پی ڈی ایز نہیں بلکہ ونڈوز فونز تھے جن میں ٹچ کے علاوہ جیم اور جیز جار کے ساتھ تو سٹائلس بھی تھے:
iMate Jam - 2004
iMate JasJar - 2005
iMate Jamin - 2006
اور مزے کی بات ہے کہ یہ سب ایچ ٹی سی نے بنائے تھے لیکن اس دور میں ایچ ٹی سی خود مارکیٹ نہیں کرتا تھا اپنی پراڈکٹس۔ صرف آپریٹرز کے ذریعے لانچ کرتا تھا یا ایک کمپنی تھی آئی میٹ جو ایچ ٹی سی کی پراڈکٹس کو ری برانڈ کر کے لانچ کیا کرتی تھی۔ بعد ازاں جب ایچ ٹی سی نے خود لانچ کرنے شروع کیے تو وہ آئی میٹ بے چاری ختم ہو گئی۔
یوں آئی فون کے متعلق یہ دعویٰ کہ وہ سمارٹ فونز کا "ابا" ہے بالکل بے بنیاد ہے۔ آئی فون کا پہلا سمارٹ فون 2007 کے آخر میں آیا تھا۔