معذرت! جلدی میں ڈبے کے قطر کا نصف لینا بھول گیا جس کے باعث "ڈاکٹر" صاحب کو کچھ زیادہ ہی شک کا فائدہ مل گیا۔ قطر چونکہ 0.50 میٹر تصور کیا گیا ہے، تو اس حساب سے نصف قطر 0.25 میٹر ہوگا۔ اس کی روشنی میں ایک بار پھر سے حساب لگاتے ہیں۔
l = 1 m
r = 0.25 m
Vol = πr²l = 0.19634954084936207740391521145497 m³
P/Vol = (100 W)/(0.19634954084936207740391521145497 m³) = 509.295817894 Watt/m³
اب ان دونوں کثافتوں کا موازنہ۔
509.295817894/0.000003055 = 166708942.027495908
یعنی ڈاکٹر صاب نے اپنے ڈبے میں کم از کم 166708942 گنا زیادہ، یا تقریباً ساڑھے 16 کروڑ گنا زیادہ طاقت استعمال کی۔ ذرا تصور کریں کہ آپ چائے میں ایک چمچ چینی کے بجائے ساڑھے 16 کروڑ چمچ چینی ڈال دیں تو چائے کا کیا حال ہوگا۔