سید رافع
محفلین
برصغیر میں رہتے ہوئے اپنا ایمان بچا لیں یا یورپ میں رہتے ہوئے اپنے اعمال۔ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔
اعمال ایمان کے بعد ہی معتبر ہیں۔
برصغیر میں رہتے ہوئے اپنا ایمان بچا لیں یا یورپ میں رہتے ہوئے اپنے اعمال۔ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔
یہ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ اعمال جیسے بھی ہوں لیکن اگر آپ حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں تو آپ کی شفاعت ہو جائے گی۔ جبکہ اسلام میں ایمان کے ساتھ ساتھ اعمال صالحہ ادا کئے بغیر شفاعت ممکن نہیں ہےاعمال ایمان کے بعد ہی معتبر ہیں۔
وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُوْلَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍO
اور جس نے نیکی کی، خواہ مرد ہو یا عورت اور مومن بھی ہو تو وہی لوگ جنّت میں داخل ہوں گے انہیں وہاں بے حساب رِزق دیا جائے گا- سورۃ الغافر، آیت نمبر 40-
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَO
جو کوئی نیک عمل کرے (خواہ) مرد ہو یا عورت جبکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے ضرور پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھیں گے، اور انہیں ضرور ان کا اجر (بھی) عطا فرمائیں گے ان اچھے اعمال کے عوض جو وہ انجام دیتے تھے۔ سورۃ النحل، آیت نمبر 97۔
مضحکہ خیز دلیل ہے۔ جب مسلمان سوپر پاور تھے اس وقت بھی سود پر لین دین کرتے تھےدنیا بھر کے مسلمان بہت زیادہ مقبول عمل کرنے سے بوجہ سود قاصر ہیں۔
کیا مسلم اقوام یا ممالک، ان سے پیچھے ہیں؟؟؟یورپی اقوام سود کھاتی ہیں، زنا کرتی ہیں، ہم جنس پرست ہیں، دہریہ عقائد رکھتی ہیں
سود کی سنی تعریف اور شیعہ تعریف میں فرق ہے۔مضحکہ خیز دلیل ہے۔ جب مسلمان سوپر پاور تھے اس وقت بھی سود پر لین دین کرتے تھے
مضحکہ خیز دلیل ہے۔ جب مسلمان سوپر پاور تھے اس وقت بھی سود پر لین دین کرتے تھے
دوسروں کو ٹھیک کرنے کی بجائے آپ انفرای حیثیت میں بغیر سود کے زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ اگر کامیابی ہو تو مطلع کر دیجئے گا۔جس نے کی وہ ہمارے لیے نمونہ ہے؟
یہ عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ اعمال جیسے بھی ہوں لیکن اگر آپ حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں تو آپ کی شفاعت ہو جائے گی۔ جبکہ اسلام میں ایمان کے ساتھ ساتھ اعمال صالحہ ادا کئے بغیر شفاعت ممکن نہیں ہے
سود کی سنی تعریف اور شیعہ تعریف میں فرق ہے۔
سنی تعریف، غیر منطقی ہے لیکن عام ہے
شیعہ تعریف، قران حکیم کے مطابق، لیکن عام نہیں
یہ تو آپ خود ہی امریکہ اور سعودیہ کا ڈیٹا دیکھ لیں۔کیا مسلم اقوام یا ممالک، ان سے پیچھے ہیں؟؟؟
سود کی سنی تعریف اور شیعہ تعریف میں فرق ہے۔
میرے گائناکولوجسٹ دوست کے مطابق ، اس نے سعودیہ میں کہیں زیادہ بیسٹ بے بیز ڈلیور کرائے ہیں۔ یعنی وہ بچے جو خونی رشتوں کے اختلاط سے پیدا ہوتے ہیں۔یہ تو آپ خود ہی امریکہ اور سعودیہ کا ڈیٹا دیکھ لیں۔
میرے گائناکولوجسٹ دوست کے مطابق ، اس نے سعودیہ میں کہیں زیادہ بیسٹ بے بیز ڈلیور کرائے ہیں۔ یعنی وہ بچے جو خونی رشتوں کے اختلاط سے پیدا ہوتے ہیں۔
سود کی تعریف بدل کر بیت المال سعودیوں نے ہی خالی کیا اور ساری مسلم اقوام کی معیشیت کو تباہ کیا
آج بھی عورتوں کی بلیک مارکیٹنگ میں سب سے آگے
غلامی کے فروغ میں سب سے آگے
انسانی حقوق کی پامالی میں سب سے آگے
اظہار رائے میں سب سے پیچھے
عورتوں کے حقوق میں سب سے پیچھے
سعودی عرب انتہائی گھٹیا مثال ہے۔
غیر مسلم دنیا جو کہ واضح اکثریت میں ہے کیونکر مسلم ورلڈ آرڈر کو پسند کرے گی؟بہتر ہو گا کہ ہم نیو ورلڈ آرڈر کے برعکس ایک علمی کام کریں کہ نیو مسلم ورلڈ آرڈر پیش کریں۔
غیر مسلم دنیا جو کہ واضح اکثریت میں ہے کیونکر مسلم ورلڈ آرڈر کو پسند کرے گی؟
ارے جناب پہلے مسلم ممالک اپنے معاشروں میں تو ایسا مثالی عدل و انصاف کا نظام قائم کریں جسے دیگر دنیا دیکھ کر کچھ سبق سیکھ سکے۔ آپ کا تو اس وقت وہ حال ہے کہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔نام نیو یورنیورسل ورلڈ آرڈر کر لیں۔ انسانوں کو ایسی دستاویز کی ضرورت ہے جس میں عدل ہوتا دکھائی دے۔ یواین چارٹر کی طرح اسے پبلک کے ریوویو کے لیے کھول دیں۔
مسلم ممالک نے مل کر اقوام متحدہ کے مقابلہ میں اپنا متبادل اور عین اسلامی انسانی حقوق کا منشور تیار کیا تھا ۔ مگر افسوس عملی میدان میں اسے بھی صحیح طرح نافذ نہ کر سکے۔ مسلم ممالک میں اس وقت جو انسانی حقوق کا برا حال ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ورلڈ آرڈر وہی قائم رکھ پاتا ہے جس نے کچھ کیا ہو۔ جس نے نکمے پن میں اپنی مثال قائم کی ہو اسے صرف ورلڈ آرڈر بنانے والے چھتر ہی پھیرتے ہیں اور اس وقت تک پھیرتے رہتے ہیں جب تک سکون نہ آ جائے!
غیر مسلم دنیا جو کہ واضح اکثریت میں ہے کیونکر مسلم ورلڈ آرڈر کو پسند کرے گی؟
ورلڈ آرڈر وہی قائم رکھ پاتا ہے جس نے کچھ کیا ہو۔ جس نے نکمے پن میں اپنی مثال قائم کی ہو اسے صرف ورلڈ آرڈر بنانے والے چھتر ہی پھیرتے ہیں اور اس وقت تک پھیرتے رہتے ہیں جب تک سکون نہ آ جائے!
حل صرف ایک ہے محترم، اور وہ یہ کہ آپ بہترین آئیڈیاز لے کے آئیں اور ایسے احسن انداز میں عملی اقدامات اٹھائیں کہ دنیا آپ کو فالو کرے لیکن ابھی دور دور تک اس کے امکانات نہیں۔کہیں سے تو شروع کرنا ہو گا۔ ہر نئے کام میں مشکلات آتی ہی ہیں۔