کیا یہ بے وفائی ہے؟

لاریب مرزا

محفلین
معلوم نہیں لوگوں کو اتنی جلدی کیوں ہوتی ہے حالانکہ پتا بھی ہے کہ جلدی کا کام شیطان کا
ہم تو ابھی تک ورطہ حیرت میں ہیں کہ تعلیم بعض لوگوں کا کچھ نہیں سنوار سکتی۔ اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بات کرتے ہوئے اپنی جہالت کا ثبوت دیتے ہیں۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
ہم تو ابھی تک ورطہ حیرت میں ہیں کہ تعلیم بعض لوگوں کا کچھ نہیں سنوار سکتی۔ اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بات کرتے ہوئے اپنی جہالت کا ثبوت دیتے ہیں۔ :)
تین مثالوں سے ثابت کریں نیز تینوں مثالیں اسی لڑی سے ہونی چاہیئں
 
محمد فہد

محفلین
ہم تو ابھی تک ورطہ حیرت میں ہیں کہ تعلیم بعض لوگوں کا کچھ نہیں سنوار سکتی۔ اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بات کرتے ہوئے اپنی جہالت کا ثبوت دیتے ہیں۔ :)

دراصل موجودہ ذرائع ابلاغ میں یہی نمایاں کام اور عمل بن گیا ہے کہ پڑھنے کو عمل کیئے بغیر کیش کرایا جاٰئے اور محظوظ ہوا جائے اِسی وجہ سے دؤرِ حاضر میں نصحیتوں، مشوروں اور فصاحتوں کی ہر طرف بہتات ہے اور کچھ لوگ یہاں ایسی ستائش کا کام کرتے ہیں جن کی باتیں اُن کی شخصیت سے ملتی نہیں جس کی وجہ اور بُنیاد صرف و صرف "پریزینٹیشن " ہے اور موجودہ دؤر کا خاصہ اور المیہ ایک ہی ہے کہ ہماری ہر بات ہماری ہر ہرکت و عمل " کمرشل " ہو جس کا معاوضہ ہمارا خود ساختہ بھرم، مصنوعی تعریف و ستائش کی طلب اور ہمارا خود سے مطلوب ہر وقت ہر جگہ دوسروں کو غلط ثابت کرنے کہ لیئے دوسروں کی اصلاح ہی ہوتی ہے۔ یعنی ہماری دُرستگی بھی دُوسروں کے مرہونِ منت رہتی ہے حالانکہ ہمارے رویئے خلوص نیت ،محبت اور بے پناہ کشادگی چاہتے ہیں جیسے ہم سب کھلے دل و دماغ سے ایک دوسرے کو سمجھ سکیں سمجھا سکیں مان سکیں منوا سکیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
ایک رشتۂ ازدواج میں ہوتے ہوئے اگر فریقین میں کسی اور صنفِ مخالف کے لیے محبت کے جذبات پیدا ہو جائیں تو کیا یہ بے وفائی ہے؟ دوسرے لفظوں میں شادی کے علاوہ اگر کسی افئیر کی نوعیت سر تا سر ایموشنل (جذباتی) ہے تو کیا یہ شادی کے رشتے میں دھوکے بازی ہے؟
ایک بہت پیاری مختصر بحر کی منقبت یاد آگئی
شہید سبط جعفر نے لکھی اور پڑھی تھی
ایسے ویسوں سے پیار مت کیجو
یہ خطا بار بار مت کیجو
 
رباب واسطی

محفلین
ایک رشتۂ ازدواج میں ہوتے ہوئے اگر فریقین میں کسی اور صنفِ مخالف کے لیے محبت کے جذبات پیدا ہو جائیں تو کیا یہ بے وفائی ہے؟ دوسرے لفظوں میں شادی کے علاوہ اگر کسی افئیر کی نوعیت سر تا سر ایموشنل (جذباتی) ہے تو کیا یہ شادی کے رشتے میں دھوکے بازی ہے؟

یہ تو ظاہر ہو رہا ہے مرد و زن کی تفریق کے بغیر اکثر لوگ اس فعل کو غلط سمجھ رہے ہیں۔ اس پر ایک سوال اٹھتا ہے۔
فرض کیا میں شادی شدہ ہوں اور اب ایک اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔ اس ِخواہش کا آغاز لازمی طور پر ایک دوسری عورت کی محبت میں گرفتار ہونے سے ہو گا۔ لیکن شادی شدہ ہوتے ہوئے یہ محبت سراسر غلط ہے۔ اگر ایسا ہے تو دوسری شادی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ لیکن شریعت میں اس کی اجازت ہے۔ اب اس گتھی کو کیسے سلجھایا جائے؟
یہ محض ایک طالب علمانہ سوال ہے، اس سوال سے میری نیت اور محرکات طے کرنے کی کوشش نہ کی جائے

آپ کے دونوں بیانات (ہائی لائٹ کیئے گئے) کا جدا جدا مطلب و معنی ہے
معذرت کے ساتھ اپنے سوال کو سوالات نہ بنائیں، ایک ہی بار میں مکمل سوال کریں
 
Top