کیا یہ بے وفائی ہے؟

جاسمن

لائبریرین
ہمت ہے آپ کی ڈاکٹر صاحب!

یہ مَردوں کا معاشرہ ہے، یہاں ایک شادی شدہ مرد ہی ایسا سوال پوچھ سکتا ہے۔ کسی شادی شدہ خاتون کی کیا مجال کہ ایسا سوال کر بھی سکے! یہ ہم جیسے مرد ہی ہیں جو شادی کے بعد اپنی بیوی کو شادی سے پہلے کے اپنے جھوٹے سچے عشقیہ افسانے سنا سنا کر یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ کتنے تیس مار خان تھے اور کیسے لڑکیاں مکھیوں کی طرح ان کے جال پھنستی چلی جاتی تھیں، اور بیوی بیچاری کبھی بر سبیلِ تذکرہ بھی اپنے کسی چچا زاد یا ماموں زاد کا نام بھی لے لے تو ازلوں کی سوئی ہوئی غیرت جاگ اٹھتی ہے۔

اس طرح کے ماحول میں آپ کس قسم کے جواب کی توقع رکھ سکتے ہیں ڈاکٹر صاحب!

متفق۔
 

فاخر رضا

محفلین
ہرا عورت کو ایسے ویسے مردوں سے اپنا منہ وغیرہ چھپانا چاہیے جو اسی چکر میں گھر سے نکلتے ہیں اور آنکھوں سے ایکسرےبلکہ پوسٹ مارٹم کرلیتے ہیں
دل پھینک مردوں کا علاج صبح دوپہر شام پھینٹی ہے
مردوں کو آنکھیں جھکا کر چلنا چاہیے تاکہ so-called محبت سے بچ سکیں
بنیادی طور پر یہ سب hormonal disbalance کا نتیجہ ہوتا ہے، کچھ لوگ انجیکشن کے ذریعے اپنی محبت کرنے والی عمر بڑھا لیتے ہیں
اگر عورت پردہ کرے اور مرد آنکھیں جھکا کر چلے تو اس محبت وغیرہ کے چکر کم کئے جاسکتے ہیں
 

فلسفی

محفلین
دل پھینک مردوں کا علاج صبح دوپہر شام پھینٹی ہے
شاعروں کے لیے کوئی گنجائش ہے بھائی، ہم نے نزاکتیں وغیرہم کو کھول کھول کر بیان کرنا ہوتا ہے۔
کچھ لوگ انجیکشن کے ذریعے اپنی محبت کرنے والی عمر بڑھا لیتے ہیں
:rollingonthefloor:
 

فلسفی

محفلین
یہ حالات بھی ہونے تھے کہ میں خالص علمی سوال بھی کروں تو لوگ پر مزاح کی ریٹنگ دے دیتے ہیں۔
فلسفی
بھائی آپ کے ہاتھوں رگڑا کھا کر اور یہ جان کر کہ آپ لاہوری ہیں، آپ کی طرف سے سنجیدگی کی توقع ایک دوسرے لاہوری کے لیے خاصہ مشکل کام ہے۔ :D
 

فاخر رضا

محفلین
میڈیکل آپ کا مضمون ہے تو ایک بچگانہ سا سوال ہے۔
محبت کا نتیجہ hormonal disbalance ہے؟ یا
hormonal disbalance کا نتیجہ محبت؟
بھائی نسل انسانی کو بڑھانا قدرت کا مقصود تھا اور ابھی تک ہے اور اسی واسطے یہ ہارمونز قدرت نے پیچوٹری گلینڈ میں رکھے
مگر انہیں تحریک اور حد سے زیادہ تحریک ہماری آنکھوں اور ذہن کے خیالات دیتے ہیں
یہ ایک vicious circle کی طرح کام کرتے ہیں، تقریباً یہ صورت حال ہے میرے پیارے بھائی
 

عرفان سعید

محفلین
بھائی آپ کے ہاتھوں رگڑا کھا کر اور یہ جان کر کہ آپ لاہوری ہیں، آپ کی طرف سے سنجیدگی کی توقع ایک دوسرے لاہوری کے لیے خاصہ مشکل کام ہے۔ :D
ایم ایس سی میں میرا ایک دوست ہر وقت مذاق اور شرارتیں کرتا رہتا تھا۔ ایک دن ایک لیکچر میں انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لے رہا تھا۔ لیکچر کے بعد ساری کلاس اس سے تعزیت کرنے پہنچ گئی کہ "خیر تو ہے؟"۔
 
Top