کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج پارٹ ٹو

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
اصل میں‌ موڈ کام کی زیادتی کی وجہ سے خراب نہیں بلکہ کچھ نااہلوں کی غلطیوں کی وجہ سے خراب ہے ۔ جو اتوار کو کام کرتے ہیں ۔ کہ کل ایک سرور کریش ہوگیا اور انہوں نے مجھے اس سے لاعلم رکھا ۔ اب سب مجھے دیکھنا پڑ رہا ہے ۔

جیسی رُوح ویسے فرشتے والا معاملہ تو نہیں؟
 

ماوراء

محفلین
مزاج۔۔۔کنفیوز ہے۔۔۔سوچ رہی ہوں کہ سارہ کل رات کی ٹرین سے واپس گھر آ رہی تھی۔ اور آج صبح اس کو پہنچنا تھا۔ لیکن اس نے آنے کی اطلاع کیوں نہیں دی۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
اسے خطرہ ہے کہ آتے ہی‌ تم اسے دس بیس صفحے پکڑا دو گی لکھنے کے لیے اس لیے نہیں بتا رہی ہو گی۔
 

ظفری

لائبریرین
گرمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے ۔۔۔ پانی زیادہ پیا کریں ۔
ویسےسر درد تو انسان برداشت کر سکتا ہے ۔۔۔ مگر“ دردِ سر “ اللہ کسی کو نہ دے ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
انسان کو ۔۔۔۔ :shock:

یار اتنا ڈر کیوں رہے ہو ۔۔۔ کہو نا کھل کر کہ دردِ سر کے لیئے کس کو پیدا کیا ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
نہیں وجہِ دردِ سر پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار کوئی تو دردِ سر کرنے کے لیئے پیدا کیا ہوگا ۔۔۔ یار اتنی سی بات سمجھ نہیں آرہی تم کو ۔۔۔۔۔ :twisted: ۔ :lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top