ظاہر ہے پاکستان کے لیے آپ اچھی دعا ہی کریں گی نا!!!!!!!!!!شک اس لئے ہے کہ آپ تھیک ہوتے تو اپنا حال میری پوسٹ کو کوٹ کر کے نہ لکھتے ۔۔
وہ ہی دعا کروں جو پاکستان کے لئے کی ہے؟
یہ بخار اور سر درد کہیں چکن بریانی بنانے سے تو نہیں ہو گیا ۔۔ ۔۔ کبھی کبھی کچن کا رخ کرنے سے یہی ہوتا ہے ۔۔ ;-)
ہاہاہا۔ ہاں کچھ ایسا ہی ہے۔۔لیکن کچن کا رخ کرنے سے پہلے ہی ہو گیا تھا یہ بخار اور سر درد۔۔لارا کو بہت کہا کہ مدد کر دے۔ لیکن اس نے بھی مدد نہ کروائی۔
میں نے ابھی ابھی دو کپ چائے پی ہے اس لیے میرا مزاج بہت اچھا اچھا ہے۔
سارہ، سچی سے آرام سے بہانہ بنا لو کہ سر میں شدید درد ہے۔ امی امی دیکھیں بخار تو نہیں ہو رہا۔ اف۔۔۔مجھ سے تو کھڑا بھی نہیں ہوا جا رہا۔میں ذرا کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر ریسٹ کر لوں۔ (میں تو ایسے ہی سارے بہانے بناتی ہوں۔ تم بھی ایسے ہی کرنا۔) اور شکر ہے کہ تمھاری بہن نہیں ہے۔ توبہ میری بہن تو پوری امی کے ساتھ کی ہے۔ امی کو کہتی رہتی ہے یہ بڑی ہے اسی سے کام کروائیں۔
میرے مہمان اب گئے ہیں تھک کے چورُ ہوگئی
رات کے ایک بجے۔
لگتا ہے باجو اور مجھ پر آجکل ایک جیسا وقت ایا ہوا ہے ۔۔۔۔ میں آپ کے غم مین برابر کی شریک ہوں باجو ۔۔
ہاں، میں تو بیماری کا بہانہ بناتی ہوں، تو امی کہتی ہیں ریسٹ کرو جا کر۔ میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ جاتی ہوں۔ پھر امی کے پوچھنے پر یہی کہتی ہوں۔ اس کے سامنے بیٹھ کر ہی آرام آتا ہے۔ہاہاہا ۔۔ بڑا اچھا مشورہ ہے ۔۔ کمپیوٹر پر بیٹھ کر ریسٹ کر لوں ۔۔lol..۔ کام کے وقت کمپیوٹر کا نام لینے پر تو امی نے یا کمپیوٹر کو رہنے دینا ہے یا مجھے گھر میں ۔۔۔۔ پھر تو یہ تھوڑا بہت بھی یہاں آنے سے جاؤں گی ۔۔۔۔ عام دنوں میں تو میں بھی ایسے ویسے بہانے بنا ہی لیتی ہوں ۔۔۔ لیکن اب مہمانوں کے سامنے کیسے کروں ۔۔۔۔ ویسے بس اب 2۔۔ 3 دن ہی ہیں مصروفیت کے ۔۔ پھر میں نے سوچا ہوا ہے ڈھیر سارا آرام کرنے کا ۔۔
ہاں، میں تو بیماری کا بہانہ بناتی ہوں، تو امی کہتی ہیں ریسٹ کرو جا کر۔ میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ جاتی ہوں۔ پھر امی کے پوچھنے پر یہی کہتی ہوں۔ اس کے سامنے بیٹھ کر ہی آرام آتا ہے۔
چلو کام چور۔۔۔مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔ کچھ دن کام کیا کرنا پڑ گیا۔ شور ہی مچا دیا۔ کچھ دن بعد فارغ ہو جاؤ گی۔