کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج پارٹ ٹو

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
چھوٹے بھیا کیا نئ بتیسی لگائ ہے جو اتنے خوش ہو

اپنا مزاج ۔۔۔۔۔؟ الحمد للہ فی کل الحال
 
wahab49

محفلین
میرا مزاج ، موڈ سب آف ھے خراب ھے۔

وجہ؟؟؟

جب بھی سائیڈ مینو پر دیکھوں نظر آتا ھے آپ کی آخری آمد کے بعد کے خطوط 8000 کچھ ھیں۔ اب کون پڑھے گا سارے خطوط۔
 
تو آپ جلدی جلدی حاضری دیا کریں نا محفل پر۔۔۔ پھر اتنے خطوط نہیں ملیں گے۔۔۔۔۔
میرا مزاج الحمدللہ ٹھیک ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
جیہ نے کہا:
اچھا تو آپ کی امی آپ کے ساتھ ہی ہیں میں تو سمجھی تو وہ پاکستان میں ہیں۔

جی جویریہ ۔۔ اس ماہ کے پہلے ہفتے پاکستان گیا تھا جہاں دوہفتے قیام کے بعد واپس لوٹ آیا ہوں مگر امی کو بھی ساتھ لیکر آ گیا کہ ان کی عدت اب ختم ہوگئی تھی ۔
 
جیہ

لائبریرین
ظفری نے کہا:

اچھا کیا کہ ان کو لے کر آگیے۔ ان کا بھی دل بہل جائے گا اور آپ کو بھی بھی مزے مزے کے کھانے ملیں گے
 
ظفری

لائبریرین
جیہ نے کہا:
اچھا کیا کہ ان کو لے کر آگیے۔ ان کا بھی دل بہل جائے گا اور آپ کو بھی بھی مزے مزے کے کھانے ملیں گے

ارے کہاں یہ چاندنی راتیں ہماری ہمعصر ہوئیں ہیں ۔۔۔ اگلے ہفتے سسٹر شکاگو سے آن دھمک رہی ہے کہ مجھے امی کو لے جانا ہے اور میرے پاس رہیں گی ۔ حالانکہ میں نے کہا تھا کہ جون کے وسط میں خود ہی لیکر آجاؤں گا مگر اس سے صبر نہیں ہوا ۔
اب ان سےزیادہ کھانے بنوا کر فریزر میں رکھنے پڑیں گے ۔ :cry:
 
wahab49

محفلین
آج موسم بڑا پیارا ھے۔ بادل‌آئے ھوئے ھیں اور مزاج بھی اسی مناسبت سے بہت اچھا ھو رھا ھے :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top