فرقان احمد
محفلین
اوتار دراصل اس خوب صورت بزم میں کسی بھی محفلین کی اولین شناخت ہے۔ بعضے محفلین کے اوتار بلامبالغہ سالہا سال پرانےچلے آ رہے ہیں اور ان کی جانب سے اسے بدلنے کی کوئی خاص زحمت نہیں کی گئی؛ اس کی بھی کوئی وجہ رہی ہو گی، یقینی طور پر!
معزز اور قابل قدر محفلین! اس لڑی میں ہم مختلف ممبران کے اوتاروں کو زیر بحث لائیں گے۔ اس حوالے سے من گھڑت کہانیاں بھی تراشی جا سکتی ہیں۔ کسی اوتار کو لے کر مزاحیہ انداز میں تبصرے بھی کیے جا سکتے ہیں۔ اوتاروں کے قلابے ازمنہء وسطیٰ سے بھی ملائے جانے پر کوئی قدغن نہیں اور ان بے چارے اوتاروں کی اساطیری جہتیں بھی پیش نظر رکھی جا سکتی ہیں۔ یعنی کہ، جس قدر تخلیقیت ممکن ہے، اسے سامنے لائیے۔
تاہم، ایک گزارش رہے گی کہ عامیانہ پن سے گریز کیا جائے اور دیدہ دانستہ کسی محفلین کی دل آزاری نہ کی جائے۔ اور ہاں، آپ چاہیں، تو کسی محفلین کے اوتار کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کر سکتے ہیں۔