چودہویں سالگرہ کیسا ہے یہ اوتار؟

فرقان احمد

محفلین
اوتار دراصل اس خوب صورت بزم میں کسی بھی محفلین کی اولین شناخت ہے۔ بعضے محفلین کے اوتار بلامبالغہ سالہا سال پرانےچلے آ رہے ہیں اور ان کی جانب سے اسے بدلنے کی کوئی خاص زحمت نہیں کی گئی؛ اس کی بھی کوئی وجہ رہی ہو گی، یقینی طور پر! :unsure:

معزز اور قابل قدر محفلین! اس لڑی میں ہم مختلف ممبران کے اوتاروں کو زیر بحث لائیں گے۔ اس حوالے سے من گھڑت کہانیاں بھی تراشی جا سکتی ہیں۔o_O کسی اوتار کو لے کر مزاحیہ انداز میں تبصرے بھی کیے جا سکتے ہیں۔:ROFLMAO: اوتاروں کے قلابے ازمنہء وسطیٰ سے بھی ملائے جانے پر کوئی قدغن نہیں اور ان بے چارے اوتاروں کی اساطیری جہتیں بھی پیش نظر رکھی جا سکتی ہیں۔:question: یعنی کہ، جس قدر تخلیقیت ممکن ہے، اسے سامنے لائیے۔

تاہم، ایک گزارش رہے گی کہ عامیانہ پن سے گریز کیا جائے اور دیدہ دانستہ کسی محفلین کی دل آزاری نہ کی جائے۔ اور ہاں، آپ چاہیں، تو کسی محفلین کے اوتار کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کر سکتے ہیں۔ :applause:
 
اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی نے اوتار بعد میں بدل لیا تو بعد میں پڑھنے والا سمجھ نہ پائے گا۔
اس لیے بہتر ہو گا کہ اوتار کو کسی امیج ہوسٹنگ سائٹ پر اپلوڈ کرین اور پھر اوتار کے ساتھ تبصرہ شامل کریں۔ :)
 
چلیے، یہ کام محفل کی کسی جناتی روح کے لیے وقف کر دیجیے۔ دیگر محفلین کو آزادی کے ساتھ تبصرہ کرنے دیتے ہیں۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی نے اوتار بعد میں بدل لیا تو بعد میں پڑھنے والا سمجھ نہ پائے گا۔
اس لیے بہتر ہو گا کہ اوتار کو کسی امیج ہوسٹنگ سائٹ پر اپلوڈ کرین اور پھر اوتار کے ساتھ تبصرہ شامل کریں۔ :)
یعنی کہ، بس ہو چکی نماز، مصلا اٹھائیے! :)
 
فرقان احمد بھائی کا اوتار
7169.jpg

"عشق" ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی
 
اوتار دراصل اس خوب صورت بزم میں کسی بھی محفلین کی اولین شناخت ہے۔ بعضے محفلین کے اوتار بلامبالغہ سالہا سال پرانےچلے آ رہے ہیں اور ان کی جانب سے اسے بدلنے کی کوئی خاص زحمت نہیں کی گئی؛ اس کی بھی کوئی وجہ رہی ہو گی، یقینی طور پر! :unsure:

معزز اور قابل قدر محفلین! اس لڑی میں ہم مختلف ممبران کے اوتاروں کو زیر بحث لائیں گے۔ اس حوالے سے من گھڑت کہانیاں بھی تراشی جا سکتی ہیں۔o_O کسی اوتار کو لے کر مزاحیہ انداز میں تبصرے بھی کیے جا سکتے ہیں۔:ROFLMAO: اوتاروں کے قلابے ازمنہء وسطیٰ سے بھی ملائے جانے پر کوئی قدغن نہیں اور ان بے چارے اوتاروں کی اساطیری جہتیں بھی پیش نظر رکھی جا سکتی ہیں۔:question: یعنی کہ، جس قدر تخلیقیت ممکن ہے، اسے سامنے لائیے۔

تاہم، ایک گزارش رہے گی کہ عامیانہ پن سے گریز کیا جائے اور دیدہ دانستہ کسی محفلین کی دل آزاری نہ کی جائے۔ اور ہاں، آپ چاہیں، تو کسی محفلین کے اوتار کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کر سکتے ہیں۔ :applause:
66.png

محفلین کو آرے لگانے کا کام نہایت تندہی اور جانفشانی سے سرانجام دینے والے ایکسٹوِ محفل جناب فرقان احمد صاحب مدظلہ العالی کا اوتار دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جناب ڈوبتے سورج کو واپس لانے کی سعی فرمانے کا ارادہ کیے کھڑے ہیں۔دل تو کررہا ہے کہ جاسم محمد کو کہوں کہ ’جا اینھوں اک پولا جئیا دھکا دے کے آ‘ ، پر پھر سوچا کہ اگر یہ پانی میں موندھے ڈِگ پڑے تو واپس کیسے لائیں جائیں گے اور پھر ہم سیاسی لڑیوں میں ان کے ’ڈالہ چُک‘ انت اینٹی اسٹیبلیشمنٹ قسم کے مراسلے کیسے پڑھ پائیں گے۔ اس لیے کمالِ مہربانی و شفقت فرماتے ہوئے ایسی کوئی فرمائش دل ہی میں دبا لی اور عیاں نہیں ہونے دی۔

ہماری اس نوازش پر جناب ایکسٹو کا وڈا جئیا خلوص بھرا شکریہ ایڈوانس وصول کرتے ہوئے ہمیں دلی تو دلی، ڈیروی مسرت شاہین بھی محسوس ہورہی ہے۔:battingeyelashes: :)
 
:hatoff:
 
محفل پر وہ وقت بھی تھا جب کچھ شہزادے اوتار کو ایواٹار لکھا کرتے تھے
زیک کے اوتار پر بھی کوئی چبھتا ہوا جملہ کسے، جو ہمیں بھی سکون پڑے۔ :)
سائیکلنگ کی محبت میں زیک پائین نے زندگی کا ایک بڑا حصہ گوڈے ننگے رکھ کر گزار دیا ہے۔:wink:
 
Top