ہادیہ
محفلین
ہیں۔۔۔۔اس کام میں اتنی روانی حاصل کرلی ہے کہ بعض مرتبہ انا للہ والے مراسلے پر بھی پرمزاح کا شتونگڑا نظر آرہا ہوتا ہے...
یہ کب ہوا؟
ہیں۔۔۔۔اس کام میں اتنی روانی حاصل کرلی ہے کہ بعض مرتبہ انا للہ والے مراسلے پر بھی پرمزاح کا شتونگڑا نظر آرہا ہوتا ہے...
مجاز بھی کوئی شے ہوتی ہے!!!ہیں۔۔۔۔
یہ کب ہوا؟
بہت بہت شکریہ۔۔ اس میں تو تعریفیں ہی کی گئی ہیں۔۔ہادیہ گڑیا ہمیشہ محفلین کی محبت اور شفقت سمیٹتی نظر آتی ہیں ۔ ہنستی مسکراتی بہن ہماری اردو محفل کی شان ہیں , بس کبھی کبھی بھائیوں کو تنگ کرتی ہیں , معصوم اور حساس طبعیت کی مالک ہیں ۔بہنا کی جانب سے کھولے گئے دھاگے ہر محفلین کی توجہ پاتے ہیں ۔ان کے پرمزاح تبصروں دھاگوں میں ہنسی اور مسکرائٹوں کے پھول کھلا جاتے ہیں ۔کچھ کچھ بہنا شعر و شاعری سے بھی شغف رکھتی ہیں , وہ بات الگ ہے کہ اشعار ان کےسر گزر جاتے ہو اور سمجھ کچھ نہ آتا ہو مگر داد دینا نہیں بھولتی ۔
باہمت اور بہت حوصلے ہےبہنا میں, محفل سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش رہتی ہے ۔
اللہ کریم ہماری ہادیہ بہن کو ہمیشہ امن اور سلامتی کےسائے میں رکھے ۔آمین
چوں کہ عدنان بھائی خود بھی اچھی طبیعت کے مالک ہیں۔۔۔بہت بہت شکریہ۔۔ اس میں تو تعریفیں ہی کی گئی ہیں۔۔
آئی نو ہم ویری ویلچوں کہ عدنان بھائی خود بھی اچھی طبیعت کے مالک ہیں۔۔۔
اس لیے ہمیشہ دوسروں کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں!!!
"میں تجھے حاجی کہتا ہوں، تُو مجھے حاجی کہہ"۔ یعنی مل کر ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہیں۔اس کا ترجمہ پلیزززز ۔۔
بہت شکریہ"میں تجھے حاجی کہتا ہوں، تُو مجھے حاجی کہہ"۔ یعنی مل کر ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہیں۔
عدنان بھائی بھولی بھالی طبیعت کے سیدھے سادے آدمی ہیں...
کبھی جوشٍ غضب میں آنے کے لیے پر تول ہی رہے ہوتے ہیں کہ محفلین مل کر اس جوش کے بچے کا سر کچل دیتے ہیں، پر کتر دیتے ہیں، اور یہ آرام سے کتروا لیتے ہیں...
دھن کے پکے ہیں...
ایک مرتبہ جو ٹھان لی کہ درست املا کے ساتھ مراسلے نہیں لکھنے تو آج تک اس دھن کی ردھم کے سُر سے سُر ملا رکھے ہیں...
ہمیں تو یقین ہے کہ جس طرح عام محفلین لکھنے کے بعد اپنی تحریر دیکھتے ہیں کہ املا کی غلطی تو نہیں ہوگئی...
اور پھر اسے درست کرتے ہیں...
اسی طرح یہ بھی لکھنے کے بعد دیکھتے ہیں کہ سارے کا سارا درست تو نہیں لکھ دیا...
اگر املا بالکل درست نکلتی ہے تو جابجا جاں فشانی اور انہماک کے ساتھ اس سقم کو دور کرتے ہیں...
حس مزاح نہایت تیز پائی ہے، چناں چہ کوئی کچھ بھی کہہ لے جواب میں پرمزاح کی ریٹنگ ٹکا دیتے ہیں...
اس کام میں اتنی روانی حاصل کرلی ہے کہ بعض مرتبہ انا للہ والے مراسلے پر بھی پرمزاح کا شتونگڑا نظر آرہا ہوتا ہے...
وہ تو بھلا ہو ان جانی طاقتوں کا جو بزور طاقت اسے ہٹا دیتے ہیں...
ورنہ قیامت کا سماں کھڑا ہونے میں وقت نہ لگے!!!
ہماری سوچ یہ ہے کہ سمجھ نہ بھی آئے تو حوصلہ افزائی ضرور کرنا چاہیے ۔اگر آپ اس مراسلے کا لنک فراہم کر دیں تو ہم اس شعر کا ترجمہ کرکے اس ہی لڑی میں پیش کر دیں گے ۔عدنان بھائی پارٹ ٹوہم دیکھ دیکھ حیراں ہوئے جاتے ہیں کہاں کہاں عدنان بھائی کا دست دراز نہ پہنچا۔۔۔
اب بتائیے اردو صحیح سے سنبھالی نہیں جاتی اور جاگھسے پنجابی فورم میں۔۔۔
آج ہم اتفاق سے لڑی بعنوان پنجاب رنگ میں جاپہنچے۔۔۔
ابھی آنکھیں پھاڑ پھاڑ ٹھیٹھ پنجابی اشعار گھور ہی رہے تھے، اور گھورنا اس لیے کہ اسے پڑھنا نہیں کہہ سکتے کہ ایک مراسلے پر زبردست کی ریٹنگ نظر آئی، سوچا دیکھیں کون اہل نظر ہیں جنہوں نے ٹھیٹھ پنجابی پڑھ بھی لی، سمجھ بھی لی اور زبردست کی ریٹنگ بھی دے دی۔۔۔
ناگہاں جو نظر پڑی تو سب سے اوپر عدنان بھائی کا نام جھلملا رہا تھا۔۔۔
کوئی پوچھے ان سے کہ بھیا مورے رین بسیرے کے لیے یہی جاء کیوں جا سنبھالی؟؟؟
بہرحال آج کے بعد ہمیں یقین کامل ہوچلا ہے کہ محفل میں کوئی اٹیلئین لکھے یا فرینچ، جرمن لکھے یا رومن ، وہ ناامید نہ ہو، کیوں کہ اس کا مدعا کوئی سمجھے یا نہیں البتہ عدنان بھائی زبردست یا صد متفق کی ریٹنگ سے نوازتے ضرور نظر آئیں گے!!!
سمجھ نہ بھی آئے تو حوصلہ افزائی ضرور کرنا چاہیے ۔
عمران بھائی کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ یہ ریٹنگ پہلے دیتے ہیں اور پڑھتے بعد میں ہیں۔۔۔۔بہرحال آج کے بعد ہمیں یقین کامل ہوچلا ہے کہ محفل میں کوئی اٹیلئین لکھے یا فرینچ، جرمن لکھے یا رومن ، وہ ناامید نہ ہو، کیوں کہ اس کا مدعا کوئی سمجھے یا نہیں البتہ عدنان بھائی زبردست یا صد متفق کی ریٹنگ سے نوازتے ضرور نظر آئیں گے!!!
آپ نہیں سمجھیں گے بھیا یہ باتیں پڑھے لکھے لوگوں کی سمجھ آتی ہیں ۔
اب سر جی آپ حیران ہونا چھوڑ ہی دیں بس یہ دیکھ لیا کریں کس نے کہا ہے ۔ ۔اب کچھ تو چھوٹ ملنی چاہیے۔۔۔ ۔
کہاں جی، بعد میں بھی کہاں پڑھتے ہیں!!!عمران بھائی کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ یہ ریٹنگ پہلے دیتے ہیں اور پڑھتے بعد میں ہیں۔۔۔۔
کہیں ایسا نہ ہو یہاں پر اطلاع دی جائے اکمل صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اور یہ زبردست کی ریٹنگ دے کر آگے بڑھ جائیں۔۔۔کہاں جی، بعد میں بھی کہاں پڑھتے ہیں!!!
نہیں، یہ ایسے موقعوں پہ پُر مزاح کی ریٹنگ دیتے ہیں!!!کہیں ایسا نہ ہو یہاں پر اطلاع دی جائے اکمل صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اور یہ زبردست کی ریٹنگ دے کر آگے بڑھ جائیں۔۔۔
نہیں، یہ ایسے موقعوں پہ پُر مزاح کی ریٹنگ دیتے ہیں!!!
عمران بھائی کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ یہ ریٹنگ پہلے دیتے ہیں اور پڑھتے بعد میں ہیں۔۔۔۔
اب سر جی آپ حیران ہونا چھوڑ ہی دیں بس یہ دیکھ لیا کریں کس نے کہا ہے ۔ ۔اب کچھ تو چھوٹ ملنی چاہیے۔۔۔ ۔
کہاں جی، بعد میں بھی کہاں پڑھتے ہیں!!!
کہیں ایسا نہ ہو یہاں پر اطلاع دی جائے اکمل صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اور یہ زبردست کی ریٹنگ دے کر آگے بڑھ جائیں۔۔۔
نہیں، یہ ایسے موقعوں پہ پُر مزاح کی ریٹنگ دیتے ہیں!!!
بھئی ہماری شان میں قصیدہ خوانی کا بہت بہت شکریہ ۔
یہ حالت ہے اردو کی۔۔۔بھئی ہماری قصیدہ خوانی کا بہت بہت شکریہ ۔
سمجھنے والے سمجھ گئے آپ ابھی تک فرق ڈھونڈ رہے ہیں بھیا ۔یہ حالت ہے اردو کی۔۔۔
نوحہ خوانی اور قصیدہ خوانی کا فرق معلوم نہیں!!!