تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

اکمل زیدی

محفلین
یہ بھی خوب کہی اکمل بھیا ،
ہم سے شروع ہم پر ختم ،
واہ مولا ،یہ سب تیری مہربانیاں ہیں ۔
عدنان بھائی ایک سیکشن یہاں بھی کھلوا لیں قسم سے مذاق نہیں آستانے کے نام سے ۔۔۔ سچی میں ۔۔۔ساری گیان دھیان کی باتیں اسی میں کرینگے۔۔۔۔ ؛)
 
یاقوت

محفلین
عدنان بھائی بھولی بھالی طبیعت کے سیدھے سادے آدمی ہیں...
کبھی جوشٍ غضب میں آنے کے لیے پر تول ہی رہے ہوتے ہیں کہ محفلین مل کر اس جوش کے بچے کا سر کچل دیتے ہیں، پر کتر دیتے ہیں، اور یہ آرام سے کتروا لیتے ہیں...
دھن کے پکے ہیں...
ایک مرتبہ جو ٹھان لی کہ درست املا کے ساتھ مراسلے نہیں لکھنے تو آج تک اس دھن کی ردھم کے سُر سے سُر ملا رکھے ہیں...
ہمیں تو یقین ہے کہ جس طرح عام محفلین لکھنے کے بعد اپنی تحریر دیکھتے ہیں کہ املا کی غلطی تو نہیں ہوگئی...
اور پھر اسے درست کرتے ہیں...
اسی طرح یہ بھی لکھنے کے بعد دیکھتے ہیں کہ سارے کا سارا درست تو نہیں لکھ دیا...
اگر املا بالکل درست نکلتی ہے تو جابجا جاں فشانی اور انہماک کے ساتھ اس سقم کو دور کرتے ہیں...
حس مزاح نہایت تیز پائی ہے، چناں چہ کوئی کچھ بھی کہہ لے جواب میں پرمزاح کی ریٹنگ ٹکا دیتے ہیں...
اس کام میں اتنی روانی حاصل کرلی ہے کہ بعض مرتبہ انا للہ والے مراسلے پر بھی پرمزاح کا شتونگڑا نظر آرہا ہوتا ہے...
وہ تو بھلا ہو ان جانی طاقتوں کا جو بزور طاقت اسے ہٹا دیتے ہیں...
ورنہ قیامت کا سماں کھڑا ہونے میں وقت نہ لگے!!!

مراسلہ بہت جاندار اور پہلودار تیکھا پن لیے ہوئے ہے۔مطلب کہ اس میں سرعام کسی پر بے تحاشا تنقید نہ کی گئی ہوتی تو میری طرف سے اسے پورے 100نمبر ملتے ۔محترم عمران صاحب جو نکات آپ نے مراسلہ مذکورہ میں اٹھائے ہیں میں انکی حقیت سے کما حقہ واقف تو نہیں ہوں پر چلیں ایک لمحے کیلئے ایسا مان بھی لیں کہ واقعتاََ نقیبی صاحب سے یہ لغزشیں حقیقاََ سرزد ہوئی ہوں گی لیکن اور بھی تو راستے تھے انکی اصلاح کے ؟؟؟؟
کیا آپ نے ان راستوں کو آزمایا؟؟؟امیدہے آپ برا نہیں منائیں گے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کی اس سرعام تنقید سے نقیبی صاحب کو از حد تکلیف ہوئی ہو لیکن انہوں نے آپ کے اس مراسلے کو بھی پرمزاح کا خطاب دیا ہو؟؟؟
ایک شعرحسب حال ہو سکتا ہے کہ ترتیب میں کوئی سقم ہو اس کیلئے پیشگی معذرت۔
پلاکے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزہ تو تب ہے کہ گرتے کو تھام لے ساقی
 
یاقوت

محفلین
نہیں جناب یہ بالکل ناقابل اصلاح ہیں۔۔۔
ہمارے بس سے باہر ہیں!!!

ہم نے اتنا پست ہمت تو نہیں جانا تھا آپ کو محترم پھاہا زخم کو دیکھ کر رکھا جائے تو ضرور اثر انداز ہوتا ہے۔اگر ناقابل اصلاح ہیں تو بھی لہجے کی شگفتگی اور گفتگو کی چاشنی کو چھوڑنے کی کیا ضرورت محترم ؟؟؟؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
ہو سکتا ہے کہ آپ کی اس سرعام تنقید سے نقیبی صاحب کو از حد تکلیف ہوئی ہو لیکن انہوں نے آپ کے اس مراسلے کو بھی پرمزاح کا خطاب دیا ہو؟؟؟
ان کی بناوٹی معصومیت سے ہرگز دھوکہ نہ کھائیں۔۔۔
اندر سے پورے پکے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین
ہم نے اتنا پست ہمت تو نہیں جانا تھا آپ کو محترم پھاہا زخم کو دیکھ کر رکھا جائے تو ضرور اثر انداز ہوتا ہے۔اگر ناقابل اصلاح ہیں تو بھی لہجے کی شگفتگی اور گفتگو کی چاشنی کو چھوڑنے کی کیا ضرورت محترم ؟؟؟؟؟؟
افسوس ان کو دیکھ کر ہم سے ساری شگفتگی جاتی رہتی ہے!!!
 
یاقوت

محفلین
افسوس ان کو دیکھ کر ہم سے ساری شگفتگی جاتی رہتی ہے!!!
تو ایک راستہ اور بھی ہے کہ انکی بات کا بقدر ضرورت جواب دیں جو بات آپ کو ایویں ایویں لگے اسے نظر انداز کر دیں اس پر اپنا کسی بھی قسم کا ثاثر مت ظاہر کریں یہ میری خاکسارانہ سی سوچ ہے آپ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
تو ایک راستہ اور بھی ہے کہ انکی بات کا بقدر ضرورت جواب دیں جو بات آپ کو ایویں ایویں لگے اسے نظر انداز کر دیں اس پر اپنے کسی بھی قسم کا ثاثر من ظاہر کریں یہ میری خاکسارانہ سی سوچ ہے آپ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔
آپ کی آراء سر آنکھوں پر۔۔۔
کوشش کرکے دیکھتے ہیں!!!
:):):)
 
فرقان احمد

محفلین
شکریہ محبی عمران بھائی اللہ پاک آپ کو خوشیوں سے نہال رکھیں۔عاجز کی التماس پر آپ نے توجہ دے کر اپنے بڑے پن کا اظہار تو آپ نے یہیں کر دیا۔:redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart:
ارے صاحب! یہ دونوں صاحبان جی جان سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت رکھتے ہیں۔ محترم عمران بھیا باقاعدہ مُفتی ہیں اور نقیبی صاحب کو آپ اُن کا قریبی رفیق تصور کر لیجیے۔ ان کی آپسی محبت بہت گہری ہے اور ہمیں اس کا ادراک تک نہیں۔ ہم محفلین تو ان کے برادرانہ تعلق پر رشک کرتے ہیں۔ :) یہ نوک جھونک تو بس کچھ دیر کا کھیل تماشا ہے! :)
 
تیری آواز مکے مدینے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
اب کس کی مانیں ۔۔۔
آپ کی یا یاقوت بھائی کی؟؟؟
بات کو نظر انداز کرنے کو کہا ہے یاقوت بھائی نے بندے کو نہیں۔:)
خبردار جو عدنان کو نظر انداز کرنے کا سوچا بھی۔۔۔۔اپنے مراسلوں کی قطع برید، کانٹ چھانٹ، کتر بیونت وغیرہ وغیرہ کے لیے تیار رہیے گا۔:D
 
ان کی باتوں کو نظر انداز کرنا ان کو نظر انداز کرنے کے مساوی ہی ہے۔۔۔
خیر اب مجال ہے جو آئندہ ان کی کسی بات کا جواب دیا ہو!!!
:quiet::quiet::quiet:
 
بافقیہ

محفلین
محفل پر وقت گزاریں اور محفلین سے ٹکراؤ نہ ہو...
ایں خیال است و محال است و جنوں
تو کھل کر بتائیں کہ محفلین سے مل کر، ان سے بات چیت کرکے، ان سے ہنس بول کر نیز محاذ آرائی و جنگ بندی کرنے کے دوران کیسے لگے آپ کو یہ محفلین؟؟؟
اور ہاں...
صرف تعریفوں کے پل ہی نہیں باندھنے...
دل کی بھڑاس بھی نکال سکتے ہیں...
بس ذرا بھائی اخلاق میاں کی حد میں رہیے گا...
ورنہ مدیران ذمہ دار ہوں گے!!!

محفلین خوب رہے۔ کسی نے اجنبی اور نو آموز اور بالکل نیا ہونے کے باوجود پہلو تہی نہیں کی۔
اب کس کس کا نام لوں ۔ تمام محفلین شاندار، مزیدار اور خوب۔۔۔

دعا ہے کہ آپس کی محبتیں برقرار رہے۔
 
Top