سید عاطف علی
لائبریرین
کچھ عرصے سے اور صاحب آنلائن بزنس میٹنگز میں شریک ہوتے ہیں ان کا نام ہے ۔ڈارون موٹا ۔
میں انہیں مسٹر موٹا کہتا اور لکھتا ہوں ۔
میں انہیں مسٹر موٹا کہتا اور لکھتا ہوں ۔
ان صاحب کا تو نام ہی موٹا ہے اس میں تو کوئی عیب نہیں ۔ہمارے ہاں کئی لوگ دوسروں کو تحقیر سے یا مذاق کے طور پہ ایسے ناموں سے پکارتے ہیں کہ جن کے معنی برے ہوتے ہیں۔
حالانکہ ہمارے اللہ نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے۔
انزلنا ۔میرے ایک ساتھی کے بیٹا پیدا ہوا تو انہوں نے اس کا نام میکائیل رکھا۔
میرے ایک عزیز کے بیٹی پیدا ہوئی۔ انہوں نے اس کا نام انزلنا رکھا ہے۔
یہاں پر ہی رُک جانا مناسب تھا۔🛑🚏ایک دکان کے بورڈ پر دکانداروں کے نام لکھے تھے
سیلاب خان
دریا خان
سمندر خان
کافی عرصے قبل یہاں خدا کے ایک بندے کا نام تھا۔
۔Pasina
پورا نام تھا ڈینئیل پسینہ۔
پسیناشاید افریقی نام ہے ۔ یہ نام میرے مشاہدےسے پہلے بھی کہیں گزرا ہے ۔کیا یہ کسی اور زبان کا لفظ ہے؟
لگتا ہے کہ آپ طوفان خان اور سونامی خان سے ڈر گئے ۔یہاں پر ہی رُک جانا مناسب تھا۔🛑🚏
عاطف بھائی آپ انہیں موٹا جلی حروف میں لکھتے ہیں یا خفی حروف میں ؟!کچھ عرصے سے اور صاحب آنلائن بزنس میٹنگز میں شریک ہوتے ہیں ان کا نام ہے ۔ڈارون موٹا ۔
میں انہیں مسٹر موٹا کہتا اور لکھتا ہوں ۔
زبردست!عاطف بھائی آپ انہیں موٹا جلی حروف میں لکھتے ہیں یا خفی حروف میں ؟!
مسلم نام ہیں؟ان ناموں کا مطلب نہیں معلوم۔ لیکن میں نے پہلی بار سنے ہیں۔ پاکستانی لوگوں کے نام ہیں۔
طینوش (مؤنث)
پرمل (مذکر)
لگتا ہے کہ کسی اور زبان کے ہیں۔
ایرانی فارسی نام ہے جیسے لہراسپ طہماسپ وغیرہ ۔۔مسلم نام ہیں؟
پہلا نام تو کافی ادق معلوم ہوتا ہے۔ دوسرا ایسا مشکل نہیں ہے لیکن نامانوس یہ بھی ہے۔
ایسا ہی ہے مگر پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ نام کسی دختر نیک اختر کو الاٹ کر دیا گیا۔ایرانی فارسی نام ہے جیسے لہراسپ طہماسپ وغیرہ ۔۔
شاہنامہء فردوسی میں ایک حکمران کا بیٹا اس نام کا تھا ۔
طینوش۔ یہ لڑکے کا نام ہے ۔معنی ۔ ہمیشہ کا مسافر۔
مجھے تو لگتا ہے کہ کچی رسید ہےپہلی رجسٹری کی ۔ شاید پکے ہوتے ہوتے لڑکوں کو الاٹ ہو نا شروع جائے۔ایسا ہی ہے مگر پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ نام کسی دختر نیک اختر کو الاٹ کر دیا گیا۔
ایسا ہو جاتا ہے۔ جیسے ایمن عربی سے آتے آتے مؤنث ہو گیا اور الظواھری تب سے منہ چھپاتا پھر رہا ہےایسا ہی ہے مگر پاکستان تک پہنچتے پہنچتے یہ نام کسی دختر نیک اختر کو الاٹ کر دیا گیا۔
یہ مجھے بھی نرمل اور کومل وغیرہ کی قسم کا لگا۔دوسرا والا نام ساخت سے ہندی سا لگتا ہے ۔