صاد الف

محفلین
چند دہائیوں قبل کوہاٹ میں میرے ایک تربیتی کورس کی جونئیر کلاس میں ماضی کی معروف شخصیت محمد خان ڈاکو کا بیٹا تھا، اس کا نام رنباز (رن باز) خان تھا۔ لڑکپن اور کم علمی کے اس زمانہ میں کچھ دوستوں کو یہ نام غیر اخلاقی، کچھ کو مضحکہ خیز اور کچھ کو مزاحیہ لگتا تھا کہ پنجابی کے لفظ رن مرید کےمطابق رن کو عورت کےمعنی میں لیا جاتا ہے۔ وہ تو بعد ازاں معلوم ہوا کہ رن کے معنی میدان جنگ کے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
کسی نے ایک وٹزایپ گروہ میں بتایا کہ بچے کا نام "زرنش" رکھا ہے، اس کا مطلب کیا ہے؟
جواب ملا۔
"یہ اردو یا عربی لفظ نہیں ہے۔ عیسائی مذہب میں اس کا مطلب ترش رو اور غصیلا ہے۔"
 
Top