جاسمن

لائبریرین
IMG-20230926-172741.jpg
 
صاد الف

محفلین
ہمارے محلہ کی ایک عورت کو ہم عرصہ دراز تک نیامت بی بی کے نام سے جانتے رہے لیکن ان کی وفات کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا اصل نام نعمت بی بی تھا.
 
آخری تدوین:
بچوں کے نام رکھنے کے لحاظ سے پچھلے ادوار میں بھی عجیب و غریب نام رکھے جاتے رہے ہیں لیکن موجودہ دور میں منفرد ہونے اور مسابقت کی دوڑ نے ایسے ایسے نام متعارف کرائے ہیں کہ کبھی ہنسی آتی ہے اور کبھی افسوس ہوتا ہے۔
بعض لوگ اسلام اور قرآن کا نام لے کے فخر سے کہتے ہیں کہ یہ اسلامی نام ہے اور قرآن مجید میں آیا ہے۔ ظالمو! قرآن پاک میں تو جہنم اور ابلیس کا ذکر بھی آیا ہے۔
اور کہیں پڑھا کہ خاتون نے اپنے خاندان کے بچے کا نام ابلیس رکھا کہ قرآن پاک میں ہے اور میں جب بھی پڑھتی تھی، مجھے اچھا لگتا تھا۔
اچھے بھلے ناموں کو بگاڑنا بھی ہمارے ہاں عام سی بات ہے۔
گلاب خان
یہ بھی میں نے کسی کا نام سُنا تھا ۔
 
ہمارے محلہ کی ایک عورت کو ہم عرصہ دراز تک نیامت بی بی کے نام سے جانتے رہے لیکن ان کی وفات کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا اصل نام نعمت بی بی تھا.
نعمت بی بی کو نیامت بولنے سے ان کی زندگی پر کیا اثرات ہوئے ہونگے اللہ ہی جانے۔
 
صاد الف

محفلین
نعمت بی بی کو نیامت بولنے سے ان کی زندگی پر کیا اثرات ہوئے ہونگے اللہ ہی جانے۔
میں اپنی کند ذہنی کی بنا پر اس تبصرہ میں چھپا طنز (اگر یہ طنز ہے) سمجھ نہیں سکا. بہرحال ان بیچاری کی زندگی پر کیا اثرات ہونے تھے کہ وہ ایک نہایت غریب اور ان پڑھ عورت تھیں. میرے خاندان کا بھی اس زمانہ میں اسی کمیونٹی سے تعلق تھا.
 
اللہ نا کرے میں کسی پر طنز کروں میرا پوچھنے کا مقصد یہ تھا اگر کسی کا نام بگاڑا جائے یا پھر اُسے کسی اور نام سے پکارا جائے تو اُس کی شخصیت پر بھی اُس نام کے اثر پڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔
 
صاد الف

محفلین
میرا آبائی گھر ایک بڑی فوجی چھاؤنی سے متصل شہر میں ہے جو سنہ 70 کی دہائی میں ایک قصبہ تھا. ہمارے محلے میں وقتاً فوقتاً کوئی فوجی ملازم بیوی بچوں کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہا کرتا.ہمارے پڑوس میں ایک زندہ دل صوبیدار صاحب اور ان کی زوجہ کچھ عرصہ رہائش پذیر رہے. ان صاحب کا نام مقبول جان اور ان کی بیوی کا نام مقبول بیگم تھا. وہ اکثر اپنی زوجہ کو میری جان یا بیگم جان کہہ کر بلاتے. میرے بڑے بھائی جان خوشخط تھے، ان سے صوبیدار صاحب نے مکان کے دروازے پر لگانے کے لئے نام کی تختی لکھنے کا کہا تو بھائی جان نے تختی یوں لکھی،
مقبول (جان+بیگم)
وہ تختی ان صاحب نے بخوشی مکان کے دروازے کے باہر لگا دی.اہل محلہ تو تختی دیکھ کر مسکرا دیتے کہ انھیں دونوں کے نام معلوم تھے لیکن راہگیر تختی پڑھ کر سوچ میں پڑ جاتے.
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہمارے محلہ کی ایک عورت کو ہم عرصہ دراز تک نیامت بی بی کے نام سے جانتے رہے لیکن ان کی وفات کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا اصل نام نعمت بی بی تھا.
دہلی کے کرخنداری لہجے میں نعمت کو نِیامت بولتے ہیں ۔ ممکن ہے کہ ان کا تعلق کسی صورت دہلی سے رہا ہو۔
 
جاسمن

لائبریرین
گاؤں میں ایک دکاندار عبد الحمید تھا۔ نجانے کب اسے لُٹُّو کہا جانے لگا۔ اللہ بخشے وفات پا گیا لیکن اب بھی ذکر اسی عرفیت سے ہوتا ہے۔
 
Top