کیفیت نامہ آپ کا تبصرہ ہمارا

نایاب

لائبریرین
سحری میں برتن نہ دھونے پر بھابھی جی نے لی ہو گی اچھی کلاس ۔۔۔۔۔ اور خیال بھائی نے رس کے سوچا ہوگا کہ ذرا میں بھی رعب ڈال لوں ۔
کہہ دیا ہوگا " جا میں ہن تیرے نال نیں بولدا " بھابھی جی نے افطاری میں نمک زیادہ اور چینی کم کر دی ہو گی ۔ اب خیال بھائی یہ گنگناتے ہوئے بھابھی جی کو صلح کی جانب بلا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر کب ملتی ہے اتنی آسانی سے معافی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عشق کی راہ میں بھول پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیرنگ خیال فرماتے ہیں
نہ تُوں بولیں نہ میں بولاں، بولے گا فیر کیہڑا ۔۔۔ ۔ پُچھے سُنجا ویہڑا

اب یہ ایسا کیوں فرماتے ہیں یہ قابلِ غور ہے - تو کوئی ہے جو غورکرے اس پر
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
نیلم کسی یونیورسٹی میں داخلے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کی اطلاّع ہر خاص وعام کو دینا چاہتی ہیں لیکن
شوبازی کے طعنے سے بھی بچنا چاہ رہی ہیں تو اسے فلسفے میں ڈھال کربیان کردیا ہے
مجھے پھر سے میرا بستہ لا دے ،کہ دنیا کا دیا سبق مشکل بہت ہے
 
نیلم

:ROFLMAO:
 
نایاب

لائبریرین
مہدی نقوی حجاز

مری بیوی کا بچہ رو ریا ہے۔۔۔ مرے دل میں محبت بو ریا ہے :):)

محترم نقوی بھائی کے ساتھ عجب حادثہ گزرا ۔ افطاری میں " ملک شیک " سے انصاف کرتے ہوئے " ملک شیک " کو "اردوانے " اور " فرسوانے " کی سوچ میں گم مستقبل میں جا نکلے ۔ خیالوں میں کیا دیکھا کہ صاحبزادہ " ملک شیک " مانگ رہا ہے ۔ اور بھابھی کہہ رہی ہیں ۔ ذرا سا بچے کو بھی دے دیدو ۔ اور اپنے مہدی نقوی بھائی یہ کہتے سارا ملک شیک سڑوپ گئے کہ ۔۔۔۔۔۔۔

مری بیوی کا بچہ رو ریا ہے۔۔۔ مرے دل میں محبت بو ریا ہے
 
مہدی نقوی حجاز

مری بیوی کا بچہ رو ریا ہے۔۔۔ مرے دل میں محبت بو ریا ہے :):)

محترم نقوی بھائی کے ساتھ عجب حادثہ گزرا ۔ افطاری میں " ملک شیک " سے انصاف کرتے ہوئے " ملک شیک " کو "اردوانے " اور " فرسوانے " کی سوچ میں گم مستقبل میں جا نکلے ۔ خیالوں میں کیا دیکھا کہ صاحبزادہ " ملک شیک " مانگ رہا ہے ۔ اور بھابھی کہہ رہی ہیں ۔ ذرا سا بچے کو بھی دے دیدو ۔ اور اپنے مہدی نقوی بھائی یہ کہتے سارا ملک شیک سڑوپ گئے کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

مری بیوی کا بچہ رو ریا ہے۔۔۔ مرے دل میں محبت بو ریا ہے
ہاہاہا۔۔۔ حضرت مجھے تو ابھی تک بیوی کے بچے اور اپنے بچے کے فرق کا بھی علم نہیں۔ (ٹھیک سے) ۔ ہم کہاں اور ملک شیک کے اردوانے اور فرسوانے کہاں۔ ویسے ہی ہمیں دھر لیا گیا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین

عمر سیف

محفلین
نیلم فرماتی ہیں
مجھے پھر سے میرا بستہ لا دے ،کہ دنیا کا دیا سبق مشکل بہت ہے

نیلم کوئی کام خود نہیں کرتیں، یہاں بھی بستہ کسی سے منگوا رہی ہیں۔ جسے بستہ لانا مشکل کام لگتا ہوں وہ مشکل سبق کیسے یاد کرے گا بھلا ؟؟:battingeyelashes:
 
عمر سیف

محفلین
شیزان فرماتے ہیں
فرقت میں سکوں ہے نہ تجھے قرُب میں آرام ۔ ۔ ۔ ۔ اے دل تری بنیاد میں ہیجان بہت ہے

انہیں دراصل چیک اپ کی ضرورت ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
غدیر زھرا فرماتی ہیں
تجھ سے جو سلسلے ہیں ___ انتہا کے ہیں --------- :) :) :)

پہلے تو یہ "تجھ" کو تلاش کرنا ہوگا۔ پھر سلسلوں کی بات چلے گی، انتہا تو ابھی بہت دور ہے۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
غدیر زھرا فرماتی ہیں
تجھ سے جو سلسلے ہیں ___ انتہا کے ہیں --------- :) :) :)

پہلے تو یہ "تجھ" کو تلاش کرنا ہوگا۔ پھر سلسلوں کی بات چلے گی، انتہا تو ابھی بہت دور ہے۔
آہم آہم یہ آپ مجھ سے کہہ رہے ہیں یا خود کلامی فرما رہے ہیں :p
اور بھیا مجھے تلاش کرنے کی کیا ضرورت ہے آپ کو میں تو یہیں ہوتی ہوں ناں :angel:
 
مہدی نقوی حجاز

مری بیوی کا بچہ رو ریا ہے۔۔۔ مرے دل میں محبت بو ریا ہے

مہدی دراصل کسی جانب سب کی متوجہ دلانا چاہ رہے ہیں، یقیناً اب ان کے ہاتھ پیلے کر دینے چاہئیں۔
ہائے ہائے۔ قربان جاؤں ایسے شاطر انسان کے۔ بھئی کیا کہنے اماں واہ۔ دل سے جو "بات" نکلتی ہے اثر رکھتی ہے والی بات ہو گئی۔ میاں جوان ہیں، سید بچے ہیں، شاعر ہیں۔۔ کمی کیا ہے۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
حسیب نذیر گِل فرماتے ہیں
آدمی آدمی سے ملتا ہے-دل مگر کم کسی سے ملتا ہے
قیاس ہے کہ یہ ایک دوست (آدمی) سے اُدھارمانگنے پہنچے تو ٹکا سا جواب ملا تو یہ کہتے ہوئے آئے
آدمی آدمی سے ملتا ہے-اُدھارمگر کب کسی سے ملتا ہے
 
Top