کیفیت نامہ آپ کا تبصرہ ہمارا

قیصرانی

لائبریرین
Hellepäivät فن لینڈ میں جب درجہ حرارت 25 اعشاریہ 1 ڈگری یا اس سے زیادہ ہوتا ہے تو اسے سرکاری طور پر شدید گرم دن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تو شدید گرم دن کے لئے جو لفظ استعمال ہوتا ہے وہ یہی ہے :)
آج بھی ایک ایسا ہی دن تھا :(
 
قیصرانی

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیلم کا کیفیت نامہ:
اس قدر دنیا کے دکھ اے خوبصورت زندگی
جس طرح تتلی کوئی مکڑی کے جالوں میں رہے

رمضان کے مبارک مہینے میں جہاں نیلم کو سونے کے علاوہ کوئی کام نہیں... صفائی ستھرائی کا کام بھی آج کل آج کل کی نذر ہو رہا ہے... ایسے میں بستر پر لیٹے لیٹے نیلم نے چھت اور کھڑکیوں کی طرف دیکھا تو ہر سمت جالے ہی جالے نظر آئے... ظاہر ہے مکڑیوں کا تو رمضان نہیں ہے... انہوں نے تو کام کرنا ہے.... اب بجائے نیلم یہ سوچے کہ صفائی کرنی چاہیے تاکہ جالوں سے جان چھڑائی جائے... بیٹھ گئی کوئی حکایتی بات سوچنے.... لیکن ذرا ذہن کی تخلیق دیکھیے کہ بجائے مکھی کہنے کے تتلی کا لفظ استعمال کیا.... حالانکہ درودیوار پر لپٹے جالوں میں جابجا مکھیاں پھنسی ہوں گی....
اب کسی دن آنٹی کی آواز آئے گی...

مر جانئے..... اگر تمہاری جالوں پر تحقیق مکمل ہوگئی ہو تو انہیں صاف بھی کر لو......... :rollingonthefloor:
 
نیلم

محفلین

:box:
:beating: :beating: :beating:
:boxing:
:terror:
 
نیلم

محفلین
نیرنگ خیال
میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھا ۔۔۔ ۔۔۔ میرے انجام کی وہ ابتداء تھی
،،،،،
نینی بھیا بچپن کی مار یاد کر رہے ہیں جب اُنہوں نے کھلونا توڑا تھا تو اُنہیں اپنے ابو سے بہت کُٹ پڑھی تھی ایسے:beating:
مار کی وہ ابتداء تھی جو اب تک جاری ہے .
 
نیلم

محفلین
مہدی نقوی حجاز
خواب میں دیکھ لیا رقص جو کرتے انکو۔۔ گھنگھرو کی ہمیں جھنکار نے سونے نہ دیا!!
،،،،،،
تو کس نے کہا تھا رمضان میں ایسے خواب دیکھو آپ ،
ویری بیڈ رمضان میں ایسے خواب نہیں دیکھتے :ROFLMAO:
 
مہدی نقوی حجاز
خواب میں دیکھ لیا رقص جو کرتے انکو۔۔ گھنگھرو کی ہمیں جھنکار نے سونے نہ دیا!!
،،،،،،
تو کس نے کہا تھا رمضان میں ایسے خواب دیکھو آپ ،
ویری بیڈ رمضان میں ایسے خواب نہیں دیکھتے :ROFLMAO:
ارے بھئی امی جان نے سحری میں جگانے کی ذمہ داری ڈال دی تھی. اب سوچا سحری تک کیسے جاگا جائے آخر. تو معقول حل یہی نظر آیا کہ خواب دیکھ لیں. پھر تو ایک ہفتے تک بھی سونے کا سوال پیدا نہیں ہوگا ناں.. :grin:
 
عمر سیف

محفلین
مہدی نقوی حجاز فرماتے ہیں
خواب میں دیکھ لیا رقص جو کرتے انکو۔۔ گھنگھرو کی ہمیں جھنکار نے سونے نہ دیا!!

بھائی میرے کہنا کیا چاہ رہے ہیں ، ارادے نیک نہیں لگ رہے. سٹیج ڈرامے تو نہیں دیکھ رہے آج کل ؟
 
عمر سیف

محفلین
نیرنگ خیال فرماتے ہیں
میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھا ۔۔۔۔۔۔ میرے انجام کی وہ ابتداء تھی

موصوف کہنا چاہتے ہیں کہ بچپن میں جو پُٹھے سدّے کام وہ کیا کرتے تھے، اب بھی جاری ہیں.
 
عمر سیف

محفلین
ظفری بھائی فرماتے ہیں
تم فقط خواہشِ دل ہی نہیں اب ضد بھی ہو ۔۔۔ دل میں رہتے ہو تو پھر دل میں تمہیں ٹھان لیا

بھائی اپنی مکمل ڈھیٹ ہونے کا ثبوت پیش کر رہے ہیں :)
 
عمر سیف

محفلین
جیہ فرماتی ہیں
آج یہاں رمضان کا سرد گرم ترین دن ہے۔ حبس ہے ، بجلی ہر دو کھنٹوں کے بعد45 منٹ کے لئے آتی ہے۔

حالاتَ حاضرہ سے عوام کو باخبر رکھے ہوئے ہیں.
 
عمر سیف

محفلین
زبیر مرزا فرماتے ہیں
ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن ------- اب شہرمیں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے

زبیر بھائی کہنا چاہتے ہیں کہ انہیں بہت بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے ... (یا خوش فہمی) ؟؟
 
مہدی نقوی حجاز فرماتے ہیں
خواب میں دیکھ لیا رقص جو کرتے انکو۔۔ گھنگھرو کی ہمیں جھنکار نے سونے نہ دیا!!

بھائی میرے کہنا کیا چاہ رہے ہیں ، ارادے نیک نہیں لگ رہے. سٹیج ڈرامے تو نہیں دیکھ رہے آج کل ؟
بھائی میرے، جلے دل پر نمک مسالحہ نہ چھڑکو. اب تو کراچی میں ڈھونڈے سے بھی کہیں اٹیج ڈرامے نہیں ملتے. ہم تو یوں ہی کڑھ رہے ہیں. طوائف کا رقص اب صرف خوابوں خیالوں میں ہی دیکھا جا سکتا ہے.
 
عمر سیف

محفلین
بھائی میرے، جلے دل پر نمک مسالحہ نہ چھڑکو. اب تو کراچی میں ڈھونڈے سے بھی کہیں اٹیج ڈرامے نہیں ملتے. ہم تو یوں ہی کڑھ رہے ہیں. طوائف کا رقص اب صرف خوابوں خیالوں میں ہی دیکھا جا سکتا ہے.
بھائی مشورہ مانیں ان کاموں سے پرہیز ہی کریں.
 
نیلم

محفلین
زبیر مرزا فرماتے ہیں
ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن ------- اب شہرمیں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
،،،،،،،،
اپنی سُستی کا اظہار کرتے ہوئے کہ میں فرہاد کی طرح دودھ کی نہر تو نہیں نکال سکتا ہاں لیکن تیرے شہر میں کوئی ڈھیری ہے تو بتاو وہاں سے لا دوں گا :cool:
 
Top