کیفیت نامہ آپ کا تبصرہ ہمارا

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
محفلین کے کیفیت نامے دلچسپ ، ادبی اور قابل توجہ ہوتے ہیں ہم ان پر تبصرے کوائف نامے کہ صفحات​
پرتحریرکرتے ہیں تو کیوں نہ ایک دھاگے میں ان پر تبصرے ہوجائیں​
دھیان بس اتنا رہے کہ تبصرے گستاخی اوردل آزاری کے سبب نہ ہوں اوردائرہ اخلاق میں رہ کر​
اورلطیف پیرائے میں ان احباب کے کیفیت ناموں پرتبصرے کریں جن سے آپ کے اسپلنگ ملتے​
یعنی مزاج ملتا ہے -تو کیا جائے آغاز کیفیت ناموں پردلچسپ تبصروں کا :)
 

نایاب

لائبریرین
وقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت وقت کی بات ہے محترم بھائی
آج وقت اتنی تیزی سے گزرتا محسوس ہوتا ہے کہ
انسان بے اختیار کہہ ہی اٹھتا ہے کہ
اے وقت ذرا دھیرے چل ۔ ابھی بہت سا قرض چکانا ہے زندگی کا ۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر یہ وقت کب کہاں کس کی سنتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو گزرتا جاتا ہے ہمیں گزارتے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر بھی صدا لگانے میں کیا حرج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سو لگائے جاتے ہیں ۔۔۔
(محترم زبیر مرزا بھائی کے کیفیت نامے سے ابھرتی میری سوچ )
 

زبیر مرزا

محفلین
شانِ محفل یعنی جانِ محفل جناب نیرنگ خیال فرماتے ہیں اپنے کیفیت نامے میں

میں اس سے پہلے محبت میں مبتلا ہوا تھا ۔۔۔ ۔۔ یہ شاعری تو میری دوسری حماقت ہے

یہ کیفیت کم اعتراف زیادہ لگتا ہے اورتحلیل نفسی وتجزے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ
لڑکا بہت عاشقانہ وشاعرانہ مزاج رکھتا ہے اور باربار عشق فرماتا اورشاعری کی کوشش کرتا
اورناکام ہوتا ہیں - ان کے لیے مناسب یہ ہوگا کہ دل ہتھیلی پہ رکھ کے پھرنا چھوڑ دیں فی زمانہ
موبائل چھننے والے دل بھی لے جاسکتے ہیں - آپ نینوں میں سرمہ بصیرت وشرماہٹ لگائیں
رومانی ناولوں ، ڈراموں اور فلموں سے اجتناب کریں
 

زبیر مرزا

محفلین
نایاب بھائی یہ کس کا کیفیت نامہ ہے جس پر تبصرہ کیا ہے آپ نے ؟
مجھے تو لگتا ہے اتنا خوبصورت تجزیہ آپ نے میرے کیفیت نامے پہ تحریرکیا ہے :blushing:
 

زبیر مرزا

محفلین
ظفری بھائی کے کیفیت نامے ان کے عمدہ ذوق اورحساس طبعیت کا اظہارکرتے ہیں موجودہ کیفیت نامہ یہ ہے

بھلی باتیں ، مہذب لہجے ۔۔۔ پہلی بارش میں ہی یہ رنگ اُتر جاتے ہیں

یہ تو بڑی مشاہدے کی بات ہے اورفطرت انسانی پرلطیف طنز بھی- انسان کتنا بھی بناوٹ سے کام لے
ماہراداکار ہو کہیں نہ کہیں اصل چہرہ سامنے آجاتا ہے اوراصل رنگ ظاہرہوجاتا ہے

 

نایاب

لائبریرین
ہوا کے ساتھ اڑ گیا گھر پرندوں کا محسن
کیسے بنا تھا گھونسلہ یہ طوفان کیا جانے
بلاشک محسن نقوی مرحوم کا یہ شعر حساس دلوں پر اک ضرب شدید کی صورت اترتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نرم پروائی ہو یا کہ تندوتیز جھکڑ ۔۔۔۔۔۔۔
ہوا بھی کب اپنے مزاج کی غلام ہے ۔۔۔۔
یہ گر کھلا دیتی ہے نرم شگوفے تو اڑا بھی دیتی ہے کر کے تنکا تنکا ۔۔۔
اسے کیا خبر کہ اس کے ہاتھوں ہوئی ہے برباد کسی کی محنت ۔۔۔۔۔۔۔
اسے ملتا ہے جو حکم اسے کرتی ہے مکمل پورا ۔۔۔۔۔
اسے حکم دینے والا ہی جانے اپنی مصلحت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(محترم نیلم بہنا کے کیفیت نامے سے ابھرتی میری سوچ )
 

نیلم

محفلین
ہوا کے ساتھ اڑ گیا گھر پرندوں کا محسن
کیسے بنا تھا گھونسلہ یہ طوفان کیا جانے
بلاشک محسن نقوی مرحوم کا یہ شعر حساس دلوں پر اک ضرب شدید کی صورت اترتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
مگر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
نرم پروائی ہو یا کہ تندوتیز جھکڑ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ہوا بھی کب اپنے مزاج کی غلام ہے ۔۔۔ ۔
یہ گر کھلا دیتی ہے نرم شگوفے تو اڑا بھی دیتی ہے کر کے تنکا تنکا ۔۔۔
اسے کیا خبر کہ اس کے ہاتھوں ہوئی ہے برباد کسی کی محنت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اسے ملتا ہے جو حکم اسے کرتی ہے مکمل پورا ۔۔۔ ۔۔
اسے حکم دینے والا ہی جانے اپنی مصلحت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
(محترم نیلم بہنا کے کیفیت نامے سے ابھرتی میری سوچ )
بےشک :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم مقدس بٹیا کہاں ہو تم ۔۔۔ ذرا آواز تو دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھو کیا حال ہوگیا محترم عائشہ عزیز بٹیا کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھرے ڈھوڈیندی نالے واجاں مار دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" بچھڑیں تو دعاؤں سے بھی نھیں ملتے کچھ لوگ "
عائیشہ بٹیا کے کیفیت نامے سے ابھرتی سوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
زندگی تو جب شامل ہو گی زندگی میں ۔۔۔
جب ہی کھلے گا یہ راز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ " یہ زندگی مری کیا لگتی ہے "۔۔۔۔۔۔۔
اولڈ ینگ مین ابھی تو شاید " محترمہ بجلی " کو زندگی کا استعارہ بنائے ۔۔۔۔۔۔۔
کو بہ کو پھر رہے ہیں یہ صدا لگاتے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی راضی تو کبھی مجھ سے خفا لگتی ہے،
زندگی تو ہی بتا تو مری کیا لگتی ہے!؟
محترم مہدی نقوی حجاز بھائی کا کیفیت نامہ اور اپنی سوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شانِ محفل یعنی جانِ محفل جناب نیرنگ خیال فرماتے ہیں اپنے کیفیت نامے میں

میں اس سے پہلے محبت میں مبتلا ہوا تھا ۔۔۔ ۔۔ یہ شاعری تو میری دوسری حماقت ہے

یہ کیفیت کم اعتراف زیادہ لگتا ہے اورتحلیل نفسی وتجزے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ
لڑکا بہت عاشقانہ وشاعرانہ مزاج رکھتا ہے اور باربار عشق فرماتا اورشاعری کی کوشش کرتا
اورناکام ہوتا ہیں - ان کے لیے مناسب یہ ہوگا کہ دل ہتھیلی پہ رکھ کے پھرنا چھوڑ دیں فی زمانہ
موبائل چھننے والے دل بھی لے جاسکتے ہیں - آپ نینوں میں سرمہ بصیرت وشرماہٹ لگائیں
رومانی ناولوں ، ڈراموں اور فلموں سے اجتناب کریں

قبلہ اس قدر ثقیل انداز میں گفتگو فرمائیں گے تو ہم سمجھیں گے کیا اور سمجھائیں گے کیا۔۔۔۔ :p
رہی بات عشق فرمانے کی تو تاریخی قصہ تو یہ ہے کہ مرزا اس فن میں طاق ہوا کرتے تھے۔۔۔ شاید اب بھی ہیں جو ادیب یاروں نے مرزا کے ذکر کے بغیر ہر فسانے کو فسانہ ہی سمجھا ہے۔۔۔ ;)
تفنن برطرف۔۔۔۔ بہت عمدہ لکھا زبیر بھائی۔۔۔ پڑھ کر لطف آگیا۔۔۔:bighug:
اب ہم بھی سوچتے ہیں کہ کسی کے کیفیت نامہ پر کچھ لکھ ہی ڈالیں۔۔۔ دیکھیں کون خوش بخت ٹھہرتا ہے۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ بدلہ تو ابھی آپ لے چکے ،،،:D
ہمیں اب اگلے کیفیت نامے کا انتظار ہے :p

نیرنگ خیال سے اگلے پچھلے بدلے چُکانے کا موقع مت گنوائیں اورفوری تبصرہ فرمائیں :)

نیرنگ خیال پر کیوں ادھار کھائے بیٹھے ہیں۔۔۔ میاں ہم نے کسی کو کیا کہہ دیا۔۔۔ جھٹ بیٹھ گئے جی شاد کیا کی مثال پر تو عمل پیرا ہیں۔۔۔ :p
کیوں بئی نیلم تم بھی اسی پر طبع آزمائی کر لو۔۔۔۔ ہو سکتا ہے بعد میں ہم کوئی ایسا کیفیت نامہ لگا دیں جو نیکی کی طرف بلاتا ہو۔۔ پھر تو تم نے پھٹکنا بھی نہیں پاس۔۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیلم کا کیفیت نامہ!
ہوا کے ساتھ اُڑ گیا گھر پرندوں کا محسن
کیسے بنا تھا گھونسلہ یہ طوفان کیا جانے

اک اداسی سموئے ہوئے شعر کو کیفیت نامہ کی زینت بنانا جہاں طبیعت کی اداسی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہیں یہ بھی امر بیان کرتا ہے کہ اداسی زمینی حقائق کو نظر انداز کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔ کیوں کہ ہوا تو ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔ پرندوں کے گھونسلے طوفان یا آندھی سے اڑا کرتے ہیں۔ محض ہوا سے نہیں۔۔۔۔ :p
لہذا ہوش میں آؤ اور کوئی اور کیفیت نامہ لگاؤ۔۔۔۔۔ :laugh:

زبیر مرزا بھائی کا کیفیت نامہ!

وقت سے کون کہے یار ذرا آہستہ چل

ماڈلنگ کی دنیا سے تعلق رکھنے والا اک فرد جو کہ مرزا ہونے کی وجہ سے تاریخ کے قدیم عشاق کی وراثت بھی رکھتا ہو۔ کسی ماڈل کو ماڈلنگ کے آداب سکھا رہا تھا کہ اس نے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے کہہ دیا کہ اس کو کہیں اور بھی جانا ہے۔۔۔ اس پر مرزا جو کہ آداب الفت سے بہت اچھے طریقے سے واقف ہیں۔ براہ راست اس بات پر اعتراض کرنا مناسب خیال نہیں کرتے۔۔۔ تو سارا الزام وقت کے سر پر دھرتے ہوئے آہستہ سے گنگناتے ہیں کہ وقت سے کون کہے یار ذرا آہستہ چل۔۔۔۔۔ اپنی بات پہنچانے کو اس لطیف طریقہ کار کا سہارا جہاں مرزا کی فنون عشق و عاشقی پر دسترس ظاہر کرتا ہے۔ وہیں بیان پر عبور کو بھی کھول کر سامنے لاتا ہے۔ ;):tongue:
 

عمر سیف

محفلین
ہوا کے ساتھ اُڑ گیا گھر پرندوں کا محسن
کیسے بنا تھا گھونسلہ یہ طوفان کیا جانے

نیلم کہنا چاہ رہی ہیں کہ اتنی محنت سے سموسے بنائے تھے پر نگوڑے آلو میٹھے نکلے، دکاندار کیا جانے کہ اتنی گرمی اور لوڈشیڈنگ میں کام کرنا پڑتا ہے۔
 

نیلم

محفلین
ہوا کے ساتھ اُڑ گیا گھر پرندوں کا محسن
کیسے بنا تھا گھونسلہ یہ طوفان کیا جانے

نیلم کہنا چاہ رہی ہیں کہ اتنی محنت سے سموسے بنائے تھے پر نگوڑے آلو میٹھے نکلے، دکاندار کیا جانے کہ اتنی گرمی اور لوڈشیڈنگ میں کام کرنا پڑتا ہے۔
عمر بھائی آپ کو روزہ لگ گیا ہے جو میرے گھونسلے کو سموسہ بنا دیا۔:p
 

نیلم

محفلین
نیلم کا کیفیت نامہ!
ہوا کے ساتھ اُڑ گیا گھر پرندوں کا محسن
کیسے بنا تھا گھونسلہ یہ طوفان کیا جانے

اک اداسی سموئے ہوئے شعر کو کیفیت نامہ کی زینت بنانا جہاں طبیعت کی اداسی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہیں یہ بھی امر بیان کرتا ہے کہ اداسی زمینی حقائق کو نظر انداز کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔ کیوں کہ ہوا تو ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔ پرندوں کے گھونسلے طوفان یا آندھی سے اڑا کرتے ہیں۔ محض ہوا سے نہیں۔۔۔ ۔ :p
لہذا ہوش میں آؤ اور کوئی اور کیفیت نامہ لگاؤ۔۔۔ ۔۔ :laugh:

زبیر مرزا بھائی کا کیفیت نامہ!

وقت سے کون کہے یار ذرا آہستہ چل

ماڈلنگ کی دنیا سے تعلق رکھنے والا اک فرد جو کہ مرزا ہونے کی وجہ سے تاریخ کے قدیم عشاق کی وراثت بھی رکھتا ہو۔ کسی ماڈل کو ماڈلنگ کے آداب سکھا رہا تھا کہ اس نے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے کہہ دیا کہ اس کو کہیں اور بھی جانا ہے۔۔۔ اس پر مرزا جو کہ آداب الفت سے بہت اچھے طریقے سے واقف ہیں۔ براہ راست اس بات پر اعتراض کرنا مناسب خیال نہیں کرتے۔۔۔ تو سارا الزام وقت کے سر پر دھرتے ہوئے آہستہ سے گنگناتے ہیں کہ وقت سے کون کہے یار ذرا آہستہ چل۔۔۔ ۔۔ اپنی بات پہنچانے کو اس لطیف طریقہ کار کا سہارا جہاں مرزا کی فنون عشق و عاشقی پر دسترس ظاہر کرتا ہے۔ وہیں بیان پر عبور کو بھی کھول کر سامنے لاتا ہے۔ ;):tongue:
آپ کو میں نے ماچس ایویں ہی تو گفٹ نہیں کی ،،میں واقف تھی آپ کی تیلی لگانے والی صلاحیت سے :laugh:
 
Top