کیفیت نامہ آپ کا تبصرہ ہمارا

Gulmaily

محفلین
ویسے کیا میں جان سکتی ہوں کہ یہاں کیا ہورہا ہے اور کیا کرنا چاہیئے مجھے؟ در اصل مجھے یہاں اردو محفل میں آکر پتا لگا ہے کہ مجھے تو اردو بھی نہیں آتی ٹھیک سے۔ اور یہ محفلین کی تمام اصطلاحات میرے لئے سب کی سب انجان اور نئی ہیں، جن کے درست مفہوم سے نا آشنائی ہے میری۔ سمجھتی کچھ ہوں، نکلتا کچھ ہے۔ تبصرہ تو سمجھتی ہوں کہ کمنٹس کو کہتے ہیں، لیکن یہ کیفیت نامہ؟ عجیب کیفیت ہوگئی ہے میری۔
 
دراصل کیفیت نامہ واٹس اپ اسٹیٹس جیسا ہے ۔جیسے واٹس اپ پر اسٹیٹس کی صورت میں ہم اپنی دلی کیفیت اور اپنی سوچ کا اظہار کرتے ہیں بلکل ویسے ہی یہی کیفیت نامے میں اپنی سوچ اور اپنے نکتہ نظر کا اظہار کرتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ اپنے بازو اور کاندھے کا حال بتائیں
وہ سب تو قصہء پارینہ ہوئے زیک بھائی۔۔
اللہ پاک کے کرم اور آپ کی دعاؤں سے اب تو یہ بھی یاد نہیں کہ دایاں بازو اور کاندھا تھا یا بایاں۔ شاید دایاں ہی تھا کیونکہ پھر ہم نے بائیں ہاتھ سے ٹائپنگ کی خوب پریکٹس کی تھی محفل میں حاضر رہتے ہوئے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے کیا میں جان سکتی ہوں کہ یہاں کیا ہورہا ہے اور کیا کرنا چاہیئے مجھے؟ در اصل مجھے یہاں اردو محفل میں آکر پتا لگا ہے کہ مجھے تو اردو بھی نہیں آتی ٹھیک سے۔ اور یہ محفلین کی تمام اصطلاحات میرے لئے سب کی سب انجان اور نئی ہیں، جن کے درست مفہوم سے نا آشنائی ہے میری۔ سمجھتی کچھ ہوں، نکلتا کچھ ہے۔ تبصرہ تو سمجھتی ہوں کہ کمنٹس کو کہتے ہیں، لیکن یہ کیفیت نامہ؟ عجیب کیفیت ہوگئی ہے میری۔
جس لڑی میں آپ اس وقت موجود ہیں، یہ ہللے پھلکے مزاح کی لڑی ہے۔ جیسا کہ عدنان بھائی نے آپ کو بتایا کہ محفل کے سرورق پہ آپ کو کیفیت نامہ میں مختلف لوگوں کے کیفیت نامے نظر آ رہے ہوں گے، وہ وٹزایپ کے سٹیٹس جیسے ہوتے ہیں۔ لیکن اس لڑی میں ان میں سے کسی کیفیت نامے کو لے کے یہاں مزاحیہ تبصرہ کیا جا رہا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
جس طرح کے آجکل مولوی گانے بنا رہے ہیں۔۔۔ مدرسہ میں بھی ملٹی میڈیا یونٹس لگانے پڑیں گے۔ ورنہ آباد نہ ہوگا۔
درست کہا آپ نے ۔۔۔ہمارے میکائیل کو جو بچہ قرآنِ پڑھانے آتے ہیں !ایک دن اُنکو فون کرنا پڑا تو معلوم ہوا رنگ ٹون ڈسکو دیوانے لگی ہوئی جبکہ حمزہ بڑا سلجھا ہوا بچہ ہے ۔۔مسڑی ابھی تک سلجھی نہیں ڈسکو دیوانے کی 🤓🤓🤓🤓🤓
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
درست کہا آپ نے ۔۔۔ہمارے میکائیل کو جو بچہ قرآنِ پڑھانے آتے ہیں ایک فون کرنا پڑا تو معلوم ہوا رنگ ٹون ڈسکو دیوانے لگی ہوئی اور حمزہ بڑا سلجھا ہوا بچہ ہے ۔۔مسڑی ابھی تک سلجھی نہیں ڈسکو دیوانے کی 🤓🤓🤓🤓🤓
ٰایک دھاگا بناتے ہیں۔۔۔ جس میں ایسی دینی میوزک جمع کیا جائے جو فلمی میوزک سے سرقہ شدہ ہے۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن کا کیفیت نامہ
"شکر ہے آج اتوار ہے۔"
کس قدر احمقانہ کیفیت ہے۔ بھئی نناوے فیصد دنیا میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہو گی اور ہر شریف بندے بندی پہ اتوار کی چھٹی کے دن شکر کی کیفیت طاری ہوتی ہے۔ ماسوائے خانہ ساز خاتونوں کے۔ کہ جن کے شوہرز اتوار کو پیر پسارے گھر میں آرام کر رہے ہوتے ہیں اور وہ کلس کلس کے بے حال ہو رہی ہوتی ہیں کہ وقتاً فوقتاً چائے، پانی، کھانا، پھر چائے، پھر پانی، پھر کھانا، پھر نند کی آمد، پھر جیٹھ، پھر چائے۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ٰایک دھاگا بناتے ہیں۔۔۔ جس میں ایسی دینی میوزک جمع کیا جائے جو فلمی میوزک سے سرقہ شدہ ہے۔۔۔
اس پر کبھی دوسری طرف کا موقف بھی سننا چاہیئے۔ فلمی دھنوں سے دینی کلام بنانے والے فرماتے ہیں کہ دھن ایک دھاگے کی مانند ہوتی ہے، اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ اس دھاگے میں موتی پرویں، کانٹے پرویں یا پھول ۔ جب ہار بن جائے گا تو دھاگے کی حیثیت ثانوی ہو جائے گی اور جو چیز پروئی گئی ہے وہ اسی چیز کا ہار کہلائے گا۔ اسی طرح دھن دھاگہ ہے اور وہ فلمی بولوں کے کانٹوں کو نکال کر اس میں مذہبی بولوں کے پھول پرو دیتے ہیں اور ایک بدنما ہار کی جگہ ایک پاک صاف ہار وجود میں آ جاتا ہے۔

ذاتی طور پر مجھے اس منطق سے کوئی اختلاف نہیں ہےمگر یہ کہ وہ فلمی گانوں کو کانٹوں کا ہار سمجھتے ہیں۔ :)
 
وجی

مگر جنہوں نے فلمی دھنیں سن رکھی ہیں
وہ جب بھی مذہبی بولوں والی دھن سنیں گے انہوں یقینا فلمی گانے اور دھنیں یاد آئینگی۔
 
Top