غروبِ آفتاب کے کچھ مناظر ہمارے گھر کی چھت سے
20161210_163342_HDR_zpspkzmzymv.jpg
 
غروب آفتاب کے منظر واقعی بہت پیارے ہیں ۔۔ آخری تصویر میں تو لگ رہا ہے جیسے کو ئی قوت سورج کو غروب ہونے سے روکنا چاہتی ہے لیکن غروب نہیں ہوگا تو طلوع کیسے ہو گا ۔۔
بہت پیاری تصاویر ہیں تابش بھا ئی ۔۔ اتنی پیاری شیئرنگ کا شکریہ :)
 
بہت شکریہ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
بہت خوب تابش صاحب آپ اپنی اسلام آباد یاترا والی تصاویر سے کُچھ ڈاؤن نظر آ رہے ہیں۔ آپ نے طبیعیت میں خرابی کا بھی ذکر کیا ہے اپنی صحت کا خیال رکھیے۔ اس خوبصورت شراکت کے لیے بہت بہت شکریہ۔
 
بہت خوب تابش صاحب آپ اپنی اسلام آباد یاترا والی تصاویر سے کُچھ ڈاؤن نظر آ رہے ہیں۔ آپ نے طبیعیت میں خرابی کا بھی ذکر کیا ہے اپنی صحت کا خیال رکھیے۔ اس خوبصورت شراکت کے لیے بہت بہت شکریہ۔
جزاک اللہ۔ دعاؤں کی درخواست۔ :)
 
ہائیکنگ کے بعد وہیں بیٹھ کر مونگ پھلیاں اور کینو کھائے گئے۔
IMG-20161212-WA0091_zpsct2fhvcm.jpg~original

جی درست پہچانے۔ درمیان میں تابش صدیقی صاحب تشریف فرما ہیں۔ میرے دائیں جانب میرے سے بڑے بھائی، اور بائیں جانب سب سے بڑے بھائی بیٹھے ہوئے ہیں۔
سامنے مونگ پھلیاں اور ہاتھ میں کینو دیکھے جا سکتے ہیں۔ :)
اللہ سلامت رکھے! :redheart::redheart::redheart:
اللہ کی بعض حکمتیں سمجھ میں نہیں آتیں۔ کینو انھی میں سے ایک ہے۔ اکثر ترش پھلوں کی طرح ہمیں بے حد پسند ہے مگر وارد اس موسم میں ہوتا ہے جب مارے سردی کے پانے پینے کی بھی تاب نہیں ہوتی۔ بہت سوچا ہے کہ نزلہ زکام کے موسم میں اس پھل کا وجود چہ معنیٰ دارد؟ گرمیوں میں ہوتا تو کتنے ہی دہریے ایک قاش سے مسلمان ہو جاتے۔ پھر خیال آتا ہے کہ ہماری اپنی ذاتِ شریف بھی تو ایسی ہی بے محل واقع ہوئی ہے۔ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی! :laughing::laughing::laughing:
سبھی تصویریں بہت اچھی ہیں مگر سب سے اچھا آپ کا جذبہ اور شوق ہے۔ روز مرہ میں الجھی ہوئی اس پھیکی دنیا کو آپ جس آنکھ سے دیکھتے اور دکھاتے ہیں وہ بہت سوں کے لیے ایک نئی دنیا کے مترادف ہے۔ :):):)
 
آمین. :redheart:
اللہ کی بعض حکمتیں سمجھ میں نہیں آتیں۔ کینو انھی میں سے ایک ہے۔ اکثر ترش پھلوں کی طرح ہمیں بے حد پسند ہے مگر وارد اس موسم میں ہوتا ہے جب مارے سردی کے پانے پینے کی بھی تاب نہیں ہوتی۔ بہت سوچا ہے کہ نزلہ زکام کے موسم میں اس پھل کا وجود چہ معنیٰ دارد؟
جہاں تک میں نے سنا ہے. کینو، مالٹا وغیرہم نزلہ زکام میں مفید ہوتے ہیں. ہاں ترشی زیادہ ہو تو گلہ خراب ہو سکتا ہے. :)
سبھی تصویریں بہت اچھی ہیں مگر سب سے اچھا آپ کا جذبہ اور شوق ہے۔ روز مرہ میں الجھی ہوئی اس پھیکی دنیا کو آپ جس آنکھ سے دیکھتے اور دکھاتے ہیں وہ بہت سوں کے لیے ایک نئی دنیا کے مترادف ہے۔ :):):)
حسنِ ظن کا شکریہ.
ورنہ دیکھتا اپنی آنکھ سے ہوں اور دکھاتا موبائل کیمرے سے ہوں. :p

محبتوں کا شکریہ. :redheart::redheart::redheart:
 
Top