کاؤنٹری سائیڈ، بہت خوبصورت جگہ ہے، آپ شہر سے کتنی دور ہیں اور ٹرانسپورٹ کے لئے کیا استعمال کرتے ہیں کیونکہ ایسی جگہوں پر رہنے کے لئے ذاتی کار و جییپ ہونا ضروری ہے۔
میں شہر میں ہی ہوتا ہوں. یہاں اسلام آباد میں اکثر گرین بیلٹس یا چھوٹے جنگلوں میں ایسے راستے بہت مل جاتے ہیں. :)

اچھی تصاویر شئر کی ہیں آپ نے.
 
دیکھنے میں ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ یہ راستہ جنگل کو جاتا ہو گا۔ :)
ہمیں تھوڑی حیرت ہوئی سوسائٹی کا کچا راستہ دیکھ کے۔
یہ باقاعدہ راستہ نہیں تھا. اس راستہ کے اختتام پر اتوار بازار لگتا ہے. جہاں آنے جانے کے لیے ہائی وے پر آنا پڑتا تھا تو اس کو ہموار کر دیا گیا.
 
نوشاب

محفلین
کچھ خواہشات ایسی ہوتی ہیں کہ جو ہوتی تو بہت پرانی ہیں مگر آپ کا روز مرہ کا معمول اور مصروفیات ان پر عمل کی راہ میں حائل ہوتے ہیں ۔
کچھ قصور کاہلی کا بھی ہوتا ہے۔
ایسا ہی معاملہ مارگلہ پہاڑیوں کی ہائیکنگ کا بھی ہے۔
کچھ سال پہلے تک کئی دفعہ منصوبہ بنایا ، مگر بوجوہ کبھی نہ جا سکا۔ حالانکہ دوست احباب میں ہفتہ وار ہائیکنگ پر جانے والے بھی موجود ہیں۔ پھر کچھ سال سے صحت کے مسائل نے اس امید کو بھی تقریباً ختم کر دیا۔
احباب کا ایک گروپ ماہانہ ہائیکنگ کا ایک پروگرام ترتیب دیتا ہے۔ اس بار ان کی طرف سے کافی ترغیب ملنے پر ہمت باندھ لی۔ اور اس سوچ کے ساتھ کہ جہاں تک جا سکا ، وہاں تک جا کر واپس آ جاؤں گا۔
لہٰذا 5 کلومیٹر لمبےٹریل کا صرف نصف حصہ ہی مکمل کیا، اور پھر واپسی کی راہ لی۔ اس حصہ میں زیادہ چڑھائی نہیں تھی، لہٰذا ہائیکنگ کی نسبت واک کہنا مناسب ہو گا۔
جو احبابِ محفل ان ٹریلز پر جا چکے ہیں، ان کے لئے تو یہ تصاویر ٹریل 5 کا بہت مختصر حصہ ہوں گی۔ اور یقیناً مزید اوپر جا سکتا تو زیادہ بہتر مناظر دیکھنے کو ملنے تھے۔
بہر حال ٹریل 5 پر گزرے لمحات میں سے چند آپ کی خدمت میں۔ :)

تدوین:
یہ لڑی ٹریل 5 کی ہائیکنگ پر بنائی تھی. مگر چونکہ تصاویر کم ہی تھیں. لہٰذا طے کیا ہے کہ جب بھی کوئی اچھی تصویر غلطی سے کھینچ لی. تو یہاں شئر کر دوں گا. :)
یہ ہائیکنگ کسی ٹریول کمپنی کے زیر انتظام ہوتی ہے مطلب وہ گروپ بنا کر ہائیکنگ کرواتے ہیں کیا ؟
ان کی مزید تفصیل سے آگاہ کر سکتے ہیں ؟
پہاڑی پگڈنڈیوں پر سفر کرنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔ کہیں کا کہیں پہنچا دیتی ہیں یہ
مجھے یہ نہیں پتہ آخر یہ پگڈنڈیاں وجود میں کیسے آتی ہیں جبکہ ان پر چلنا پھرنا بھی بہت کم ہوتا ہے لوگوں کا۔
 
نوشاب

محفلین
تازہ تازہ.
گھر کے قریب موجود خزاں رسیدہ راستہ
20170103_093652_HDR_zpsadamf2kh.jpg
شاندار لاجواب ایسا لگتا ہے کہ تھوڑا سا چلیں گے اور یہ ختم لیکن ایک کے بعد ایک اور اس طرح کا راستہ مجھے پچپن سے یہ مسحور کر دیتے ہیں اس طرح کے ڈھکے چھپے راستے ۔
 
زبردست تابش بھائی تمام تصاویر بہت عمدہ ہیں
شکریہ حمیرا بہن.
یہ ہائیکنگ کسی ٹریول کمپنی کے زیر انتظام ہوتی ہے مطلب وہ گروپ بنا کر ہائیکنگ کرواتے ہیں کیا ؟
ان کی مزید تفصیل سے آگاہ کر سکتے ہیں ؟
یہ ہائیکنگ تو دوست احباب کا گروپ ہے جو وقتاً فوقتاً پلان کرتے رہتے ہیں. اس کے علاوہ ہائیکنگ کلبز بھی ہیں جو ہائیکنگ ٹرپس کرتے رہتے ہیں. مگر زیادہ معلومات نہیں اس حوالے سے.
پہاڑی پگڈنڈیوں پر سفر کرنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔ کہیں کا کہیں پہنچا دیتی ہیں یہ
مجھے یہ نہیں پتہ آخر یہ پگڈنڈیاں وجود میں کیسے آتی ہیں جبکہ ان
ان ٹریلز کی اب دیکھ بھال کی جاتی ہے اور روزانہ بڑی تعداد میں لوگ ان ٹریلز پر آتے ہیں.
شاندار لاجواب ایسا لگتا ہے کہ تھوڑا سا چلیں گے اور یہ ختم لیکن ایک کے بعد ایک اور اس طرح کا راستہ مجھے پچپن سے یہ مسحور کر دیتے ہیں اس طرح کے ڈھکے چھپے راستے ۔
شکریہ. ویسے یہ راستہ تھوڑا سا چلنے پر واقعی ختم ہو جاتا ہے. :)
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت عمدہ مناظر ہیں جو دل کے اچھے لگے وہ کچھ کم ہیں ۔ شاید مناظر ہیں بھی کم ۔ کہتے ہیں فوٹو گرافی بھی ایک ہنر ہے ، آؤٹ آف فاکس کے لیے گوگل ایپس ملتی ہیں ؟ نیز اس کے استعمال کے طریقے پر روشنی ڈالیں کہ اگر ہم نے ڈی ایس ایل آر کیمرے کے علاوہ مناظر آؤٹ آف فاکس لینے ہیں تو کیسے لیے جائیں ۔۔۔
 
بالکل درست تجزیہ کیا آپ نے. مجھے خود فوٹو گرافی کی الف ب کا بھی نہیں معلوم. موبائل کی سیٹنگ میں بھی زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں کی آج تک. بس موبائل کیمرہ اوپن کیا اور کلک.
فلٹر یا پروسیسنگ ایپس کا آئیڈیا نہیں ہے. :)
پسند کرنے کا شکریہ. :)
 
تجزیے سے زیادہ سوال تھا ۔ تصاویر اچھی ہیں بہت مگر اب چونکہ خود فوٹوگرافی کا شوق چرایا ہے اور ڈی ایس ایل آر کیمرہ پاس نہیں ہے تو سوچا موبائل سے ہی کام بنے
 
Top