ابن توقیر

محفلین
جی بہتر ہے کچھ ٹریل 5 کی تصاویر تھیں اس لیے یہاں تابش بھائی کی گیلری میں شئیر کر رہا تھا۔
جی لڑی شروع تو تابش بھیا نے بھی ٹریل 5 کے لیے ہی کی تھی مگر پھر "دائرہ کار" وسیع کردیا۔ آپ بھی ایک نئے سلسلے کا آغاز کردیجئے جس میں ٹریل 5 کے علاوہ بھی مناظر قید کرتے جائیں یوں ہمارے ذوق کا سامان بھی ہوتا جائے گا۔
خوش رہیں۔
 

گھر کی چھت سے سامنے ٹینکی کا منظر
تصویر پر کالک خود ملی ہے
یہ منظر دیکھا تو پہلے تو افسوس اور دکھ ہوا کہ بچے اپنے جان خطرہ میں ڈال کر ٹینکی پر چڑھ گئے ہیں، اور فاتحانہ انداز سے تصویر کھینچوا رہے ہیں۔
پھر خیال آیا کہ یہاں رہتے ہوئے 11 سالوں میں کتنی ہی دفعہ یہ خواہش دل میں جاگی کہ اس ٹینکی پر چڑھ کر منظر دیکھا جائے، مگر کبھی ہمت نہ ہوئی۔ آج ان بچوں نے ہمت کر لی تو یہ اپنی بے ہمتی کا غصہ تو کہیں ان بچوں پر نہیں نکل رہا؟

ساتھ ہی یہ احساس اجاگر ہوا کہ
چھوٹے چھوٹے اہداف اور ان کی تکمیل پر طمانیت کا احساس بچپن میں ہی ہو سکتا ہے۔
جیسے جیسے انسان بڑا ہوتا ہے، اہداف بھی بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ اور جب کوئی ہدف حاصل ہو جائے تو طمانیت کے احساس کے بجائے اس سے اگلا ہدف حاصل کرنے کی طلب پنپنے لگتی ہے، اور پہلے ہدف کی تکمیل محض ایک معمولی قدم محسوس ہوتا ہے۔
چھوٹے چھوٹے اہداف کو اہمیت دیجیے، یہی بڑے اہداف تک پہنچاتے ہیں۔ ان کو معمولی مت سمجھیے۔
 
Top