تعارف کی تشریح

عبدالحسیب

محفلین
حرف سے ایک عجیب سی نسبت ہے .اکثرحرف کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کی تاک میں رہتا ہوں . میں ترجمان ہوں ان گمشدہ صداؤں کا جو حرف بن کر لب مظلوم سے نکلتے ہیں اور فضا میں کہیں گم ہوجاتے ہیں .انہی گمشدہ حروف کی جستجو میں رہتا ہوں۔ اسی جستجو نے آج یہاں پہنچا دیا کل نا جانے کہاں پہنچا دے۔
 
مہ جبین

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید عبد الحسیب بھائی
بظاہر لگتا ہے کہ وہ حروف گمشدہ ہیں ۔۔۔لیکن
لبِ مظلوم کے حروف تو عرش پر پہنچتے ہیں اور اثر رکھتے ہیں
تعارف کا انداز اچھا لگا بھائی
 
عبدالحسیب

محفلین
جی حروف کی جستجو ہی یہاں لے آئی ہے۔ فضا میں گم ہو جانا "پوشیدہ عرش" کی اصطلاح ہے۔ یا یوں کہیں گم ہو جانا "ظالم" کی نظر سے ۔ بات مزید پیچدہ ہو گئی :) خیر پسندیدگی اور تعریف کے لئے شکریہ بہن مہ جبین ۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو آپ نے عالموں فاضلوں کے لیے کی ہے ناں۔ کچھ ہم جیسے ان پڑھوں کے لیے بھی بتا دیں۔

کہاں سے تعلق ہے، کیا کرتے ہیں؟
 
عبدالحسیب

محفلین
شمشاد بھائی ، خود کو ان پڑھ کہ کر آپ نے اس حقیر کو فقیر کر دیا :)
خیر، شہر حیدرآباد، ہندوستان سے تعلق ہے۔ ماہرِ معمار (میکانکی تکنیک) سالِ آخر کے طالبِ علم ہیں۔ باقی بس 'میں اور میری آوارگی " جیسا معاملہ ہے۔ اب آپ جناب اپنا تعرف کرا دیں۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
آپ تو ماہر معمار ہیں اور یہاں واجبی سی تعلیم کہ اپنا نام پتہ لکھ لیتا ہوں اور پڑھ لیتا ہوں۔ اخبار اور رسائل سے دل بہلا لیتا ہوں۔
عمر کے اس حصے میں ہوں کہ کوئی سن پیدائش پوچھے تو فون نمبر بتا کر باتوں میں لگا لیتا ہوں۔
بچے انکل کہہ کر سلام کر کے فورإ کھسک لیتے ہیں کہ کہیں پکڑ کر نصحیتیں کرنا نہ شروع کر دوں اور بڑے بچہ سمجھ کر جاؤ کاکا تمہارا ادھر کیا کام کہہ کر اپنی مجلس سے نکال باہر کرتے ہیں۔
 
عبدالحسیب

محفلین
زندگی کے تجربہ سے زیادہ بھلا کون سی ڈگری اہمیت کی حامل ہے؟
اور یہ تو زندگی کی مختلف صورتیں ہیں۔ آپ کو چھوٹے اور بڑے بچّوں سے شکایت ہے کہ وہ آپ کا ساتھ پسند نہیں کرتے ۔ ہمیں اپنے بزرگوں سے شکایت ہے کہ وہ ہمیں 'نئی نوجوان نسل ' کہ کر اپنی محفلوں سے بھگا دیتے ہیں ۔:)
 
حرف کا رشتہ ہے ہی ایسا جناب عبدالحسیب
حساب رکھنے کو آئے تو ایک لمحے کے ہزارویں حصے کا حساب مانگ لے اور یسر پر آئے تو عمرِخضر کو در خورِ اعتنا نہ سمجھے۔ یہی اس رشتے کا حسن ہے اور یہی ہوّا ہے۔ حرف حرف پر بھی ہے اور اس کے پیچھے موجزن یا مردہ لاوے پر بھی کہ حرف ہوا ہو جاتا ہے یا ہوّا بن جاتا ہے۔
خوش آمدید!۔
 
حرف حرف پسند آیا۔:)
 
بے شک، یہی نسبت یہاں کھینچھ لائی ہے۔ شکریہ
 
Top