زیرک

محفلین
اس شہر کے یہیں کہیں ہونے کا رنگ ہے
اس خاک میں کہیں کہیں سونے کا رنگ ہے
منیر نیازی
 

زیرک

محفلین
وہ کام شاہِ شہر سے یا شہر سے ہوا
جو کام بھی ہوا یہاں اچھا نہیں ہوا
منیر نیازی
 

زیرک

محفلین
شہر کو برباد کر کے رکھ دیا اس نے منیر
شہر پر یہ ظلم میرے نام پر اس نے کیا
منیر نیازی
 

زیرک

محفلین
اے اہلِ شہر میں تو دعا گوئے شہر ہوں
لب پر مرے دعا ہے اثر کس کے پاس ہے
جون ایلیا کی برسی پر یہ شعر سب کے نام
 

زیرک

محفلین
یہ تُو نے ترکِ مراسم کی بات کیوں چھیڑی
ہمیں تو یوں بھی ترا شہر چھوڑ جانا تھا
منیر انور
 

زیرک

محفلین
اس بے کفن ضمیر پہ شرمندہ کون ہے
میں سوچتا ہوں شہر میں اب زندہ کون ہے
وفا حجازی
 

محمداحمد

لائبریرین
خلقتِ شہر یونہی خو ش ہے تو پھر یوں ہی سہی
ان کو پتّھر دے ، مجھے ظرفِ پذیرائی دے

رضی اختر شوق
 

محمداحمد

لائبریرین
ہے اسی شہر کا نام شہرِ طرب، لوگ بھی ہیں عجب، شہر بھی ہے عجب
پیار ہونٹوں پہ ہے، پھول ہاتھوں میں ہے، آستیں میں ہیں خنجر چھپائے ہوئے

اعجاز رحمانی
 

محمداحمد

لائبریرین
خلقتِ شہر سر آنکھوں پہ بٹھاتی تھی جنہیں
کیوں ہُوئے خوار و زبُوں؟ کوئی نہیں لکھے گا

افتخار عارف
 

محمداحمد

لائبریرین
جو نظر بچا کے گزر گئے مرے سامنے سے ابھی ابھی
یہ مرے ہی شہر کے لوگ تھے مرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا

اقبال عظیم
 
Top