دل بھی آباد ہے اِک شہرِ خموشاں کی طرح ہر طرف لوگ ہیں، پر عالمِ تنہائی ہے
زیرک محفلین نومبر 13، 2018 #61 دل بھی آباد ہے اِک شہرِ خموشاں کی طرح ہر طرف لوگ ہیں، پر عالمِ تنہائی ہے
زیرک محفلین نومبر 14، 2018 #62 شہرِ دل اب بھی سراسر ہے محبت کے لیے میں نے غصے کو مضافات میں رکھا ہوا ہے فریحہ نقوی
عبدالرحمن آزاد محفلین نومبر 15، 2018 #63 تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے میں ایک شام چرالو اگر برا نا لگے
زیرک محفلین نومبر 15، 2018 #66 گجرے تمام شہر میں بانٹ آیا تو کھُلا گھر میں بھی منتظر تھی کلائ مِرے لیے محمد فیروز شاہ
زیرک محفلین نومبر 19، 2018 #67 اک شہرِ آرزو سے کسی دشتِ غم تلک دل جا چکا تھا اور یہ ہجرت عجیب تھی پروین شاکر
زیرک محفلین نومبر 23، 2018 #68 آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔ اب تو ہر شہر میں اس کے ہی قصیدے پڑھیے وہ جو پہلے ہی خفا ہے وہ خفا اور سہی
آج جمیل الدین عالی جی کا یومِ وفات ہے، مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کیجئے گا۔ اب تو ہر شہر میں اس کے ہی قصیدے پڑھیے وہ جو پہلے ہی خفا ہے وہ خفا اور سہی
زیرک محفلین نومبر 24، 2018 #69 میں لاکھ محترم ہوئی، مگر ڈھونڈتی رہی لذت جو تیرے شہر کی رسوائیوں میں تھیپروین شاکر آج خوشبو کی شاعرہ کا جنم دن ہے
میں لاکھ محترم ہوئی، مگر ڈھونڈتی رہی لذت جو تیرے شہر کی رسوائیوں میں تھیپروین شاکر آج خوشبو کی شاعرہ کا جنم دن ہے
زیرک محفلین نومبر 24، 2018 #70 ساز و رخت بھجوا دیں حدِ شہر سے باہر پھر سرنگ ڈالیں گے ہم محل سراؤں میںپروین شاکر آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان شاعرہ کا جنم دن ہے
ساز و رخت بھجوا دیں حدِ شہر سے باہر پھر سرنگ ڈالیں گے ہم محل سراؤں میںپروین شاکر آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان شاعرہ کا جنم دن ہے
زیرک محفلین نومبر 24، 2018 #71 پتھرایا ہے دل یوں کہ کوئی اسم پڑھا جائے یہ شہر نکلتا نہیں جادو کے اثر سے آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
پتھرایا ہے دل یوں کہ کوئی اسم پڑھا جائے یہ شہر نکلتا نہیں جادو کے اثر سے آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
زیرک محفلین نومبر 24، 2018 #72 میں اتنے سانپوں کو رستے میں دیکھ آئی تھی کہ ترے شہر میں پہنچی تو کوئی ڈر ہی نہ تھا آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
میں اتنے سانپوں کو رستے میں دیکھ آئی تھی کہ ترے شہر میں پہنچی تو کوئی ڈر ہی نہ تھا آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
زیرک محفلین نومبر 25، 2018 #73 شہرِ وفا میں دھوپ کا ساتھی نہیں کوئی سورج سروں پہ آیا تو سائے بھی گھٹ گئے
زیرک محفلین نومبر 25، 2018 #74 منتظر جیسے تھے در شہر فراق آثار کے اک ذرا دستک ہوئی در دم میں وا ہوتے گئے منیرنیازی
زیرک محفلین نومبر 25، 2018 #75 حرف پردہ پوش تھے اظہارِ دل کے باب میں حرف جتنے شہر میں تھے حرفِ لا ہوتے گئے منیرنیازی
زیرک محفلین نومبر 27، 2018 #77 پھر اس کی یاد میں دل بے قرار ہے ناصر بچھڑ کے جس سے ہوئی شہر شہر رسوائی ناصر کاظمی
نور ازل محفلین نومبر 28، 2018 #79 یہ کیا کہ سورج پہ گھر بنانا، پھر اس پہ چھاؤں تلاش کرنا کھڑے بھی ہونا تو دلدلوں پہ، پھر اپنے پاؤں تلاش کرنا نکل کے شہروں کو آ بھی جانا، چمکتے خوابوں کو ساتھ لے کر بلند و بالا عمارتوں میں، پھر اپنے گاؤں تلاش کرنا
یہ کیا کہ سورج پہ گھر بنانا، پھر اس پہ چھاؤں تلاش کرنا کھڑے بھی ہونا تو دلدلوں پہ، پھر اپنے پاؤں تلاش کرنا نکل کے شہروں کو آ بھی جانا، چمکتے خوابوں کو ساتھ لے کر بلند و بالا عمارتوں میں، پھر اپنے گاؤں تلاش کرنا
زیرک محفلین نومبر 28، 2018 #80 پڑے ہیں شہرِ سفر میں سبھی کفن لے کر کوئی بدن کی، کوئی روح کی تھکن لے کر