واہ۔۔امی ابھی کچن میں گاجروں کا حلوہ ہی بنا رہی ہیں۔
امی جس طرح بناتی ہیں۔۔وہ اس طرح ہے۔
گاجریں کدو کش کر لیں۔ اگر گاجریں ایک کلو ہیں تو دودھ دو کلو ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر گاجروں کو دودھ میں گلنے دیں۔ جب دودھ خشک ہو جائے، اور گاجریں گل جائیں تو آئل، گھی یا مکھن میں گاجروں کو اچھی طرح بھون لیں اور چینی بھی اس میں ڈال دیں۔ اتنا بھونیں کے گاجریں آئل چھوڑنے لگ جائیں۔
گھی ڈالتے وقت آپ سبز الائچی، زعفران، بادام، ناریل(کدوکش ہوا) بھی ساتھ ہی ڈال لیں۔
اگر آپ نے بہت خاص حلوہ بنانا ہے تو کھویا ڈال لیں۔۔۔ورنہ کھوئے کے بغیر بھی حلوہ تیار ہو جاتا ہے۔