یہ تو اور بھی اچھا ہے، لیکن کیا چیک کی رقم اتنی ہے کہ ایک کدو کش خریدا جا سکے؟
زینب بہن اگر آپ نے نہ بتایا ہوتا تو خرد نے تو میرا نقصان کروانا ہی تھا نا کہاں الائچی اور کہاں لونگ۔
چلو بھائی کراچی بھی آجائیں گے حلوہ سیکھنے کے لئے۔ اگر دعوت دیں گے کھانے کی حامی بھی بھریں گے۔ باقی میں تو اس وقت اسلام آباد میں ہوں۔خبر دار کوئی نقصان نہیں ہونا تھا ۔ ہم لوگ گھر میںجو زردہ بناتے ہیں اس میںبھی لونگیںہی ڈالتے ہیں۔ اور گاجر کے حلوے اور زردے میں تیاری کے وقت پسی ہوئی تھوڑی سی سبز الائچی ڈالتے ہیں ۔ پہلے گاجر کا حلوہ بنانا نہیںآتا تھا اور کچھ ڈارک کلر کا بنتا تھا جو بازار سے مختلف ہوتا تھا تو اس لیے پھر حلوائی سے یہ ترکیب پوچھی تھی اور اب اسی طریقے سے بناتے ہیں اور ایسا ہی بنتا ہے جیسا کہ بازار میںملتا ہے ۔
مجھے نہں معلوم آپ کہاںرہتے ہیں ۔ لیکن اگر کراچی سے ہیں تو خالد سوئیٹس پر بالکل ایسا ہی حلوہ ملتا ہے ۔ یہ آزمائی ہوئی ترکیب ہے آپ کے سامان کا فالودہ کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا بھائی سولنگی ۔
اس سے تو بیسیوں خریدے جا سکتے ہیں۔
زینب نے پہلے کبھی کوئی چنگا مشورہ دیا ہے جو اب اس کے مشورے پر عمل کرنے بیٹھ گئے۔
آپ کو کدوکش مشین پاکستانی چاہیے یا چینی؟
بھائ جی کبھی آپ نے گاجر کا حلوہ کھایا ہو اور اپ کلے دانت کے نیچے لونگ ائی ہو۔۔۔۔سوچ کے بتایئں کسی بھی بڑے اچھے ہوٹل سے لے کے کھایئں اور بتایئںزینب نے پہلے کبھی کوئی چنگا مشورہ دیا ہے جو اب اس کے مشورے پر عمل کرنے بیٹھ گئے۔
ایسی بھی بات نہیں۔ ہماری زینب بہن غلط مشورہ نہیں دے سکتی۔ ایسا کرتے ہیں کہ دونوں کا مشورہ مان لیتے ہیں۔
آپ کو کدوکش مشین پاکستانی چاہیے یا چینی؟
ارے بھائی پاکستانی ہی ٹھیک ہے۔ چینی تو رہنے ہی دیں۔
زینب بہن آپ دل چھوٹا نہ کریں میں حلوہ ضرور بناؤں گا چاہے وہ کچھڑی ہی بنے۔ آپ کو کتنا حلوہ چاہیے بتائیں میں ابھی مہیا کروادیتا ہوں۔بھائ جی کبھی آپ نے گاجر کا حلوہ کھایا ہو اور اپ کلے دانت کے نیچے لونگ ائی ہو۔۔۔۔سوچ کے بتایئں کسی بھی بڑے اچھے ہوٹل سے لے کے کھایئں اور بتایئں
دونون طریقوں سے بناو پھر بتانا۔۔
خرد اپ کے حلوے کا رنگ اس لیے تیز ہوتا تھا کہ اپ دودھ میںنہیں پکاتیں دودھ میںپکانے سے گاجروں کا رنگ ہلکہ ہو جاتا ہے پھر کھویا ڈالنے سے اور بھی ہلکہ۔۔۔۔
ظہور بھائی ہم نے اسی لیے اتنے زوق و شوق سے ترکیب بتائی تھی کہ جاتے جاتے موسم میں ہمیں بھی ایک بار پھر کھانے کو مل جائے گا پر آپ نے تو امیدوں پے پانی پھیر دیا
بھائی وہ کسی کام میں جلدی نہیں کرنی چاہیے ورنہ انجام برا ہوگا۔گاجروں کے حلوے کی ترکیب تو ایسے پوچھی تھی جیسے بس ترکیب کے لگتے ہی بنا ڈالیں گے ۔
اچھا مائنڈ نہ کریں ۔ آپ اسلام آباد میںرہتے ہیں تو وہ جی نائن کے پاس ایک مارکیٹ ہے ناں ۔ بھلا سا نام ہے اس کا وہاں پر تو بہت شاپس ہیں نہایت آرام سے آپ کو گریٹر مل جائے گا ہینڈی اور ہاں چھوڑیںیہ محنت کے کام ۔ اس مارکیٹ میںربڑی فالودہ بہت مزے کا ملتا ہے وہ پیئں اور آرام سے جیئں ۔
مشین کا رنگ کیسا ہونا چاہیے۔
زینب بہن آپ دل چھوٹا نہ کریں میں حلوہ ضرور بناؤں گا چاہے وہ کچھڑی ہی بنے۔ آپ کو کتنا حلوہ چاہیے بتائیں میں ابھی مہیا کروادیتا ہوں۔
بھائی وہ کسی کام میں جلدی نہیں کرنی چاہیے ورنہ انجام برا ہوگا۔
جی نائن کے پاس کئی مارکیٹس ہیں کہیں آپ کراچی کمپنی یا پشاور موڑ کی بات تو نہیں کررہے ویسے میں ابھی ادھر ہی جارہا ہوں آپ سب لوگوں کے لئے حلوہ لینے کے لئے جس نے بھی کھانا ہو وہ ہاتھ اوپر اٹھالے، باقی فی نفر حساب بعد میں کریں گے۔
بھائ جی کبھی آپ نے گاجر کا حلوہ کھایا ہو اور اپ کلے دانت کے نیچے لونگ ائی ہو۔۔۔۔سوچ کے بتایئں کسی بھی بڑے اچھے ہوٹل سے لے کے کھایئں اور بتایئں
بھائ جی کبھی آپ نے گاجر کا حلوہ کھایا ہو اور اپ کلے دانت کے نیچے لونگ ائی ہو۔۔۔۔سوچ کے بتایئں کسی بھی بڑے اچھے ہوٹل سے لے کے کھایئں اور بتایئں
کسی بڑے ہوٹل میں کھانے جائیں تو وہ پیسے بہت زیادہ مانگتے ہیں اور تمہیں اتنی کبھی توفیق نہیں ہوئی کہ خود سے بنا کر بھیج دو۔