گاجر کا حلوہ کیسے بناتے ہیں

زونی

محفلین
مثلا کیا کیا چیزیں۔
میں معذرت ہوں آپ لوگوں کو بار بار زحمت دے رہا ہوں اصل میں میں اکیلا رہتا ہوں اس لئے کافی چیزوں کا پتہ نہیں۔

مثلاً جو بھی آپ کرنا چاہیں ، گاجریں ، مولیاں ، کدو ، ادرک ، اور پیاز وغیرہ بھی کر سکتے ہیں ، اب تو خیر جدید قسم کے چوپرز آ‌گئے ہیں تو اس کا استعمال کافی کم ہو گیا ھے :happy:
 
ماوراء

محفلین
ہاں، بالکل۔۔آجکل تو کافی جدید کچن مشینز ہیں۔ دو منٹ میں کام ہو جاتا ہے۔۔اس کدو کش میں تو بہت دیر لگتی ہیں۔
thum_super_g_big.jpg

ایک اور۔۔

dachopper.jpg
 
ماوراء

محفلین
اسے کچن مشین ہی کہتے ہیں۔ یہ آپ پر ڈپینڈ کرتا ہے کہ آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے۔ اگر کش کرنے والی چاہیے تو الگ سے وہ بھی مل جاتی ہے۔ اگر مصالحے پیسنے والی چاہیے وہ بھی مل جاتی ہے۔ اگر قیمہ بنانے والی چاہیے وہ بھی مل جاتی ہے۔ جوس وغیرہ نکالنے کے لیے بھی۔ کوئی چیز پھینٹنے یا مکس کرنے والی بھی۔
 
ماوراء

محفلین
اور multi-purpose kitchen machine بھی۔۔ جس میں کچن سے متعلقہ تمام ضروری کام ہو سکتے ہیں۔۔!کاٹنا، پھینٹنا، قیمہ بنانا، جوس نکالنا، مصالحے پیسنا وغیرہ وغیرہ

boschattachments1_1.jpg
 
سارا

محفلین
ماوراء جیسے تم نے حلوہ بنانے کی ترکیب لکھی ہے ہم بھی بالکل ایسے ہی بناتے ہیں دودھ بھی ڈبل ڈالتے ہیں اور ہالف اینڈ ہالف دودھ کا بھی ایک ڈبہ ڈالتے ہیں۔۔
 
زینب

محفلین
گاجر لو
کھویا لو (مٹھائی کی دکان سے )
گھی ،شکر گھر میں‌ہوگا لازما بس

گاجر کے ہموزن شکر ہونی چاہیے ہے ۔ گاجر کو دھو کر کدو کش کرلیجئے ۔ اب ایک پتیلی میں‌ تھوڑا گھی ڈالیں اور اس میں‌کچھ لونگیں‌ڈال دیں یہی کوئی چار پانچ ۔ اور پھر کدو کش کی ہوئی گاجریں‌ڈالیں اور ڈھکن ڈھک دیں ۔ تھوڑی دیر میں‌گاجریں‌پانی چھوڑ دیں‌گی تو اس میں‌شکر ڈالیں اور پھر بند کردیں پتیلی کا ڈھکن ۔ اب گاجروں‌کو گلنے دیں‌۔

تھوڑی تھوڑی دیر میں‌دیکھتے رہیں‌ ۔ جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کریں‌۔ تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے تو کھویا ملا دیں‌۔ گاجر کا حلوہ تیار ہے ۔ اگر چاہیں‌تو پانچ مغز یا دیگر ڈرائی فروٹ بھی ملا سکتےہیں‌۔ لیکن گاجر کے حلوہ کا مزہ صرف کھویا اور بادام پستوں سے ہی آتا ہے ۔

ترکیب آزمائیں اور پھر بتائیں‌ کیسی رہی ۔:applause:

ٍ

خرد لونگیں ۔۔یہ میٹھے میں نہیں ڈلتیں یہاں‌سبز الائچی کا استعمال ہو گا۔۔۔

ویسے دودھ میں میں گاجر دال کے پکایا جاتا ہے جب دودھ اور کش کی ہوئی گاجر کو پکانے رکھتے ہیں تو ساتھ ہی چینی بھی ڈالی جاتی ہے کیوں‌کہ وہ پانی چھوڑتی ہے تو جیسے جیسے دودھ خشک ہوتا ہے ساتھ میں ہی چینی کا پانی بھی‌خشک ہو جاتا ہے ۔۔۔۔پاکستانی گاجریں چونکہ زائقے میں میٹھی ہوتی ہیں اس لیے چینی ہم وزن نہیں ڈلے گی مثلا۔۔۔ایک کلو گاجر میں ایک کلو چینی تو بہت زیادہ ہو جائے گی نا۔۔۔۔

ایک دوسرا بھی بنتا ہے کھیر کی طرح چاولوں کے ساتھ۔۔۔جسے گجریلا کہتے ہیں ۔۔۔اس کا طریقہ چاولوں والی کھیر بنانے جیسا ہی ہے۔۔
 
زینب بہن اگر آپ نے نہ بتایا ہوتا تو خرد نے تو میرا نقصان کروانا ہی تھا نا کہاں الائچی اور کہاں لونگ۔
 
زینب

محفلین
اوہ ہو‌ خود ہی تو اپ نے کہا کہ گاجریں سستی ہوئی ہیں،۔ویسے اب تو موسم ختم ہونے کو ہے اب کہاں‌سے اپ کو سستی مل گیئں ۔۔۔سردیوں میں اتی ہیں ۔۔اچھا باقی باتیں چھوڑیں یہ بتایئں کہ بنایا گاجر کا حلوہ یا نہیں۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی میری بات مانیں تو کہیں سے بنا بنایا خرید کر کھا لیں۔

ان سب کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اگر آپ حلوہ بنائیں گے تو یہ بات یقینی ہے کہ وہ حلوہ نہیں ہو گا۔ کچھ اور بن جائے تو کہہ نہیں سکتا۔
 
بھائی میری بات مانیں تو کہیں سے بنا بنایا خرید کر کھا لیں۔

ان سب کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اگر آپ حلوہ بنائیں گے تو یہ بات یقینی ہے کہ وہ حلوہ نہیں ہو گا۔ کچھ اور بن جائے تو کہہ نہیں سکتا۔
شمشاد کوئی چیز تو ضرور بنے گی مگر اس کا نام حلوہ نہیں ہوگا، ہے نا؟

اوہ ہو‌ خود ہی تو اپ نے کہا کہ گاجریں سستی ہوئی ہیں،۔ویسے اب تو موسم ختم ہونے کو ہے اب کہاں‌سے اپ کو سستی مل گیئں ۔۔۔سردیوں میں اتی ہیں ۔۔اچھا باقی باتیں چھوڑیں یہ بتایئں کہ بنایا گاجر کا حلوہ یا نہیں۔۔
بہن گاجریں تو سستی ہیں یہاں تو 14 روپے فی کلو سے مل رہیں ہیں، باقی دودھ اور دیگر چیزیں تو مہنگی ہیں نا۔
 
ابو کاشان

محفلین
15 روپے مل رہی ہیں۔ بھائی ابھی ary ذوق پر سعادت کا روایتوں کی لذت میں گاجر کا حلوہ بنایا تھا۔ وہ پروگرام یا کوئی بھی دوسرا گوگل پر تلاش کریں اور دیکھ کر بنا لیں۔ یہ تو بہت آسانی سے بنتا ہے۔
 
زینب

محفلین
ظہور بھائی اب گاجر کا حلوا بنانے کا حل تو مل گیا اب ہم اپ کی اس مہنگائی کا حل پیش کرنے سے قاصر ہیں
 
ظہور بھائی اب گاجر کا حلوا بنانے کا حل تو مل گیا اب ہم اپ کی اس مہنگائی کا حل پیش کرنے سے قاصر ہیں

آپ تمام لوگوں نے اتنی مدد کی۔ اللہ آپ تمام لوگوں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے انشاءاللہ جلد ہی کدوکش لے رہا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کدو کش لینے کے لیے رقم کی ضرورت ہو گی تو کیا خیال ہے ورلڈ بنک یا آئی ایم ایف کو درخواست دی جائے؟
 
Top