فاتح یہ گانا ہی ہے نا یا بیت بازی سمجھ رہے ہو؟
پاکستانی گیتوں سے میں واقف نہیں نا اس لئے شک ہوا کہ اچھا خاصا شعر لگا تھا تمھارا گانا۔
اعجاز صاحب! "ہمارا کیا ہے دل اگر جفا کی چوٹ کھا گیا" نور جہاں کا گایا ہوا ایک خوبصورت گانا ہے۔ میں نے اسے اپلوڈ کر دیا ہے اور اب آپ اسے
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے سن بھی سکتے ہیں۔
درست فرمایا آپ نے کہ یہ واقعی ایک شعر ہی ہے کیونکہ اگلے زمانے میں گانے لکھنے والے بھی ساحر، اختر اور قتیل جیسے فی الواقعہ شعرا ہوا کرتے تھے۔ آج کے گانے لکھنے والے تو اکثر ٹٹ پونجیے ہیں جنہیں گانا لکھنا تو کجا اپنا نام بھی ٹھیک سے لکھنا نہیں آتا۔
اب ف سے سلمیٰ آغا کا فلم "نکاح" کے لیے گایا ہوا یہ گانا ہی دیکھیے جو بحر "ہزج" میں لکھا گیا ہے:
فضا بھی ہے جواں جواں، ہوا بھی ہے رواں رواں
سنا رہا ہے یہ سماں سنی سنی سی داستاں
س