گردن میں گولی لگنے کے بعد ملالہ ہسپتال میں

عسکری

معطل
ہم لوگ تو بہت ہی نیک ہیں کوئی برا کام کر ہی نہیں سکتے۔ سب برے کام رشوت خوری، ڈاکہ زنی، جعلی ادویات بنانا، غیرت کے نام پر قتل، غریب کسانوں کو جاگیرداری نظام کی بنا پر نسلوں تک غلام بنانا، فوج کی پلاٹوں کی سکیمیں، سیاستدانوں کے سویس اکاونٹس، مولیوں کے دین کے نام پر چندے یہ سب بیرونی سازشیں ہیں۔ ہم لوگ دودھ کے دھلے ہیں۔ خدارا اپنے دشمن کو پہچانئے اور denial mode سے باہر آ جائیں۔ کیونکہ اس کے بعد اور بھی بڑے مرحلے طے کرنے ہیں۔
آپ کو اگر اندازہ ہو تو یاد رہے کہ پروکسی جنگیں سیکریٹ وارز میں پیادے ہوم گراؤنڈ کے ہی ہوتے ہیں یہ سب بالکل کلئیر سی بات ہے ۔ پاکستان کو اس جنگ میں پھنسانے کے لیے پھندہ امریکہ نے تیار کیا ہے اور بھی ایجنسیاں شامل ہیں پر امریکہ کی مرضی کے بغیر نہیں ۔ نیک محمد سے بات ختم ہونے کے بعد کس نے ااس پر ڈرون حملہ کیا تھا ؟ اس نے امریکہ کا کیا بگاڑا تھا؟ سلو موشن میں پاکستان کی نی ڈاؤن کیا جا رہا ہے اس میں بہت ساری قوتیں شامل ہیں بہت ساری۔ یہ جو کچھ نظر آ رہا ہے سچ ہے پر اس کے پیچھے ایک گیم ہے ۔ پیادہ پاکستانی ہیں خود کش پاکستانی ہیں لیڈر پاکستانی ہیں پر دماغ کہیں اور ہے ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہماری ایجنسیوں میں بیٹھے اس گیم سے بے خبر ہیں تو یہ آپ کی سوچ ہے بس ۔ پاکستانی سب جانتے ہیں سب دیکھ رہے ہیں اور سب کچھ پتا ہے ان کو ۔ ہماری غلطیاں تو اتنی ہیں کہ لسٹ بنانے بیٹھو پیپر ختم ہو جاتیں پر ایک بات یاد رہے اگر باہر کی سپورٹ پیسہ اور ٹریننگ نا ہو تو یہ بھکاری ٹائپ لوفر 3 مہینے میں سارے کے سارے مارے جائیں گے ۔ جہاں 1 بلین ایڈ پاکستانیوں کو ملتی ہے وہاں 100 ملین ان کو بھی دی جاتی ہے تا کہ معاملہ گرم رہے ۔
 
فاتح

لائبریرین
ویل پر ایک بات تو اپ بھی جانتے ہیں پروکسی کا جواب بھی دیا جاتا ہے اور پروکسی کی اپنے اندر موجود جڑیں بھی کاٹی جاتی ہیں ۔ 40 ہزار پاکستانیوں کا خون جتنا ان امریکیوں کے سر ہے اتنا ہی ان رزیلوں کے بھی صرف امریکہ پر بات ختم نہیں ہو جاتی ۔ اب بھی وقت ہے پاکستان بے لگام انصاف کر لے اور اپنی فوجوں کو اختیارات دے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی ۔ اگر اسی طرح معاملہ چلتا رہا تو افغان جنگ ختم ہونے کے 10 سال بعد یہ دھندا ختم ہو گا
فوجوں کو اختیار پاکستانی حکومت کب دیتی ہے؟ ہماری فوج تو الا ماشاء اللہ جب سے پاکستان بنا ہے تب سے بلڈی سویلینز اور بلڈی سویلینز حکومتوں کو اپنی مرضی سے تھوڑا بہت اختیار دیتے آئے ہیں۔۔۔ پاکستان کا 70 فیصد بجٹ ہڑپ کرنے والے اس عفریت کو جب تختہ پلٹنا ہو تب کسی سے اختیارات مانگنے کی ضروت نہیں پڑتی لیکن جب ملک کی حفاظت کی بات ہو تو بہانہ کرتے ہیں کہ اختیارات نہیں دیے گئے۔ واہ واہ واہ
65 سال سے یہ سارا ملک محض 25 فیصد ریسورسز پر چل رہا ہے کیونکہ 75 فیصد یہی فوجیں ہڑپ کر جاتی ہیں۔۔۔ ملک کی تین چوتھائی ریسورسز کھا کر اور تیس سال اس ملک کو مارشل لا کے شکنجے میں جکڑ کے کُل ایک جنگ جیتی اور دو جنگیں اس بری طرح ہاریں کہ دنیا کے بد ترین شکست خوردہ کہلاتے ہیں ہم۔۔۔ اور آپ بات کرتے ہیں گھر کے اس چوکیدار کو اختیارات دینے کی جو گھر کے مالکان کو بے دخل کر کے خود اس پر قابض ہوئے بیٹھے ہیں۔۔۔ یہ تب اختیارات طلب کیوں نہیں کرتے جب ماورائے عدالت شہریوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور اس کے بعد ان پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کر کے قتل کرتے ہیں۔۔۔ تب کون دیتا ہے انھیں اختیارات؟ حکومت؟ عدالت یا میں اور آپ؟؟؟؟
 
جب آپ ایسی بات بولتے ہین تب یہ بات کلئیر ہے آپ جاہل ہیں پاکستانی افواج اور پاکستان کے بجٹ سے :roll:
 
عسکری

معطل
دوستانِ گرامی "نرم دم گفتگو ، گرم دم جستجو" والی بات ذہن میں رکھا کریں :)
پر اس بات کا یہی جواب ہو سکتا ہے

چلیں صرف ملٹری رول کے ٹائم کی بات کر لیتے ہیں۔ جب آرمی والے پاور میں ہوتے ہیں ان کو 8 سے 9 فیصد ٹوٹل بجٹ کا ملتا ہے ۔ تمام فورسز کو ملا کر 17 تو کبھی 20 یا 21 فیصد ۔ اب اس کا مقابلہ علاقائی ممالک سے کر لیں ذرا اگر گوگل ہے تو ۔ یہ بکواس بہت پرانی ہو چکی جو جاہلوں والی بات ہے کہ ملک کا 75 فیصد فوج کھا جاتی ہے اس حساب سے پاکستانی افواج کا بجٹ 30 ارب ڈالر میں سے کتنا بنتا ؟
slide78.jpg
 
فاتح

لائبریرین
جب آپ ایسی بات بولتے ہین تب یہ بات کلئیر ہے آپ جاہل ہیں پاکستانی افواج اور پاکستان کے بجٹ سے :roll:
جی یقیناً ہماری جہالت تو روز روشن کی طرح عیاں ہے۔۔۔ :)
ملک تو چل رہا ہو یا نہیں لیکن ان فوجوں کی پر تعیش ٹی بریکیں بڑی سوہنی چل رہی ہیں۔۔۔ اور ریٹائرمنٹ کے بعد پلاٹوں کی شکل میں مربعے بڑے اچھے چل رہے ہیں۔
22 گریڈ میں ریٹائر ہونے والا ہیڈ ماسٹر کیا ان بوٹ بجانے والے فوجیوں سے کم پڑھا لکھا ارو کم قابلِ عزت ہوتا ہے؟ اسے کیوں نہیں مربعے ملتے؟
ملک انھوں نے خاک چلانا ہے کہ اس ملک کی 75 فیصد ریسورسز کھا کر بھی ان سے اپنی انتہائی حساس اور قیمتی ریسورسز تک کی تو حفاظت ہوتی نہیں کہ کبھی جی ایچ کیو کے اندر حملہ ہو رہا ہوتا ہے تو کبھی مہران بیس میں اور کبھی کامرہ بیس میں، ملک کی حفاظت انھوں نے خاک کرنی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
آپ کو اگر اندازہ ہو تو یاد رہے کہ پروکسی جنگیں سیکریٹ وارز میں پیادے ہوم گراؤنڈ کے ہی ہوتے ہیں یہ سب بالکل کلئیر سی بات ہے ۔ پاکستان کو اس جنگ میں پھنسانے کے لیے پھندہ امریکہ نے تیار کیا ہے اور بھی ایجنسیاں شامل ہیں پر امریکہ کی مرضی کے بغیر نہیں ۔ نیک محمد سے بات ختم ہونے کے بعد کس نے ااس پر ڈرون حملہ کیا تھا ؟ اس نے امریکہ کا کیا بگاڑا تھا؟ سلو موشن میں پاکستان کی نی ڈاؤن کیا جا رہا ہے اس میں بہت ساری قوتیں شامل ہیں بہت ساری۔ یہ جو کچھ نظر آ رہا ہے سچ ہے پر اس کے پیچھے ایک گیم ہے ۔ پیادہ پاکستانی ہیں خود کش پاکستانی ہیں لیڈر پاکستانی ہیں پر دماغ کہیں اور ہے ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہماری ایجنسیوں میں بیٹھے اس گیم سے بے خبر ہیں تو یہ آپ کی سوچ ہے بس ۔ پاکستانی سب جانتے ہیں سب دیکھ رہے ہیں اور سب کچھ پتا ہے ان کو ۔ ہماری غلطیاں تو اتنی ہیں کہ لسٹ بنانے بیٹھو پیپر ختم ہو جاتیں پر ایک بات یاد رہے اگر باہر کی سپورٹ پیسہ اور ٹریننگ نا ہو تو یہ بھکاری ٹائپ لوفر 3 مہینے میں سارے کے سارے مارے جائیں گے ۔ جہاں 1 بلین ایڈ پاکستانیوں کو ملتی ہے وہاں 100 ملین ان کو بھی دی جاتی ہے تا کہ معاملہ گرم رہے ۔
میں خود قبائلی علاقے سے ہوں۔ اور مجھے معلوم ہے یہ سب کہانیاں۔ بےچارے فوجی سپاہی ذبح ہو رہے ان طالبان کے ہاتھوں اور حقانی گروپ کو ہمارے جرنیل sanctuaries دے رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے لوگوں سے پوچھیں تو آپ کو معلوم ہو کیا گیم چل رہی ہے اور کون کھیل رہا ہے۔ سوات میں آرمی کی چیک پوسٹیں لگی ہوتی تھیں اور 500 میٹر دور فضل اللہ کی چیک پوسٹیں۔ آرمی کے بریگیڈئر فضل اللہ کی امامت میں جمعے کی نماز ادا کرتے تھے اور فضل اللہ فوج کو بے نقط سناتا تھا۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب فضل اللہ کے طالبان سواتیوں کو چوکوں پر زبح کر رہے تھے۔ کبھی آپ کینٹ ایریا میں جائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ طالبان سے کتنا خوفزدہ ہیں۔ جس جرنیل کے پاس کروڑوں روپوں کی جائدادیں اور کاروبار ہو اس کو کسی سے لڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ کسی پاگل کتے تو نہیں کاٹا اسے۔ وہ تو یہی کرے گا کہ اپنے گھر کو قلعہ بنائے گا اپنے کینٹ کو محفوظ کرے گا۔ باقی لوگ بھاڑ میں جاتے ہیں تو جائیں۔
 
عسکری

معطل
جی یقیناً ہماری جہالت تو روز روشن کی طرح عیاں ہے۔۔۔ :)
ملک تو چل رہا ہو یا نہیں لیکن ان فوجوں کی پر تعیش ٹی بریکیں بڑی سوہنی چل رہی ہیں۔۔۔ اور ریٹائرمنٹ کے بعد پلاٹوں کی شکل میں مربعے بڑے اچھے چل رہے ہیں۔
22 گریڈ میں ریٹائر ہونے والا ہیڈ ماسٹر کیا ان بوٹ بجانے والے فوجیوں سے کم پڑھا لکھا ارو کم قابلِ عزت ہوتا ہے؟ اسے کیوں نہیں مربعے ملتے؟
ملک انھوں نے خاک چلانا ہے کہ اس ملک کی 75 فیصد ریسورسز کھا کر بھی ان سے اپنی انتہائی حساس اور قیمتی ریسورسز تک کی تو حفاظت ہوتی نہیں کہ کبھی جی ایچ کیو کے اندر حملہ ہو رہا ہوتا ہے تو کبھی مہران بیس میں اور کبھی کامرہ بیس میں، ملک کی حفاظت انھوں نے خاک کرنی ہے۔
پھر وہی رام کہانی میں نے چارٹ دے مارا پر آپ کی سوئی وہیں اٹکی ہے کہ میں نا مانوں
 
فاتح

لائبریرین
میں خود قبائلی علاقے سے ہوں۔ اور مجھے معلوم ہے یہ سب کہانیاں۔ بےچارے فوجی سپاہی ذبح ہو رہے ان طالبان کے ہاتھوں اور حقانی گروپ کو ہمارے جرنیل sanctuaries دے رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے لوگوں سے پوچھیں تو آپ کو معلوم ہو کیا گیم چل رہی ہے اور کون کھیل رہا ہے۔ سوات میں آرمی کی چیک پوسٹیں لگی ہوتی تھیں اور 500 میٹر دور فضل اللہ کی چیک پوسٹیں۔ آرمی کے بریگیڈئر فضل اللہ کی امامت میں جمعے کی نماز ادا کرتے تھے اور فضل اللہ فوج کو بے نقط سناتا تھا۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب فضل اللہ کت طالبان سواتیوں کو چوکوں پر زبح کر سکتے ہیں۔ کبھی آپ کینٹ ایریا میں جائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ طالبان سے کتنا خوفزدہ ہیں۔ جس جرنیل کے پاس کروڑوں روپوں کی جائدادیں اور کاروبار ہو اس کو کسی سے لڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ کسی پاگل کتے تو نہیں کاٹا اسے۔ وہ تو یہی کرے گا کہ اپنے گھر کو قلعہ بنائے گا اپنے کینٹ کو محفوظ کرے گا۔ باقی لوگ بھاڑ میں جاتے ہیں تو جائیں۔
ایک بات سے انتہائی غیر متفق ہوں کہ اپنے کینٹ کو محفوظ رکھے گا۔۔۔ ان بے چاروں سے تو یہ بھی نہیں ہوتا۔۔۔ جی ایچ کیو کے اندر جا کر تباہی پھیلا آتے ہیں وہ لوگ اور ان کا زور آپ پر اور مجھ پر چلتا ہے صرف۔۔۔ معصوم شہریوں کو نیشنل سیکیورٹی اور انویسٹی گیشن کے نام پر اغوا کر کے قتل کر سکتے ہیں یہ صرف کہ مزاحمت نہیں ملتی یہاں سے۔
 
دوستوں یہ بات واضح ہے کہ اس تمام برائی کی جڑ ختم ہونی چاہیے۔ بیماری کی علامات بے شک ختم کرنی ہوں گی مگر بیماری کی جڑ ختم نہ ہوگی تو بیماری موجود رہے گی

بدقسمتی سے یہ بیماری ختم کرنے کا طریقہ اور وسائل فوج اور پاکستانی حکومت کے پاس ہیں مگر وہ اسکو موثر انداز میں استعمال کرنے سے قاصر ہیں
 
عسکری

معطل
میں خود قبائلی علاقے سے ہوں۔ اور مجھے معلوم ہے یہ سب کہانیاں۔ بےچارے فوجی سپاہی ذبح ہو رہے ان طالبان کے ہاتھوں اور حقانی گروپ کو ہمارے جرنیل sanctuaries دے رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے لوگوں سے پوچھیں تو آپ کو معلوم ہو کیا گیم چل رہی ہے اور کون کھیل رہا ہے۔ سوات میں آرمی کی چیک پوسٹیں لگی ہوتی تھیں اور 500 میٹر دور فضل اللہ کی چیک پوسٹیں۔ آرمی کے بریگیڈئر فضل اللہ کی امامت میں جمعے کی نماز ادا کرتے تھے اور فضل اللہ فوج کو بے نقط سناتا تھا۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب فضل اللہ کت طالبان سواتیوں کو چوکوں پر زبح کر سکتے ہیں۔ کبھی آپ کینٹ ایریا میں جائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ طالبان سے کتنا خوفزدہ ہیں۔ جس جرنیل کے پاس کروڑوں روپوں کی جائدادیں اور کاروبار ہو اس کو کسی سے لڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ کسی پاگل کتے تو نہیں کاٹا اسے۔ وہ تو یہی کرے گا کہ اپنے گھر کو قلعہ بنائے گا اپنے کینٹ کو محفوظ کرے گا۔ باقی لوگ بھاڑ میں جاتے ہیں تو جائیں۔
بالکل آج تک جو ہزاروں شہید ہوئے ہزاروں اپنے اعضا گنوا بیٹھے وہ صرف عیش کی خاطر ۔ ایسی قوم کو طالبان ہی بھلے پھر ۔ آپ کو ایسی بات کرنے سے پہلے یہ سوچنا تھا کہ پاکستانی افواج کا کونسا رینک باقی ہے جس نے اس جنگ میں اپنا خون نہیں دیا ؟
 
عسکری

معطل
ایک بات سے انتہائی غیر متفق ہوں کہ اپنے کینٹ کو محفوظ رکھے گا۔۔۔ ان بے چاروں سے تو یہ بھی نہیں ہوتا۔۔۔ جی ایچ کیو کے اندر جا کر تباہی پھیلا آتے ہیں وہ لوگ اور ان کا زور آپ پر اور مجھ پر چلتا ہے صرف۔۔۔ معصوم شہریوں کو نیشنل سیکیورٹی اور انویسٹی گیشن کے نام پر اغوا کر کے قتل کر سکتے ہیں یہ صرف کہ مزاحمت نہیں ملتی یہاں سے۔
ہاں بالکل پاک آرمی کو آپ جیسے بادی گارڈوں کی ضرورت ہے :laugh:
 
بالکل آج تک جو ہزاروں شہید ہوئے ہزاروں اپنے اعضا گنوا بیٹھے وہ صرف عیش کی خاطر ۔ ایسی قوم کو طالبان ہی بھلے پھر ۔ آپ کو ایسی بات کرنے سے پہلے یہ سوچنا تھا کہ پاکستانی افواج کا کونسا رینک باقی ہے جس نے اس جنگ میں اپنا خون نہیں دیا ؟

پاکستانی فوج قابل تعریف ہے
مگر یہ فوجی جرنیل ہیں جو امریکہ کی غلامی میں ملک کو جنگ میں جھونک چکے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ایک بات سے انتہائی غیر متفق ہوں کہ اپنے کینٹ کو محفوظ رکھے گا۔۔۔ ان بے چاروں سے تو یہ بھی نہیں ہوتا۔۔۔ جی ایچ کیو کے اندر جا کر تباہی پھیلا آتے ہیں وہ لوگ اور ان کا زور آپ پر اور مجھ پر چلتا ہے صرف۔۔۔ معصوم شہریوں کو نیشنل سیکیورٹی اور انویسٹی گیشن کے نام پر اغوا کر کے قتل کر سکتے ہیں یہ صرف کہ مزاحمت نہیں ملتی یہاں سے۔
میرا مطلب ان سب fortifications سے تھا جو کہ یہ کینٹ سے باہر بناتے ہیں اور سیکیورٹی کے نام پر اپنے ملک کے سفید پوش لوگوں کو ذلیل و رسوا کرتے ہیں۔
 
عسکری

معطل
پاکستانی فوج قابل تعریف ہے
مگر یہ فوجی جرنیل ہیں جو امریکہ کی غلامی میں ملک کو جنگ میں جھونک چکے۔
جرنیل کا لفظ استمال کرنے سے پہلے یہ یاد رہے یہ شہید بھی جنرل تھے جنہوں نے اس جنگ میں اپنا خون دیا

لیفٹینٹ جنرل مشتاق احمد بیگ شہید
Lt.Gen.Mushtaq_Ahmad_Baig.jpg

میجر جنرل امیر فیصل علوی شہید
Ameer+Faisal+Alavi+-+Killed+by+ISI.jpg

برگیڈیر جنرل انوار الحق رمدے
namazejanaza.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
بالکل آج تک جو ہزاروں شہید ہوئے ہزاروں اپنے اعضا گنوا بیٹھے وہ صرف عیش کی خاطر ۔ ایسی قوم کو طالبان ہی بھلے پھر ۔ آپ کو ایسی بات کرنے سے پہلے یہ سوچنا تھا کہ پاکستانی افواج کا کونسا رینک باقی ہے جس نے اس جنگ میں اپنا خون نہیں دیا ؟
loyal to the king than the king himself.

یہی تو رونا ہے غریبوں کے بچے مرتے ہیں۔ اپنے بچے تو کبھی فرنٹ پر تعینات نہیں کرتے۔ جو افسر بھی شہید ہوتے ہیں وہ بیچارے بھی غریب گھرانوں سے ہوتے ہیں۔ میرے دوست بھی اس آگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
 
عسکری

معطل
میرا مطلب ان سب fortifications سے تھا جو کہ یہ کینٹ سے باہر بناتے ہیں اور سیکیورٹی کے نام پر اپنے ملک کے سفید پوش لوگوں کو ذلیل و رسوا کرتے ہیں۔
چیکنگ کراتے وقت باہر کے ملکوں میں پاکستانی سارے کپڑے اتارنے پر اعتراض نہیں کرتے پر اپنے ملک کا فوجی اگر ہاتھ اوپر کرا دے تو مرچی لگ جاتی ہے ۔ اور اگر پھر کچھ ہو جائے تو الزام بھی سیکیورٹی پر :whistle:
 
پالیسی ساز جرنیلز جنھوں نے ملک کو جنگ میں جھونک رکھا ہے جو ایک طرف امریکہ کی غلامی کرتے ہیں دوسری طرف پراکسی وار کرتے ہیں ۔ خود کچھ نہیں کرتے ارام کرتے ہیں۔ ان سے مراد تھی
ان جرنیلوں کی نہیں جو کہیں ڈاکٹر ہیں کہیں دوسری رینکز میں ملک کی خدمت کررہے ہیںِ۔ یہ تو سراہنے کے لائق ہیں
 
سید ذیشان

محفلین
چیکنگ کراتے وقت باہر کے ملکوں میں پاکستانی سارے کپڑے اتارنے پر اعتراض نہیں کرتے پر اپنے ملک کا فوجی اگر ہاتھ اوپر کرا دے تو مرچی لگ جاتی ہے ۔ اور اگر پھر کچھ ہو جائے تو الزام بھی سیکیورٹی پر :whistle:
30000 تو حرکتِ قلب بند ہونے سے مر گئے تھے۔ بسوں سے لوگوں کو اتار اتار کر قتل کیا جا رہا ہے اور جناب ہیں کہ بے غم بیٹھے ہیں۔

بھائی جی سعودیہ میں عیاشیوں میں رہتے ہوئے اس سے بھی بڑی باتیں ہو سکتی ہیں۔ کبھی ان کینٹوں میں جایئے (اگر آپ فوجی نہیں ہوں تو!) تو آٹے دال کا بھاو معلوم پڑ جائے گا۔
 
Top