گردن میں گولی لگنے کے بعد ملالہ ہسپتال میں

فاتح

لائبریرین
وہ غیر پارلیمانی بیانات ہیں کون کون سے۔۔۔ پہلے یہ تو پتا چلے تا کہ فیصلہ کیا جا سکے کس قسم کی کاروائی کرنی ہے ان پر۔۔۔ شاید ماورائے عدالت کاروائی کی ضرورت ہی پیش آ جائے۔ :laughing:
 

عسکری

معطل
فاتح ہم کافر آپس میں لڑیں گے تو مسلمان ہمارے بارے میں کیا سوچیں گے چھی چھی چھی کیا زمانہ آ گیا ہے سگے ملحدوں کا خؤن سفید ہو گیا ہے :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 

ساجد

محفلین
وہ غیر پارلیمانی بیانات ہیں کون کون سے۔۔۔ پہلے یہ تو پتا چلے تا کہ فیصلہ کیا جا سکے کس قسم کی کاروائی کرنی ہے ان پر۔۔۔ شاید ماورائے عدالت کاروائی کی ضرورت ہی پیش آ جائے۔ :laughing:
ماورائے عدالت تو طالبانی اعمال کہلائیں گے نا؟؟؟۔ اور ہم طالبان نہیں ہیں۔:)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح ہم کافر آپس میں لڑیں گے تو مسلمان ہمارے بارے میں کیا سوچیں گے چھی چھی چھی کیا زمانہ آ گیا ہے سگے ملحدوں کا خؤن سفید ہو گیا ہے :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
اووووووووووووووووووووہ ہاں یہ نکتہ تو سوچا ہی نہیں۔۔۔ کافر ہمارے بھائی ہیں۔ :rollingonthefloor:
چلو جی غیر اسلامی اخوت کے رشتے کے تحت ہم آپ سے متفق ہو جاتے ہیں۔۔۔
 

پردیسی

محفلین
جناب محترم جج صاحب ۔۔۔۔ جو الفاظ لکھے جا چکے ان کو رہنے دیا جائے تاکہ سند رہیں اور بوقت ضرورت کام آویں :twisted:
 

نایاب

لائبریرین
سوات میں طالبان کے حملےمیں شدید زخمی ہو جانے والی چودہ سالہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر نے کہا ہے کہ گولی ملالہ یوسفزئی کے سر میں لگی ہے اور ان کی حالت نازک ہے۔
صدراتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ملالہ یوسفزئی کو علاج کے بیرون ملک بھیجنے کا حکم دیا ہے اور انہیں بیرون ملک علاج کے بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی اس وقت پشاور میں فوجی ہسپتال سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر بشیر بلور نے چودہ سالہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ہسپتال میں دیکھنے کے بعد کہا ہے کہ گولی ان کے سر میں لگی اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت نازک ہے۔
بی بی سی اردو سروس میں گل مکئی کے نام سے سوات سے ڈائریاں لکھ کر عالمی شہرت حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی منگل کو سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی ہیں۔
صوبائی وزیر بشیر بلور نے پشاور میں فوجی ہسپتال سی ایم ایچ میں ملالہ یوسفزئی کو دیکھنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ گولی ان کے ماتھے میں لگی اور وہ دماغ سے گزر کر گردن کی طرف گئی ہے۔ انہوں نے کہا گولی اب تک نکالی نہیں گئی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اگلے پانچ سے دس دن انتہائی اہم ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
جناب محترم جج صاحب ۔۔۔ ۔ جو الفاظ لکھے جا چکے ان کو رہنے دیا جائے تاکہ سند رہیں اور بوقت ضرورت کام آویں :twisted:
پہلے آنا تھا بھائی آپ نے یہ بیان دینے۔۔۔ اب تو ہم جذبۂ اخوت کے تحت زبان دے چکے احذاف کی رائے سے متفق ہونے کی
 
Top