نور وجدان

لائبریرین
یہ مراسلہ تدوین شدہ مراسلے کے ذیل میں لکھتیں تو بہتر تھا۔ تاکہ بات کا تسلسل قائم رہتا۔:)

تاہم ایک مصرع وارد ہوا ہے۔ پسند آئے تو تحفہ سمجھ کر رکھ لیں۔ اپنے نام سے کہیں منسوب کردیجے گا۔ :)

بہت مغرور ہوتے جارہے ہو
ستم یہ کیوں؟ بتانا تو پڑے گا۔

:)
نہیں پھر اس مراسلے میں کیا لکھتی جس میں آپ کا جواب ہے :) ۔۔۔ میں اسے ہر گز تحفہ میں نہ لوں گی ۔۔۔ اس شعر پر ستم اور کردوں نہ کیا ۔۔۔

بہت مغرور ہوتے جارہے ہو
تمہیں سر پر بہت چڑھا لیا ہے

میں نے اس کا عروض اب دیکھا یہ تو ٹھیک ہے ۔۔واہ
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
کوئی میرے دے ہوئے کا تو بنائے ۔۔
دو مصرعے مری طرف سے

ع۔
وہ راستے میں کسی اور ڈر سے اُترا ہے

اور
ع۔کتنے مرہم دل کے زخموں پر رکھوں...؟
 
کوئی میرے دے ہوئے کا تو بنائے ۔۔
دو مصرعے مری طرف سے
ع۔
وہ راستے میں کسی اور ڈر سے اُترا ہے
اور
ع۔کتنے مرہم دل کے زخموں پر رکھوں...؟
وہ راستے میں کسی اور ڈر سے اُترا ہے
جو آیا ہے نظر اس کو وہ میرا بھائی نہیں
اور
چوٹ تیری اک نئی ہے روز روز
کتنے مرہم دل کے زخموں پر رکھوں
 
ع۔
کہاں کی آگہی ہے اور کیسی دیدہ وری
تو ڈھونڈتا ہے کسے؟ تیرے چارسو کیا ہے؟

خیالِ یار سے کر ، اور گفتگوکیا ہے
تو ڈھونڈتا ہے کسے؟ تیرے چارسو کیا ہے؟
 

ماہی احمد

لائبریرین
بس تھوڑا بہت خیال رکھا جائے عروض کا ۔ کیونکہ اساتذہ موجود ہیں کوئی غلطی ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔ بس اچھا خیال برباد نہ ہو ورنہ راحیل فاروق بھائی موجود ہیں زیادہ زور دیا عروض پر تو خیال کے برباد ہونے پر غصّہ ہو جائیں گے :)
ع-
آگے کنواں پیچھے کھائی :unsure:
 
Top