تعارف گر اجازت ھو،!!!!!

شمشاد

لائبریرین
سید بھائی یہ اسی نے کہا ہوا ہے، اسے کہیں کہ اپنے الفاظ بدل لے یا واپس لے لے تو میں بھی اسے چڑیل نہیں کہوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بُری بات ہے سید بھائی اور ہاں ایک بات اور یاد آئی کہ تین جولائی کو آپ کے ہاں کون سا فنکشن منعقد ہو رہا ہے اور اس میں شمولیت کی کیا شرائط ہیں؟
 
کیا بُری بات ہے سید بھائی اور ہاں ایک بات اور یاد آئی کہ تین جولائی کو آپ کے ہاں کون سا فنکشن منعقد ہو رہا ہے اور اس میں شمولیت کی کیا شرائط ہیں؟

3 جولائی کو شاید "براو'و پاکستان" کی جانب سے بچوں کا پروگرام ھے، آپ نیچے دیئے ھوئے لنک پر رابطہ کرکے جناب آصف رشید صاحب، حبیب الرحمن یا ممبران میں‌ کسی سے بھی تمام معلومات حاصل کرسکتے ھیں،!!!!!!

http://bravopakistan.8m.com/contact.html
 

پپو

محفلین
پپو بھائی ،!!!!!
کیا ھوا َ، میں تو چوری سے جوگر پہن کر بھی آگیا، اور وہ پارک کی کب سیر ھوگی،!!!!!
اچھا آپ نے بھی ''جوگر پارک '' فلم دیکھی ہوئی ہے پھرتو بڑی گڑ بڑ ہو جائے گی چلیں کوئی بات نہیں آپ بتا دیجئے گا کہ میں پپو کے ساتھ جارہا ہوں
 
جوگر پارک فلم کی کیا بات ھے، اس میں حقیقت سے بالکل قریب تر لوگوں کی اصل فطرت سے روشناس کرایا گیا ھے، چور چوری سے جائے لیکن ھیرا بھیری سے نہ جائے،!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
سید بھائی ایک بات تو پوچھنا بھول ہی گیا کہ کیا آپ نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے؟ اگر نہیں تو سب سے پہلا کام یہی کریں۔
 

زینب

محفلین
السلاااااااااام علیکم کیسے ہیں انکل جی۔کیا ہو رہا ہے یہاں۔۔۔۔۔شمشاد بھائی سے تو دوسرے دھاگوں پے ملاات ہوتی رہتی ہے لگتا ہے انکل جی نے کوئی منت مانی ہوئی ہے اس دھاگے سے باہر نا نکلنے کی۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو ایسا کرو ناں کہ اپنے انکل جی کی انگلی پکڑو اور نکل جاؤ محفل کی مٹر گشت پر، ان کو گھوما پھرا لاؤ۔
 
السلاااااااااام علیکم کیسے ہیں انکل جی۔کیا ہو رہا ہے یہاں۔۔۔۔۔شمشاد بھائی سے تو دوسرے دھاگوں پے ملاات ہوتی رہتی ہے لگتا ہے انکل جی نے کوئی منت مانی ہوئی ہے اس دھاگے سے باہر نا نکلنے کی۔۔۔۔۔

چلو آج سے یہاں سے کہیں اور باھر گھومنے نکلتے ھیں، پپو بھائی تو جوگر پارک چل دیئے،!!!!!
 

پپو

محفلین
جوگر پارک فلم کی کیا بات ھے، اس میں حقیقت سے بالکل قریب تر لوگوں کی اصل فطرت سے روشناس کرایا گیا ھے، چور چوری سے جائے لیکن ھیرا بھیری سے نہ جائے،!!!!
بھائی عبدالرحمن صاحب جب میں نے اس فلم کو دیکھا تھا تو مجھے بہت مزہ آیا تھا اور میں اس کی reality کی داد دیئے بنا نہیں‌رہ سکاتھا اسمیں کوئی شک نہیں کہ بندہ فطرتا ایسا ہی ہے
 

مغزل

محفلین
خوش آمدید۔ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے بوڑھے دو دو۔۔

معافی کیجے گا بابا جانی ، ہم نے تو آپ کو کبھی بوڑھا نہیں سمجھا، ویسے کہیں اس ’’ دو دو ‘‘ سے شمشاد بھائی کی حق تلفی تو نہیں ہورہی ، اگر ہورہی ہے تو ٹھیک ہے نہیں ہورہی تو ہمار ا کیا ہوگا وہ جوانوں‌ کی جگہ خالی کریں گے تو ہم بھی اس مسند کو پاسکیں گے وگرنہ ہنوز کم سنِی دور است والا معاملہ ہوجائے گا،:grin:
 

مغزل

محفلین
عبد الرحمان عرف عبد الرحمٰن متخلص ارمان صاحب، اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، امید ہے ( بابا جانی کے بقول دو دو بوڑھوں کی موجودگی میں ) محفل کے شرارتی بچوں کو سدھار کا آخری موقع ضرور ملے گا، آپ کا کلام پڑھنا نصیب ہوا ، ماشا اللہ ،ہماری جانب سے مبارکباد اور دعائیں ، رہی بات کلام پر رائے کی تو بابا جانی اور وارث صاحب ہیں نا ں ۔۔امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ والسلام
 

dxbgraphics

محفلین
آپ سب کی محبتوں اور خلوص کا بہت بہت شکریہ، اس عزت اور احترام کیلئے میں اپ سب کا خاص طور سے ممنون و مشکور ھوں، یقین جانئے کہ اس اردو کی حسین محفل میں داخل ھو کر مجھے بہت ھی زیادہ خوشی حاصل ھوئی ھے، شکر ھے کہ اس محفل میں مجھے بہت سے پرانے جانے پہچانے مانوس دوستوں سے بھی ملاقات ھوگئی،!!!!!

خوش رھیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،!!!!!

خوش آمدید
مقام دیکھ کر میرا پہلے سے اندازہ تھا کہ شمشاد ، عبداللہ بھائی میں سے کسی کا ذکر ہوگا۔
 
مجھے عبدالرحمٰن سٌید کہتے ھیں اور ارمان میرا تخلص ھے،!!!!!!!

بچپن سے ھی اکثر اپنے پیارے وطن کے تقریبآ تمام شہروں کی سیر ھی کرتا رھا، کیونکہ کچھ والد صاحب کی سروس ھی ایسی تھی کہ اکثر ان کا تبادلہ ھو جاتا تھا- اسی طرح میرا سیاحت کا شوق بھی پروان چڑھتا رھا -

اس کے علاوہ مجھے بچپن سے اردو ادب سے لگاؤ رھا اور بچوں کے رسالوں اور اخبارات میں بھی بچوں کے صفحات میں بھی لکھتا رھا، کاج کے اردو میگزین میں بھی کچھ لکھنے کی جسارت کی، ساتھ ھی کچھ عرصہ تک پنسل اسکیچ سے تصویریں بنانے اور مصوری کا بھی شوق پالے رکھا، جسے کچھ مدت کیلئے اپنا ذریعہ معاش بھی بنایا، مگر مجھے مجبوراً والد صاحب کی ناراضگی کے سبب اپنے تمام شوق کو جوانی کے اوائل میں ھی خیر باد کرنا پڑا اور والد صاحب کی خواھش کے مطابق ھی اکاونٹنٹ کا پیشہ اختیار کرلیا، اور اب تک اسی پیشے سے رشتہ جوڑے ھوئے ھوں، !!!!

خیر قصّہ مختصر کہ راولپنڈی کی پیدائش اگست 1950، بنیادی تعلیم بھی کنٹونمنٹ پبلک اسکول صدر راولپنڈی میں مکمل کی، رھائش بھی ریس کورس گراؤنڈ کے سامنے تھی، جو اب قاسم مارکیٹ کا علاقہ ھے سیکنڈری اسکول اور گریجویشن کی تعلیم کراچی میں 1971 مکمل ھوئی -

سروس کا آغاز کراچی سے ھی ایک مشھور تعمیراتی کمپنی میں دوران گریجویشن کے 1969 سے کیا اور 1972 میں خوش قسمتی سے میرا تبادلہ میرے پیدائشی شہر راولپنڈی میں‌ ھوگیا، وھاں سے 1975 میں دوبارہ کراچی اور پھر وھاں سے 1978 میں سعودی عربیہ پھر واپس تبادلہ راولپنڈی 1983 میں ھوا 18 سال بعد اس کمپنی کو 1985 میں چند وجہوھات کی بناء خیرباد کہنا پڑا،!!!!!!

بعد میں تقریبآ 3 سال ایک رینٹ اے کار کراچی میں ملازمت کی پھر 1989 میں سعودی عربیہ میں ایک بڑے اسپتال میں ملازمت شروع کی اور اب تک جاری ھے الحمداللہ---- درمیان میں 1998-99 ایک سال کام کے سلسلے میں ھی ترکمنستان کے دارالحکومت شھر اشک آباد میں بھی گزارہ،!!!!!!!

اسی دوران شادی 1979 میں ھوئی اور ماشااللہ 5 بچے بڑے ھیں جن میں سے 2 کی شادی بھی ھو گئ،!!!!!!

اب ایسا لگتا ھے کہ یہ کل کی بات ھو، اب عمر 57 سال سے زیادہ ھوگئ ھے، لیکن سوچتا ھوں کہ زندگی ایسی گزری کہ پتہ ھی نہیں چلا کہ کیا کھویا اور کیا پایا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
میں کافی عرصہ بعد دوبارہ حاضر ہوا ہوں۔ کچھ گھریلو مصروفیات اور سروس کے معاملات میں کچھ پیچیدگیاں رہیں، سروس سے ریٹائرڈ ھو گیا تھا ۔ معذرت چاہوں گا۔
خوش رہیں۔
 
Top