اگر اس سبق کو پھر سے دہرائیں تو آپ ابتدا میں لکھا ہوا پائیں گے،
اس سبق اور اس کے بعد کے سبھی اسباق میں چیزیں اس انداز میں بتائی جائیں گی جیسے وہ لینکس مشین کی لوکل انسٹالیشن پر کی جا رہی ہوں
اور آخری حصے میں لکھا ملے گا،
اوہ میں تو یہ بھول ہی گیا تھا کہ لوکل انسٹالیشن نہ ہونے کے باعث آپ یہ تجربات کرنے سے قاصر ہونگے.
میں نے اس سبق میں زیادہ تر باتیں اس انداز میں کہی ہیں کہ ریلس کا فلو سمجھ میں آئے۔ لیکن اب میں اپنا ٹرینڈ بدلنے جا رہا ہوں۔ اس کے بعد کے اسباق میں صرف اتنی بات بتاؤں گا جن پر آپ تجربے کر سکیں اور تبدیلیاں دیکھ سکیں۔
خیر اس نظر سے دیکھا جائے تو آپ احباب کے لئے اس سبق میں صرف اتنا مواد موجود ہے کہ،
- ہروکو گارڈن میں لاگن کریں
- Create New App بٹن پر کلک کریں اور
- مہمل سے ابتدائی نام کو حسب منشاء نام سے بدل دیں
- view پر کلک کر کے نئے ایپلیکیشن کا ویلکم پیج دیکھیں
- یا edit پر کلک کر کے فائل اور ڈائریکٹری اسٹرکچر دیکھیں (کسی قسم کی تبدیلی سے گریز کریں)
ہروکو گارڈن ریلس کا ہوسٹ ہے اس لئے وہاں اس بات کی تصدیق کوئی معنی نہیں رکھتی کہ اس میں روبی، ریلس، جیم اور کوئی ڈاٹابیس انسٹال ہے بھی کہ نہیں۔ یہ اسٹیپس تو ان کے لئے تھے جو اپنی لوکل انسٹالیشن پر کام کرنا چاہیں۔ اس کے علاوہ ہروکو گارڈین میں سرور ہر ضروری تبدیلی کے بعد از خود ری اسٹارٹ ہو جاتا ہے اس لئے آپ کو وہاں سرور رن کرانے کی کوشش بھی بلا سبب ہے۔ وضح رہے کنسول یا کمانڈ لائن سے میری مراد لوکل سسٹم کے کنسول سے تھی۔ ایک اور کام جو ہروکو گارڈین آپ کے لئے از خود کر دیتا ہے وہ ہے ڈاٹا بیس۔ آپ کو اس بات کی پروا کرنے کی ضرورت ہی نہیں کہ ہمیں کون سا ڈاٹا بیس استعمال کرنا ہے۔ کیوں کہ ان کے پاس پہلے سے ہی ڈاٹابیس موجود ہے اور وہ آپ کے ایپلیکیشن کو اس سے منسلک کر دیتے ہیں۔ اگر آپ ہروکو گارڈین میں بنے ایپلیکیشن کے config ڈائریکٹری میں database.yml فائل تلاشیں تو وہ بھی نہیں ملے گی کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ ڈاٹابیس کریڈینشیلس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں۔ بس آپ کو ایک چلتا ہوا ایپلیکیشن بیس چاہئے جو وہ انتہائی آسان طریقے سے مہیا کراتے ہیں۔
ہروکو گارڈین کے ایڈیٹر میں موجود گئیر مینو کے آپشنز، ریک، کنسول، جنریٹر پر ابھی آپ تجربے نہ کریں تو بہتر ہے۔ اس پر گفتگو بہت جلدی ہوگی شاید اگلے ہی ہفتے۔
اپنے سوالات جاری رکھیں مجھے اس سے یہ سمجھنے میں بہت مدد ملتی ہے کہ ایسا کیا پیش کروں جو عام فہم بھی ہو اور مفید بھی۔