گفتگو: دوسرا سبق: ریلس پروجیکٹ سیٹ اپ

فخرنوید

محفلین
جناب من کنسول وغیرہ کہاں ہے اور اسے کمانڈ کہاں دینی ہے۔ کوڈ والے خانے میں تو کچھ نہیں لکھا جا رہا ہے۔

uwror.JPG
 

فخرنوید

محفلین
مندرجہ ذیل تصویر کے مطابق کمانڈ لکھنے کے بعد مجھے کوئی رد عمل نظر نہیں آیا ہے ذرا اس پر روشنی ڈالیں گے مہر بانی

uwror_lesson_02_a.JPG
 
محترم سعید بھائی ہروکو گارڈین میں پہلے تو کوڈ ونڈو میں کسی قسم کی تحریر ممکن نہیں ہو پا رہی ۔ پہلے سے موجود کسی فائل کو کھولنے کے بعد اس میں ردو بدل ممکن ہے ۔ علاوہ ازیں ایک الگ سے کنسول ونڈو ہے جہاں کمانڈز لکھی تو جا رہی ہیں مگر خاطر خواہ نتیجہ نہیں حاصل ہو پا رہا ۔

تھوڑی راہنمائی درکار ہوگی ہروکو گارڈین کے استعال کے لئے ۔ کسی کمی کی وجہ سے کام نہیں ہو پا رہا :(

rails.JPG
 
اوہو یہاں کا تو رنگ ہی کچھ اور ہے۔

بھئی آپ لوگ چیزوں کو غور سے نہیں پڑھتے۔ خیر آپ کے سوالات کے جواب ابھی دیتا ہوں۔

سب سے پہلے تو آخری سوال کا جواب۔

مجھے نہین لگتا کہ ایم ایس ایکسس سے ریلس کا انسلاک آسان ہے کیوں کہ ان بلٹ سپورٹ نہیں ہے۔ ویسے کچھ لوگوں نے کافی ٹیڑھے طریقوں سے ایسا کرنے کی ہمت کی ہے۔ پر آسان ترین طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ موجودہ ڈاٹا بیس کے ڈاٹا کو سی ایس وی فارمیٹ میں ایکسپورٹ کر لیا جائے اور کسی ریلس سپورٹیڈ ڈاٹابیس میں امپورٹ کر لیا جائے۔
 
اگر اس سبق کو پھر سے دہرائیں تو آپ ابتدا میں لکھا ہوا پائیں گے،

اس سبق اور اس کے بعد کے سبھی اسباق میں چیزیں اس انداز میں بتائی جائیں گی جیسے وہ لینکس مشین کی لوکل انسٹالیشن پر کی جا رہی ہوں

اور آخری حصے میں لکھا ملے گا،

اوہ میں تو یہ بھول ہی گیا تھا کہ لوکل انسٹالیشن نہ ہونے کے باعث آپ یہ تجربات کرنے سے قاصر ہونگے.

میں نے اس سبق میں زیادہ تر باتیں اس انداز میں کہی ہیں کہ ریلس کا فلو سمجھ میں آئے۔ لیکن اب میں اپنا ٹرینڈ بدلنے جا رہا ہوں۔ اس کے بعد کے اسباق میں صرف اتنی بات بتاؤں گا جن پر آپ تجربے کر سکیں اور تبدیلیاں دیکھ سکیں۔

خیر اس نظر سے دیکھا جائے تو آپ احباب کے لئے اس سبق میں صرف اتنا مواد موجود ہے کہ،

- ہروکو گارڈن میں لاگن کریں
- Create New App بٹن پر کلک کریں اور
- مہمل سے ابتدائی نام کو حسب منشاء نام سے بدل دیں
- view پر کلک کر کے نئے ایپلیکیشن کا ویلکم پیج دیکھیں
- یا edit پر کلک کر کے فائل اور ڈائریکٹری اسٹرکچر دیکھیں (کسی قسم کی تبدیلی سے گریز کریں)

ہروکو گارڈن ریلس کا ہوسٹ ہے اس لئے وہاں اس بات کی تصدیق کوئی معنی نہیں رکھتی کہ اس میں روبی، ریلس، جیم اور کوئی ڈاٹابیس انسٹال ہے بھی کہ نہیں۔ یہ اسٹیپس تو ان کے لئے تھے جو اپنی لوکل انسٹالیشن پر کام کرنا چاہیں۔ اس کے علاوہ ہروکو گارڈین میں سرور ہر ضروری تبدیلی کے بعد از خود ری اسٹارٹ ہو جاتا ہے اس لئے آپ کو وہاں سرور رن کرانے کی کوشش بھی بلا سبب ہے۔ وضح رہے کنسول یا کمانڈ لائن سے میری مراد لوکل سسٹم کے کنسول سے تھی۔ ایک اور کام جو ہروکو گارڈین آپ کے لئے از خود کر دیتا ہے وہ ہے ڈاٹا بیس۔ آپ کو اس بات کی پروا کرنے کی ضرورت ہی نہیں کہ ہمیں کون سا ڈاٹا بیس استعمال کرنا ہے۔ کیوں کہ ان کے پاس پہلے سے ہی ڈاٹابیس موجود ہے اور وہ آپ کے ایپلیکیشن کو اس سے منسلک کر دیتے ہیں۔ اگر آپ ہروکو گارڈین میں بنے ایپلیکیشن کے config ڈائریکٹری میں database.yml فائل تلاشیں تو وہ بھی نہیں ملے گی کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ ڈاٹابیس کریڈینشیلس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں۔ بس آپ کو ایک چلتا ہوا ایپلیکیشن بیس چاہئے جو وہ انتہائی آسان طریقے سے مہیا کراتے ہیں۔

ہروکو گارڈین کے ایڈیٹر میں موجود گئیر مینو کے آپشنز، ریک، کنسول، جنریٹر پر ابھی آپ تجربے نہ کریں تو بہتر ہے۔ اس پر گفتگو بہت جلدی ہوگی شاید اگلے ہی ہفتے۔

اپنے سوالات جاری رکھیں مجھے اس سے یہ سمجھنے میں بہت مدد ملتی ہے کہ ایسا کیا پیش کروں جو عام فہم بھی ہو اور مفید بھی۔
 
واللہ میں نے اس ٹیوٹوریل پر بہت انرجی صرف کی تھی۔ پرسوں فرصت نہ پا سکا اور کل دن کا بیشتر حصہ لائبریری کے ایک کام کے سلسلے میں صرف ہو گیا۔ پھر کچھ دوسری ترجیحات کے بعد رات تین بجے تک اس کی تیاری میں مصروف رہا۔

آئندہ کوشش کروں گا کہ صرف ہروکو گارڈن کو فوکس کرکے ٹیوٹوریل لکھوں اور لوکل انسٹالیشن کے انسٹرکشنس کو ثانوی حیثیت دوں۔ نیز زیادہ سے زیادہ تصویریں شامل کروں۔ اس کے لئے پکاسا پر ایک عدد البم بنا لیتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
میں لوکل انسٹالیشن سیٹ اپ کرکے ہی کچھ بتا سکوں‌گا۔ فی الحال تو سولہ تک پرچے ہیں‌ اس کے بعد انشاءاللہ۔ آنلائن کام نہیں ہوسکتا ادھر تو بجلی ہی جان نہیں چھوڑتی۔
 
شکریہ سعید بھائی ۔ لوکل سسٹم پر روبی کے انسٹال کے بعد یہ ابہام پہلے سے ہی دور ہو گئے تھے ۔

اب چونکہ میں اپنے لوکل سسٹم پر روبی انسٹال کر چکا ہوں تو میرا خیال ہے کہ ایس کیو ایل لائٹ بھی انسٹال کر لوں تا کہ آئندہ آنے والے اسباق کی ہتر طور پر مشق کر سکوں ۔
 

اظفر

محفلین
لو جی میں ، میں تب سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک کر آیا ہوں‌تو یہاں‌آکر علم ہوا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(
اب لوکل میں انسٹال کر لیں پہلے کیا ۔
 

اظفر

محفلین
سعود برادر
اردومیں‌سیکھنا زیادہ آسان نہیں ہے کیوں‌سب کو ہی ایسے کورس انگلش میں کرنے کی عادت ہوتی ہے ۔ اس حالت میں دو اسباق کے درمیان گیپ کافی زیادہ تھا اس سے تسلسل ٹوٹتا ہے ۔ مجھے کوئی جلدی نہیں ہے اس بارےمیں لیکن میرا پوچھنا یہ چاہ رہا ہوں‌کہ اسباق کو سلو رکھنے کا اگر کوئی خاص مقصد ہے تو ہمیں بھی علم ہو تاکہ اس کا خیال رکھیں ۔
 

باذوق

محفلین
اظفر ! جہاں تک میرا اندازہ ہے ، تاخیر مصروفیت کے سبب ہی ہوتی ہے۔ یہ میرا بھی ذاتی تجربہ ہے۔
دوسرے، سبق تیار کرنے یکسوئی دینا اور وہ بھی اردو میں ۔۔۔۔۔ کافی وقت صرف ہوگا۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
جناب سعود بھائی۔۔۔
اپنی کم عقلی اور کنند ذہنیت کے باعث ہے سوالات کر رہا ہوں کہ :
روبی آن ریلس سافٹ وئیر کہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے جو لنک آپ نے دوسرے سبق کے آخر میں دیے ہیں ان میں سے ایک ربط پر جا کر میں نے کچھ ڈاؤن لوڈ کیا ہے پر سمجھ نہیں آیا۔
اور جو کوڈ آپ نے بتائیں ہے ان کو ٹیسٹ کہاں کرنا ہے۔
والسلام
 
ایک منٹ ایک منٹ!

یہ میں نے کب کہا کہ آپ لوگ یہ کام لوکل انسٹالیشن پر کریں؟ ہرگز نہیں میں لوکل انسٹالیشن کو قطعی سپورٹ نہیں دے سکتا۔ ہاں اگر خود سے ہاتھ پاؤں مارنے ہوں تو بات دوسری ہے۔ اللہ جانے میں سمجھا نہیں پا رہا یا لوگ کسی پیغام کو توجہ سے پڑھنا نہیں چاہتے۔

بھئی میں نے کل بھی وضاحت کی تھی اور آج بھی کر رہا ہوں کہ میں نے لوکل لینکس انسٹالیشن پر کرنے کے لئے جو بھی بتایا ہے وہ بس ریلس کا فلو سمجھانے کے لئے تھا۔ جن کا لینکس مشین سے واسطہ نہیں پڑا ان کے لئے وہ حصہ بے سود ہے۔ باقی ہروکو گارڈن والے حصے پر فوکس کریں۔ ڈائریکٹری اسٹرکچر ذہن نشین کریں تاکہ آئندہ فائلوں کا نام لیتے ہی لوکیشن کا اندازہ ہو جائے۔ اس ہفتے کا اسائنمینٹ بس اتنا ہے۔
 
اظفر بھائی سست روی کا سبب پہلے بھی واضح کر چکا ہوں اور ایک بار پھر دہراتا ہوں۔

- ایک ہفتہ ایسا دورانیہ ہے جس میں اکثر احباب کا لائحہ عمل ایک دور مکمل کرتا ہے۔
- کل وقتی ملازمت کے چلتے مجھے خود ہفتہ اور اتوار کے سوا کسی دن فرصت نہیں ہوتی۔
- جس سبق کو آپ لوگ بغیر توجہ دیے پانچ منٹ سے بھی کم مدت میں پڑھ کر تمام کر دیتے ہیں اور باتیں کہاں سے کھینچ لے جاتے ہیں اس کی تیاری میں‌مجھے کم از کم چار گھنٹے صرف کرنے پڑتے ہیں۔ جی ہاں کم از کم چار گھنٹے۔
- شرکاء میں سبھی کے پروگرامنگ کی سطح یکساں نہیں ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
- ایک ہفتہ اس لحاظ سے بھی مناسب مدت ہے کہ گفتگو کے لئے خاطر خواہ موقع میسر آ جاتا ہے۔
- میرے پاس اردو میں آن لائن کلاسیز کی کوئی پہلے سے موجود مثال نہیں ہے وہ بھی تکنیکی تعلیم کہ اس سے استفادہ کر سکوں۔ اور میرے اسباق پہلے سے موجود کسی انگریزی سبق کا ترجمہ ہرگز نہیں ہیں۔
- اردو میں اسباق پیش کرنے کا ایک یہی مقصد نہیں کہ یہ اردو دانوں کے لئے عام فہم ہوگا۔ یہ بات تو ہر کسی کو معلوم ہے کہ پروگرامنگ کے سنٹیکس تو انگلش میں ہی ہونگے الا یہ کہ چین والوں کی طرح اس کا بھی پری پروسیسر لکھ کر اپنی زبان میں کوڈنگ بھی شروع کر دی جائے۔ در اصل ایسے اسباق اردو میں تکنیکی علوم کے خلا کو پر کرنے کا بھی مقصد رکھتے ہیں۔

میرے خیال سے اتنی وضاحت کافی ہوگی۔ :)
 
برادرم عویدص میں نے ابھی تک کوئی بھی ایسا کوڈ نہیں دیا جسے کہیں رن کرانا ضروری ہو۔ اگر آپ بعد کی وضاحتیں بھی پڑھ لیں تو یہ بات زیادہ ٹھیک سے سمجھ میں آجائے گی۔

آپ کو بس چند کلک کرنے ہیں ہروکو گارڈن میں۔ اور بس فولڈرس اور ان میں موجود فائلوں کے نام جاننے ہیں۔
 

دوست

محفلین
لگتا ہے غلط دھاگے میں پوسٹ کردیا تھا۔ اب یہاں‌کررہا ہوں۔
میں نے روبی آن ریلز کو ونڈوز پر انسٹال کرنے کے لیے کچھ تحقیق کی ہے۔ اس سلسلے میں مجھے انسٹنٹ ریلز کا پتا چلا۔ یہ روبی، ریلز، مائی ایس کیو ایل اور اپاچی پر مشتمل پورا پیکج ہے۔ بس اسے زپ سے نکالیں اور چلائیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے xampp کے ذریعے ہم ونڈوز یا لینکس پر ویب ڈویلپمنٹ انوائرمنٹ تخلیق کرسکتے ہیں۔ استاد گرامی کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ کیا یہ میرے جیسوں کے لیے بہتر ہے؟ اس کے پیکجز وغیرہ سب جدیدترین ہیں؟ پروجیکٹ کی ویب سائٹ تو ابھی کچھ دن پہلے اپڈیٹ‌ہوئی ہے۔ لیکن تازہ ترین ورژن 2 ہے جو 2007 میں جاری کیا گیا تھا۔ بس اس وجہ سے دبدھا میں ہوں کہ اسے استعمال کیا جائے یا نہیں۔۔
سو کیا کہتے ہیں آپ بیچ اس مسئلے کے؟
 
Top