گلگت بلتستان الیکشن 2009 کے نتائج یہاں دیکھیں

گلگت بلتستان میں بھی حق پرستی کے پرچم لہرائیں گے : توصیف خانزادہ

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن توصیف خانزادہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی حق پرستی کا فکر و فلسفہ اور نظریہ تیزی سے فروغ پارہا ہے اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار انتخابات میں کامیابی کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز فرحود شگر اسکردو حلقہ GBLA-6میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج الطاف زیدی اور حق پرست امیدوار حلقہ نمبر 1راجہ محمداعظم نے بھی خطاب کیا۔توصیف خانزادہ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں عوامی جوش و خروش حق پرست امیدواروں کی کامیابی کی نوید دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد انشاء اللہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور یہاں فتح کے پرچم لہرائیں گے۔ادھر گلگت بلتستان حلقہ GBLA-1 اور GBLA-2 کے حق پرست نامزد امیدواروں الطاف حسین میراور فقیر شاہ نے ضلع گلگت میں ڈگری کالج کے مسائل کے کیخلاف ہونے والے طلبہ کے احتجاج میں شرکت کی اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپنے ہرممکن مدد و تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہاکہ ڈگری کالج میں طلبہ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے آواز اٹھائی جائے گی اور عملی اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

ماخذ: روزنانہ جنگ کراچی
 

آفت

محفلین
کشمیر کی دو سیٹوں کی طرح اگر بلتستان اور گلگت کے الیکشن بھی کراچی میں کروا دیے جاتے تو ایم کیو ایم ضرور جیت جائے گی،بلکہ میں تو کہتی ہوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکش بھی ایسے ہی ہونے چاہیے ۔ کیا خیال ہے جی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا ہے سارے ملک میں الیکشن الیکشن کھیلنے کی بجائے صرف ایک شہر میں یہ کھیل کھیل لیا جائے۔ تا کہ باقی پاکستان تو سکون سے رہے۔
 
ہم سا ہو تو سامنے آئے

گلگت بلتستان کے عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر ایم کیو ایم کے پہلے جلسے میں

گلگت بلتستان میں بھی حق پرستی کا فکر و فلسفہ اور نظریہ تیزی سے صرف ایک مہینے میں فروغ پاتا ہوا

11240_170608407893_700352893_2978291_6704234_n.jpg


ah-publicmeeting051109-1.jpg


ah-publicmeeting051109-3.jpg


ah-publicmeeting051109-4.jpg


ah-publicmeeting051109-5.jpg


11240_170608417893_700352893_2978292_6881583_n.jpg


11240_170608422893_700352893_2978293_7840617_n.jpg


11240_170608427893_700352893_2978294_1704364_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ کراچی سے MQM کے کتنے لوگ گئے ہیں اس الیکشن کو monitor کرنے کے لیے۔
 
گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔جبکہ انتخابی مہم میں حصہ لینے والی تمام جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے سرگرم نظر آتی ہیں۔12 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت متعدد مذہبی اور علاقائی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ سکردو شہر میں انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں اور آزادامیدواروں کی جانب سے انتخابی دفاتر کھول دیے گئے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے علی آباد، عید گاہ کالونی اورحسن کالونی میں دفاتر کھولے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن کے دوران سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔جبکہ انتخابی دفاتر بھی کھولے جاچکے ہیں۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے گلگت بلتستان کے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ کے دیگر مرکزی رہنما ؤں نے پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم سے خطاب کیا اور عوام سے جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ مسلم لیگ ق کے امیدوار اورڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر ولایت علی نے سکردو عیدہ گاہ میں اپنے دفتر کا افتتاح کیاجبکہ غذر میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابی جلسے سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن اسمبلی ماروی میمن نے کہا کہ عوام ماضی کے حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور ضمیر کے مطابق آزادانہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

ماخذ
 

غازی عثمان

محفلین
ایک اور بات نوٹ کریں کہ بائیں جانب جہاں سٹیج کی تصویر لگائی گئی ہے وہاں تصویری کے پیچھے دکانیں نظر آرہی ہیں جبکہ دائیں جانب گلی کہ چوڑائی ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ، یقینا یہ گلگت کی شاہراہ فیصل کی تصویر ہے جو عوام کو دیکھا جائے تو کم از کم ایک ہزار فٹ چوڑی ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
روزنامہ ایکسپریس 6 نومبر
[
14236_198913418901_539618901_3986806_67830_n.jpg


:hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::hypnotized::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::surprise::surprise::surprise::surprise::surprise:

ایکسپریس نیوز کا علم نہیں کہ انہوں نے کہاں سے یہ تصویر حاصل کی ہے، مگر ایم کیو ایم کی ویب سائیٹ پر موجود تصاویر، جو کہ فرحان بھائی نے پوسٹ کی ہیں، وہ اصلی ہیں (یا پھر آپ کو ان میں کہیں پینٹ کا کمال نظر آ رہا ہے تو بتلائیے)

ہم سا ہو تو سامنے آئے

گلگت بلتستان کے عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر ایم کیو ایم کے پہلے جلسے میں

گلگت بلتستان میں بھی حق پرستی کا فکر و فلسفہ اور نظریہ تیزی سے صرف ایک مہینے میں فروغ پاتا ہوا

11240_170608407893_700352893_2978291_6704234_n.jpg


ah-publicmeeting051109-1.jpg


ah-publicmeeting051109-3.jpg


ah-publicmeeting051109-4.jpg


ah-publicmeeting051109-5.jpg


11240_170608417893_700352893_2978292_6881583_n.jpg


11240_170608422893_700352893_2978293_7840617_n.jpg


11240_170608427893_700352893_2978294_1704364_n.jpg
 

فہیم

لائبریرین
بھئی میں سیاست کی وجہ سے نہیں۔
بلکہ گرافکس ڈیزائنر ہونے کے ناطے یہ پوسٹ کررہا ہوں‌ کہ

یہ تصویر 2 نمبر ہے
11240_170608417893_700352893_2978292_6881583_n.jpg
 
Top