گلگت بلتستان الیکشن 2009 کے نتائج یہاں دیکھیں

غازی عثمان

محفلین
چھ نومبر جنگ

03_10.gif
 
مہوش علی

لائبریرین
بھئی میں سیاست کی وجہ سے نہیں۔
بلکہ گرافکس ڈیزائنر ہونے کے ناطے یہ پوسٹ کررہا ہوں‌ کہ

یہ تصویر 2 نمبر ہے
11240_170608417893_700352893_2978292_6881583_n.jpg

فہیم بھائی، ہم گرافک ڈیزائنر نہیں ہیں، اس لیے ایسی چیزوں کو پکڑنا ہمارے لیے مشکل کام ہے۔ آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔
ایک درخواست اور، اس تصویر کے ساتھ اوپر اور بہت سی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ آپکی رائے میں کیا ان سب میں فوٹو پینٹ سے کام لیا گیا ہے؟
 
فہیم

لائبریرین
پہلے تو یہ کہ میں نے دعویٰ نہیں کیا تھا۔
بلکہ اپنا خیال بتایا تھا۔

باقی فرحان دانش صاحب نے جو دوسرے اینگل والے تصویر لگائی۔
اس کے اوریجنل ہونے میں کوئی‌ ڈاؤٹ نہیں۔
لیکن یہ پہلے والی تصویر :confused:

اور باقی جو 6 نومبر ایکسپریس والی تصویر ہے۔
اس کو تو آپ خود ہی دیکھ سکتی ہیں۔
اور میں‌ نے اس تصویر کا لنک دیکھا تو یہ فرحان دانش صاحب
کے فوٹو بکٹ اکاؤنٹ‌ کا ہے۔
میں‌ نے ایکسپریس کی سائٹ پر جاکر دیکھا
تو ابھی وہاں گزشتہ ایڈیشن والا آپشن ہی غائب ہے۔
لیکن وہ تصویر تو صاف نظر آرہی ہے کہ ڈاؤٹ فل ہے۔
اور ایکسپریس والوں نے ایسی تصویر نجانے کیسے شائع کردی۔
 
خدا کی قسم میرا کوئی فوٹو بکٹ اکاؤنٹ نہیں ہے
 
dxbgraphics

محفلین
فہیم بھائی، ہم گرافک ڈیزائنر نہیں ہیں، اس لیے ایسی چیزوں کو پکڑنا ہمارے لیے مشکل کام ہے۔ آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔
ایک درخواست اور، اس تصویر کے ساتھ اوپر اور بہت سی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ آپکی رائے میں کیا ان سب میں فوٹو پینٹ سے کام لیا گیا ہے؟

فوٹو شاپ کی مدد لی گئی ہے
 
راشد احمد

محفلین
جلسے جلوسوں کی تعداد کبھی الیکشن یا کسی امیدوار کی مقبولیت کا فیصلہ نہیں کرتی۔ اصل پتہ تو الیکشن کے دن چلتا ہے۔ میں نے ایسے بہت سے جلسے دیکھے ہیں جو انتہائی کامیاب ہوتے ہیں‌لیکن جب الیکشن ہوتاہے تو نتیجہ اس کے برعکس ہوتا ہے مسلم لیگ قاف کی مثال سامنے ہے۔
 
فہیم

لائبریرین

خدا کی قسم میرا کوئی فوٹو بکٹ اکاؤنٹ نہیں ہے

میں نے اس تصویر کا یو آر ایل سرسری طور پر دیکھا تھا تو اس میں فوٹو لکھا دیکھ کر بند کردیا تھا۔
اس لیے دماغ میں فوٹو بکٹ تھا۔
رہا آپ کا تو ظاہر ہے یہی دماغ میں آتا ہے کہ جس نے بھی تصویر لگائی ہے اس کا اپنا ہی اکاؤنٹ ہوگا۔
 
فہیم

لائبریرین
ہاں جی وہی۔
ہوجاتا ہے کبھی کبھار مغالطہ۔
لیکن بات تو وہی کہ ڈائریکٹ ایکسپریس اخبار کا لنک کیوں نہیں ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
جلسے جلوسوں کی تعداد کبھی الیکشن یا کسی امیدوار کی مقبولیت کا فیصلہ نہیں کرتی۔ اصل پتہ تو الیکشن کے دن چلتا ہے۔ میں نے ایسے بہت سے جلسے دیکھے ہیں جو انتہائی کامیاب ہوتے ہیں‌لیکن جب الیکشن ہوتاہے تو نتیجہ اس کے برعکس ہوتا ہے مسلم لیگ قاف کی مثال سامنے ہے۔
آپ کی بات ٹھیک ہے راشد بھائی۔
قطع نظر آج کی سیاست کے، بنیادی طور پر میرا محکم یقین ہے کہ عوام کالانعام کےمشترکہ فیصلوں کی کوئی زیادہ حیثیت نہیں۔
بہت سے انبیاء علیہم السلام آئے اور پوری زندگی تعلیمات دیتے رہے، مگر اکثر ایسا ہوا کہ عوام میں سے سوائے ایک قلیل تعداد کے کسی نے اُن کی تعلیمات کو قبول کیا اور نہ اُن کو اپنا لیڈر تسلیم کیا۔

اور آج کی سیاست کے اعتبار سے ان ریلیوں میں شرکاء کی بڑی تعداد دکھا کر صرف اس الزام کا جواب دینا ہے کہ جو متحدہ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ کراچی میں وہ جو دس پندہ لاکھ لوگوں کو ریلی کی صورت میں سڑکوں پر لے آتی ہے، تو ایسا متحدہ کے چند غنڈوں کے لیے ممکن نہیں بلکہ انکی کراچی کی عوام میں جڑیں موجود ہیں۔ لہذا یہ مسلسل الزام لگانا کہ متحدہ کراچی میں ایک سیٹ نہیں جیت سکتی وغیرہ وغیرہ بس ایک عصبیت زدہ دل و دماغ و زبان کی کارستانی ہے۔

متحدہ گلگت، بلتستان و سکردو میں بالکل نئی پارٹی ہے۔ اور اسکے باوجود اگر وہ پرانے شاطروں پی پی پی اور نواز لیگ کے خلاف اتنا مجمع لے جاتی ہے تو یہ بہت مثبت نشانی ہے کہ اس جماعت کو ان علاقوں میں عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ مگر یہاں پر پھر تجسس آرگومینٹ لے کر آ جانا ایک لنگڑا عذر ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
کیا اس تصویر میں جنگ والوں نے فوٹو شاپ کی مدد سے کوئی تبدیلی کی ہوئی ہے؟ کوئی ثبوت؟
اگر نہیں، تو پھر اس تصویر کو پوسٹ کرنے کا مطلب؟

اور ایکسپریس نیوز والی تصویر کو آپ نے خود اخبار سے سکین کیا ہے، یا پھر آپ نے اسے انکے ویب سائیٹ سے لیا تھا؟
اگر انکے ویب سائیٹ سے لیا تھا تو لنک بھی ایکسپریس نیوز کا ہوتا تو بہتر رہتا۔ ابھی شک ہو رہا ہے کہ ایکسپریس نیوز نے اسے چھاپا بھی ہے کہ نہیں۔
 
راشد احمد

محفلین
آپ کی بات ٹھیک ہے راشد بھائی۔
قطع نظر آج کی سیاست کے، بنیادی طور پر میرا محکم یقین ہے کہ عوام کالانعام کےمشترکہ فیصلوں کی کوئی زیادہ حیثیت نہیں۔
بہت سے انبیاء علیہم السلام آئے اور پوری زندگی تعلیمات دیتے رہے، مگر اکثر ایسا ہوا کہ عوام میں سے سوائے ایک قلیل تعداد کے کسی نے اُن کی تعلیمات کو قبول کیا اور نہ اُن کو اپنا لیڈر تسلیم کیا۔

اور آج کی سیاست کے اعتبار سے ان ریلیوں میں شرکاء کی بڑی تعداد دکھا کر صرف اس الزام کا جواب دینا ہے کہ جو متحدہ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ کراچی میں وہ جو دس پندہ لاکھ لوگوں کو ریلی کی صورت میں سڑکوں پر لے آتی ہے، تو ایسا متحدہ کے چند غنڈوں کے لیے ممکن نہیں بلکہ انکی کراچی کی عوام میں جڑیں موجود ہیں۔ لہذا یہ مسلسل الزام لگانا کہ متحدہ کراچی میں ایک سیٹ نہیں جیت سکتی وغیرہ وغیرہ بس ایک عصبیت زدہ دل و دماغ و زبان کی کارستانی ہے۔

متحدہ گلگت، بلتستان و سکردو میں بالکل نئی پارٹی ہے۔ اور اسکے باوجود اگر وہ پرانے شاطروں پی پی پی اور نواز لیگ کے خلاف اتنا مجمع لے جاتی ہے تو یہ بہت مثبت نشانی ہے کہ اس جماعت کو ان علاقوں میں عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ مگر یہاں پر پھر تجسس آرگومینٹ لے کر آ جانا ایک لنگڑا عذر ہے۔

چلیں اچھی بات ہے کہ ایم کیو ایم قومی جماعت بننے میں مصروف ہے۔ یہ جماعت اگر اپنے اندر چند تبدیلیاں لے آئے تو سارے ملک کی نمائندگی کرسکتی ہے۔ یہ متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت بن سکتی ہے اگر یہ لسانی تعصب اور تشدد سے پاک سیاست کرے تو۔ ایسی جماعت جو لسانی تعصب پر ہو کامیاب نہیں ہوسکتی۔ اس لئے قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی جماعت میں پنجابی، پختون، بلوچی اور دیگر قوموں کو نمایاں نمائندگی دے۔ ایسا نہ ہو کہ پارٹی کے تمام اہم عہدے مہاجروں کے پاس ہوں اور باقی قومیں احساس کمتری کی وجہ سے پارٹی سے نکل جائیں۔ دوسرا یہ کہ ایم کیوایم کو پارٹی الیکشن کرانے چاہئیں تاکہ ملک میں کوئی تو ایسی جماعت ہو جو پارٹی الیکشن کراتی ہو۔
 
Top