گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

زیک بھائی چونکہ آپ ٹریکنگ کے دلدادہ تو حال ہی میں اک انتہائی اچھے ٹریکنگ روٹ کا پتہ چلا ہے- جو کہ کچی کہانی ٹریک کہلاتا ہے چترال (شندور پاس) سے مہوڈنڈ جھیل، سوات تک-
انٹرنیٹ پر تو ہر جگہ یہ 5-6 دن کا ٹریک ہے لیکن مقامی (کئی لوگوں سے پوچھا میں نے) لوگوں کے مطابق یہ دو راتوں اور تین دنوں میں مکمل ہوسکتا-
یوں اگر آپ کچھ یوں ٹور پلان کر لیں کہ پہلے سیدھے خنجراب جائیں ہنزہ رکیں وہاں سے چترال اور پھر وہاں سے سوات وہاں کالام میں رکیں-
اور پھر وہاں سے فلائٹ پکڑ لیں-
اس صورت میں دونوں جانب سے ہی ہوائی سفر بہتر رہے گا-
 
زیک

مسافر

مقامی لوگوں کی باتوں میں نہیں آیا کرتے۔ گوگل میپس پر سیدھا اڑ کر جانے کا راستہ ناپیں تو 42 کلومیٹر بنتا ہے۔ ٹریک اس سے شاید دُگنا ہو۔ تین دن میں یہ کافی زیادہ ہے۔
 
یہی پوسٹ اگر فیس بک پر کر دیں تو میں کچھ ایسے دوستوں کو پوسٹ پر ٹیگ کر دوں گا جو ہر سال جون، جولائی میں موٹر سائیکلوں پر خنجراب تک جاتے ہیں گروپ کی صورت میں۔ اور تمام قابلِ دید مقامات سے تقریباً ہو آئے ہوں گے اتنی بار تو۔
 
ٹھیک ہے۔ اردو میں پوسٹ کروں یا انگریزی میں؟
 
لاریب مرزا

محفلین
زیک بھائی، آپ گلگت بلتستان کے سفر کا پلان بنانے کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو ایک دفعہ جاوید علی خان صاحب سے بھی بات چیت کریں۔ ایک تو وہ پیشے کے لحاظ سے ایڈونچر کنسلٹنٹ بھی ہیں اور دوسرا انہوں نے خود بتایا تھا کہ وہ دوسرے ممالک کے سیاحوں کو بھی گائیڈ کرتے ہیں۔ آپ کو فائدہ ہو گا۔
 
رابطے کا ذریعہ؟
 
لاریب مرزا

محفلین
انہوں نے فون نمبر دیا تھا جو کہ ہماری ایک کولیگ نے اپنے سیل فون میں محفوظ کر لیا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے ان کا فون عطا آباد جھیل میں گر کے شہید ہو گیا۔ لیکن ہم کوشش کرتے ہیں کہ آپ کو ان کا کانٹیکٹ نمبر حاصل کر دیں۔
 
فون نمبر نہیں پلیز۔ ای میل، سوشل میڈیا وغیرہ بہتر ہے۔ وقت کے فرق کی وجہ سے فون پر بات کافی مشکل ہوتی ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
فون نمبر نہیں پلیز۔ ای میل، سوشل میڈیا وغیرہ بہتر ہے۔ وقت کے فرق کی وجہ سے فون پر بات کافی مشکل ہوتی ہے۔
درست!!
ای میل ایڈریس تو نہیں ہے البتہ ذیل میں ان کا فیس بک آئی کا لنک دے رہے ہیں۔
https://www.facebook.com/javed.a.khan
پلان کے بارے میں ان سے بات کرنا کس حد تک مفید رہا اس بابت اپنے تاثرات کا اظہار ضرور کیجیے گا۔
اور لنک کا اشتراک محفل میں ہی کیے دے رہے ہیں کہ شاید گلگت بلتستان کی طرف سفر کا پلان بنانے والے کسی اور محفلین کے کام بھی آ سکے۔
 
یاز

محفلین
زیک بھائی چونکہ آپ ٹریکنگ کے دلدادہ تو حال ہی میں اک انتہائی اچھے ٹریکنگ روٹ کا پتہ چلا ہے- جو کہ کچی کہانی ٹریک کہلاتا ہے چترال (شندور پاس) سے مہوڈنڈ جھیل، سوات تک-
انٹرنیٹ پر تو ہر جگہ یہ 5-6 دن کا ٹریک ہے لیکن مقامی (کئی لوگوں سے پوچھا میں نے) لوگوں کے مطابق یہ دو راتوں اور تین دنوں میں مکمل ہوسکتا-
یوں اگر آپ کچھ یوں ٹور پلان کر لیں کہ پہلے سیدھے خنجراب جائیں ہنزہ رکیں وہاں سے چترال اور پھر وہاں سے سوات وہاں کالام میں رکیں-
اور پھر وہاں سے فلائٹ پکڑ لیں-
اس صورت میں دونوں جانب سے ہی ہوائی سفر بہتر رہے گا-
حضورِ والا! آپ زیک صاحب کو پُٹھی راہ لگانے سے احتراز برتئے۔
کچی کانی ٹریک اتنا سادہ نہیں ہے۔ اس پہ مستزاد یہ کہ اس کے دونوں اطراف تک رسائی بھی ایک مشق ہی ہو گی۔ یعنی مہوڈنڈ اور سورلاسپور تک۔
میری نظر میں جو بہترین ٹریک دو سے تین دن میں کر کے واپس پہنچنا ممکن ہے، ان میں رَش لیک ٹریک سرِفہرست ہے۔ اس کے علاوہ بتورا گلیشیئر ٹریک اور پتونداس میڈوز کے ٹریک کی بابت بھی بہت تعریفیں سنی ہیں۔
 
جی یہ بہتر رہے گا۔ پتونداس میڈوز والا ٹریک بہت ہی زبردست ہے۔
 
حضورِ والا! آپ زیک صاحب کو پُٹھی راہ لگانے سے احتراز برتئے۔
کچی کانی ٹریک اتنا سادہ نہیں ہے۔ اس پہ مستزاد یہ کہ اس کے دونوں اطراف تک رسائی بھی ایک مشق ہی ہو گی۔ یعنی مہوڈنڈ اور سورلاسپور تک۔
میری نظر میں جو بہترین ٹریک دو سے تین دن میں کر کے واپس پہنچنا ممکن ہے، ان میں رَش لیک ٹریک سرِفہرست ہے۔ اس کے علاوہ بتورا گلیشیئر ٹریک اور پتونداس میڈوز کے ٹریک کی بابت بھی بہت تعریفیں سنی ہیں۔
رش لیک ٹریک دو دن میں تو مشکل ہے چار دن کم از کم چاہیے ہونگے اس کے لئے
 
زیک

مسافر
میری نظر میں جو بہترین ٹریک دو سے تین دن میں کر کے واپس پہنچنا ممکن ہے، ان میں رَش لیک ٹریک سرِفہرست ہے

رش لیک ٹریک دو دن میں تو مشکل ہے چار دن کم از کم چاہیے ہونگے اس کے لئے
لونلی پلانٹ اور دیگر آن لائن سورسز کے مطابق یہ پانچ چھ دن کا ٹریک ہے
 
Top