گندم کے جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
روٹی بنانے پر ٹرافی ملتی تو ہر تنور پر ٹرافیاں ہی پڑی ہوتیں۔

س) بچے معصوم کیوں ہوتے ہیں؟
 

خرم

محفلین
کیونکہ ابھی وہ بڑے نہیں‌ہوئے ہوتے۔

س) بارش میں‌باہر نکلنے پر بھیگ کیوں‌جاتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
تاکہ ایک گول گھپہ دوسرے گول گھپے کو کھاتے ہوئے دیکھ نہ سکے۔

س) فلم میں کام کرنے والوں کو ستاروں سے کیوں تشبیہ دیتے ہیں؟
 

عمر سیف

محفلین
کیونکہ ستارے دور ہی اچھے لگتے ہیں اسی طرح فلم میں کام کرنے والے بھی دور دور ہی اچھے لگتے ہیں۔


چال کو مورنی سے کیوں تشبیہ دیتے ہیں؟
 

عمر سیف

محفلین
اسے چلنا نہیں چھلانگ لگانا کہتے ہیں۔


اگر سو منزلہ عمارت سے چھلانگ لگائیں تو کیا ہوگا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
زمین سے ایک بال برابر بلندی تک کچھ نہیں ہوگا

چاند سے چاندنی تو سورج سے سورجنی کیوں نہیں ہوتی؟
 

تیشہ

محفلین
ہاں :? نا ماہ وش آرہی ہیں نا ہی بابر ۔ اور اب خرم ؟ :?
یہ تین ممبر تھے نا یہاں پر ؟ اب کدھر گئے ۔؟ :?
 

ماوراء

محفلین
باجو، ماہ وش تو کب کی الوادع کہہ چکے۔ اور بابر کی کہانی بھی کافی دلچسپ تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ بھی جا چکے ہیں۔:) کہتی ہیں تو لنک بھیجوں؟ :p

ہاں خرم بھائی نے کافی رونق لگائی تھی۔ پتہ نہیں کہاں رہ گئے۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
آخری سوال غالباً یہ تھا :

ہاں خرم بھائی نے کافی رونق لگائی تھی۔ پتہ نہیں کہاں رہ گئے؟

لگتا ہے ان کی “ رونق “ ڈاکٹر صاحبہ نے پڑھ لی، اور اس دفعہ معاملہ الٹا ہو گیا۔

س) ہوائی جہاز کو تیرنا آتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا کیا مطلب ہے ڈاکٹر صاحبہ نے انہیں برازیل بھجوا دیا، نہیں وہ ایسی تو نہیں لگتیں خرم بھائی کی باتوں سے۔
 

خرم

محفلین
جی نہیں ہم نے کہاں جانا ہے۔ بٹیا کی سالگرہ ہے اس جمعرات کو اس لئے ہفتہ اتوار خریداری میں گزرے اور اب کام کا زور ہے۔ باقی ہوائی جہاز کو بالکل تیرنا آتا مگر کوئی اسے سمندر میں چلاتا ہی نہیں

س) اندھیرے میں دکھائی کیوں نہیں دیتا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top