گندم کے جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
( جب تک ڈور ہاتھ میں ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے نا ۔۔ شمشاد بھائی ۔۔ :wink: )

کوئی دوست ہے نہ رقیب ہے
تیرا شہر کتنا عجیب ہے

کوئی کسی کا بھی دوست نہیں ۔

تارے گننے سے کیا نیند آسکتی ہے ۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تاروں پر منحصر ہے، بعض کی موجودگی میں نیند ہی بہتر ہے۔

س) مادہ مچھر ہی خون کیوں چوستی ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
یہ آپ سے کس نے کہہ دیا

س: یہ شمشاد صاحب نے آج کل مچھروں کے پیچھے کیوں‌پڑے ہوئے ہیں؟ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
یہ اچانک آپ کو اپنی فکر کیوں ہوگئی ہے ۔ :wink:

میں سوال تھوڑا سا بدل دیتا ہوں ۔

یہ صرف مادہ ہی کیوں خون چوستی ہے ۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
اس پر ایک بات یاد آئی، ایک خانصاحب اپنی بیوی کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ ڈاکٹر نے معائنے کے بعد خانصاحب سے پوچھا کیا آپ کا اور آپ کی بیوی کا بلڈ گروپ ایک ہی ہے۔ خانصاحب بولے “ ہو گا ایک ہی ہو گا، آخر پچیس سال سے میرا خون چوس رہی ہے۔“

س) نیا جوتا ہی کیوں کاٹتا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
ہر نئی جگہ پر پاؤں جمانے میں کچھ وقت تو لگتا ہے نا ۔۔۔ :wink
:
آپ کے لطیفے پر یاد آیا ۔۔۔ کہ ڈاکٹر نے مریض کو خوشخبری سناتے ہو ئے کہا کہ “ جناب اب آپ کی مصبیت دور ہوجائے گی ۔۔ مریض نے گھبرا کر کہا “ ذرا آہستہ سے کہیں ۔۔۔ باہر ہی بیٹھی ہوئی ہے ۔ “

بھیڑ چال کس کو کہتے ہیں ۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
یار اتنا بھی نہیں پتہ، بھیڑ چال بھیڑ کی طرح چال چلنے کو کہتے ہیں۔ اس کے چال چلن کا ذکر نہیں ہے اس میں۔

س) ٹنڈ کی کیا خصوصیت ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
بھیڑ چال کے بارے میں یہ خاص بات مشہور ہے کہ اگر بھیڑیں ریوڑ میں چل رہی ہوں اور اگر کہیں کوئی بھیڑ کسی بھی چیز سے ٹکرا کے اچھلے یا جھٹکا کھائے تو پھر پیچھے آنے والی بھیڑیں بھی اس کی تقلید کرتیں ہیں یعنی وہ بھی عین اسی جگہ پہنچ کر وہی حرکت کرتیں ہیں ۔ جو کسی بھیڑ سے ناداستہ طور پر سرزد ہوئی ہو ۔

اس لیئے کہتے ہیں کہ کیا بھیڑ چال چل رہے ہو ۔ :wink:
 

اعجاز

محفلین
1۔ آپ کو ایک ٹنڈ مل جاتی ہے
2۔ آپ کے بھتیجوں‌ بھانجوں‌ کو ایک ٹنڈ مل جاتی ہے
3۔ کسی کو پتا نہیں‌ چلتا کہ آپ کی اصل میں‌ ٹنڈ ہو چکی ہے

اس کو پتا کیوں‌ نہیں‌ چلتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
دکان اونچی جگہ پر ہونے کی وجہ سے وہاں مصالحے پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔

س) بیگانی شادی میں ہی عبد اللہ کیوں دیوانہ ہوتا ہے؟
 

عمر سیف

محفلین
باقی سب پروانے مستانے ہوتے ہیں، ایک وہی دیوانہ ہوتا ہے۔


پروانہ شمع کے آگے پیچھے کیوں پھرتا رہتا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
دونوں ہی کھائے جاتے ہیں ۔

خربوزہ خربوزے کو ہی دیکھ کر کیوں رنگ پکڑتا ہے ۔ کدو کو دیکھ کر کیوں نہیں ۔ ؟
 

فہیم

لائبریرین
خربوزہ جو ہوا اگر کدو ہوتا تو اس کو دیکھ کر پکڑ لیتا

س: کوا کائیں کائیں کیوں کرتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top