گندم کے جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
زبان جو بھی بولی جاتی ہو۔ وہاں گئے تو ہم اپنی زبان بنا لیں گے۔

کیا آپ زمین سے اکتا گئے ہیں جو مریخ پر جانے کا سوچ رہے ہیں؟
 

خرم

محفلین
یہ تو شاید نہیں اکتائیں‌ مگر زمین والے ضرور اکتا گئے ہیں۔

س) انضمام کو ہمیشہ غلط آؤٹ کیوں‌دیا جاتا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
جو خود ہی آؤٹ ( رن آؤٹ ) ہوتا ہو اس کو غلط آؤٹ دینے میں کیا مضائقہ ہے ۔ :wink:

کیا اس دفعہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکے گی ۔؟
 

عمر سیف

محفلین
غصہ تو نکالنا ہے نا وہ پاکستانی ٹیم پر نکال لیتے ہیں۔


اگلے میچ میں اظہر محمود کو کھلائیں گے؟
 

فہیم

لائبریرین
اگر میں چیف سیلیکٹر ہوتا تو ضرور کھلاتا

س: رانا نوید اور اظہر محمود میں کون بہتر ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ان دونوں سے بہتر ہے مجھے ٹیم میں شامل کر لیتے۔

س) اردو محفل کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے تو؟
 

شمشاد

لائبریرین
اوپنر پر میں اور قیصرانی، باقی ٹیم چائے ہی پیتی رہے گی، کہ آؤٹ ہی نہیں ہوں گے۔

س) پہلا میچ کس فورم کے ساتھ رکھا جائے؟
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اوپنر پر میں اور قیصرانی، باقی ٹیم چائے ہی پیتی رہے گی، کہ آؤٹ ہی نہیں ہوں گے۔

س) پہلا میچ کس فورم کے ساتھ رکھا جائے؟

میں نے اپنا نائب آپ کوبنایا جس سے چاہیں رکھ لیں

س: اٹیک اوور کون کرے گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ایسے برے دن بھی نہیں آئے ہماری ٹیم کے۔

س) چڑیا کے چونچ میں کتنے لیڑ پانی آ سکتا ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
چڑیا کی چونچ میں سارا سمندر آ سکتا ہے ۔۔ لیٹر پانی کیا چیز ہے ۔

کیا لوگ بھی چہچہاتے ہیں ۔ ؟ :wink:
 

ماوراء

محفلین
چوکور ہوتی تو کم از کم مجھے تو کوئی فرق نہ پڑتا۔

کیا یہ سچ ہے کہ چھینک آنے پر کوئی یاد کر رہا ہوتا ہے؟ :p
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top