فونٹ گندھارا خط ثلث (ریلیز)

السلام علیکم
کچھ عرصہ قبل ایک مہربان کی خواہش پر میر عماد سافٹ وئیر میں موجود ثلث فونٹ میں اردو شامل کرنے کی کوشش شروع کی اور الحمد للہ وقت کی کمی کے باوجود آج اسکو مکمل کرکے آپ دوستوں کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں
Gandhara%20Suls.jpg

فونٹ میں ابھی کچھ کمی بیشی موجود ہے جوکہ انشاءاللہ مستقبل میں حل ہوتے رہیں گے آپ حضرات فونٹ کو ڈاونلوڈ کرکے اپنے آراء سے آگاہ کریں
نوٹ: فونٹ میں کشیدہ کی سہولت موجود ہے آپ جہاں پر متن کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں وہاں پر تطویل استعمال کرسکتے ہیں
فونٹ یہاں سے ڈاونلوڈ کرلیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ عبدالمجید۔ بہت خوبصورت فونٹ ہے۔ دل خوش ہو گیا ہے دیکھ کر۔ تم آخر فارم میں واپس آ رہے ہو۔ :)
 
خورشیدآزاد

محفلین
واقعی خوبصورت فونٹ ہے ۔ جزاک اللہ

عبدالمجید صاحب آپ لوگ اردو کی بے لوث خدمت کرکے تاریخ میں اپنا نام لکھ رہے ہیں۔ شاباش اللہ اور ہمت دے۔ آمین
 
ابوشامل

محفلین
بہت زبردست فونٹ ہے۔ میرے خیال میں اردو کے موجودہ تمام ثلث فونٹس سے بہتر ہے۔ لیکن یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ثلث اس طرح کا خط ہے کہ اسے ٹروٹائپ فونٹ جیسے جامد فارمیٹ میں مقید کرنا ممکن نہیں ہے۔ اسے لازماً manual treatment چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ کلک کے اندر موجود ثلث کو جب تک آپ treat نہیں کریں گے تب تک حسن نہیں بکھیرتا۔ اس لیے خوبصورت ترین ثلث فونٹ بنانا اب بھی ایک چیلنج ہے اور جس طرح یہ لکھا جاتا ہے، شاید ہمیشہ چیلنج ہی رہے۔
برادر آپ نے فونٹ کا نام suls رکھا ہے میرے خیال میں اسے Sulus ہونا چاہیے۔ عربی بھی اسے Thuluth لکھتے ہیں۔
 
نعیم سعید

محفلین
عبدالمجید بھائی! جزاک اللہ، واقعی بہت خوب صورت فونٹ بنایا ہے۔
کرننگ کی کچھ کمی ہے، یہ بھی پوری کر دی جائے تو کیا بات ہے۔
’’کشیدہ کاف‘‘ تطویل کے ساتھ تو لگ رہا ہے۔ مگر اصل ویلیو (06aa) ٹائپ کرنے سے نہیں آرہا۔
 
فاتح

لائبریرین
سبحان اللہ! بے حد خوبصورت فونٹ ہے۔ بے حد شکریہ عبد المجید صاحب!
گویا اب ان پیج کے ساتھ ساتھ کلک کی الوداعی تقاریب کی بھی تیاریاں شروع کر دیں۔:)
کلک میں ثلث کی کافی اشکال کی متبادل شکلیں موجود ہیں، کیا ایسا کچھ ہو سکتا ہے کہ متبادل اشکال بھی استعمال کی جا سکیں؟
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ما شا اللہ ایک اور ثلث فونٹ کا اضافہ ۔ مبارک ہو جناب عبدالمجید صاحب
میری یہ ذاتی خواہش ہے کہ خط ثلث جو کہ مکمل کرننگ ، کشیدہ کاری علامات کے ساتھ بنا سکوں مگر اس کام کو میں اکیلا نہیں کر سکتا ۔ اگر عبدالمجید صاحب اور ان جیسے ہی کوئی فونٹ ساز حضرات مل کر یہ کام کریں تو میرے خیال سے ایک مکمل خط ثلث جو کہ خوبصورتی کے لحاظ سے اس خط کی کمی کو بھی پورا کرے بنانا ممکن ہے ۔ اگر فانٹ ساز احباب مل کر کام کریں تو میرے خیال سے اردو ٹائپو گرافی خوب ترقی کرے گی اور تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی ۔ میری دیگر فونٹ ساز حضرات سے التماس ہے کہ اگر کوئی ایسا منصوبہ بنے کہ خط ثلث مکمل بنانا چاہتے ہیں تو مل کر کام کرنے کو ترجیح دیں ۔ اس کے لیے میرے خیال سے کلک 2000 کے خط ثلث کے ترسیمے ہی بہتر رہیں گے اور اس میں تقریبا خط ثلث مکمل کرننگ اور کشیدہ کاری سے لکھا جاتا ہے۔
والسلام
 
ذیشان حیدر

محفلین
بہت ہی خوبصورت فونٹ بنایا عبدالمجید بھائی
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا و شکر اللہ کم
مزہ آگیا سبحان اللہ
اللہ مزید ترقی و کامرانی نصیب فرمائیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت زبردست فونٹ ہے۔ میرے خیال میں اردو کے موجودہ تمام ثلث فونٹس سے بہتر ہے۔ لیکن یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ثلث اس طرح کا خط ہے کہ اسے ٹروٹائپ فونٹ جیسے جامد فارمیٹ میں مقید کرنا ممکن نہیں ہے۔ اسے لازماً manual treatment چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ کلک کے اندر موجود ثلث کو جب تک آپ treat نہیں کریں گے تب تک حسن نہیں بکھیرتا۔ اس لیے خوبصورت ترین ثلث فونٹ بنانا اب بھی ایک چیلنج ہے اور جس طرح یہ لکھا جاتا ہے، شاید ہمیشہ چیلنج ہی رہے۔
برادر آپ نے فونٹ کا نام suls رکھا ہے میرے خیال میں اسے sulus ہونا چاہیے۔ عربی بھی اسے thuluth لکھتے ہیں۔

سبحان اللہ! بے حد خوبصورت فونٹ ہے۔ بے حد شکریہ عبد المجید صاحب!
گویا اب ان پیج کے ساتھ ساتھ کلک کی الوداعی تقاریب کی بھی تیاریاں شروع کر دیں۔:)
کلک میں ثلث کی کافی اشکال کی متبادل شکلیں موجود ہیں، کیا ایسا کچھ ہو سکتا ہے کہ متبادل اشکال بھی استعمال کی جا سکیں؟

کیا کوئی ایسی فیچرز کی لسٹ تیار کرنا ممکن ہے جو مروجہ ٹائپوگرافی میں دستیاب نہ ہوں لیکن یہ کلک میں دستیاب ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ما شا اللہ ایک اور ثلث فونٹ کا اضافہ ۔ مبارک ہو جناب عبدالمجید صاحب
میری یہ ذاتی خواہش ہے کہ خط ثلث جو کہ مکمل کرننگ ، کشیدہ کاری علامات کے ساتھ بنا سکوں مگر اس کام کو میں اکیلا نہیں کر سکتا ۔ اگر عبدالمجید صاحب اور ان جیسے ہی کوئی فونٹ ساز حضرات مل کر یہ کام کریں تو میرے خیال سے ایک مکمل خط ثلث جو کہ خوبصورتی کے لحاظ سے اس خط کی کمی کو بھی پورا کرے بنانا ممکن ہے ۔ اگر فانٹ ساز احباب مل کر کام کریں تو میرے خیال سے اردو ٹائپو گرافی خوب ترقی کرے گی اور تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی ۔ میری دیگر فونٹ ساز حضرات سے التماس ہے کہ اگر کوئی ایسا منصوبہ بنے کہ خط ثلث مکمل بنانا چاہتے ہیں تو مل کر کام کرنے کو ترجیح دیں ۔ اس کے لیے میرے خیال سے کلک 2000 کے خط ثلث کے ترسیمے ہی بہتر رہیں گے اور اس میں تقریبا خط ثلث مکمل کرننگ اور کشیدہ کاری سے لکھا جاتا ہے۔
والسلام

جزاک اللہ اشتیاق، بہت اچھا ارادہ ہے۔ دیکھتے ہیں کہ باقی ماہرین فونٹ سازی اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
 
سویدا

محفلین
فونٹ بہت خوبصورت ہے
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
ویسے یہ میر عماد کا کیا یہ کلک جیسا سوفٹ وئیر ہے ؟
یا یہ کہیں‌چلیپا تو نہیں‌ہے ؟
 
سبحان اللہ
ارے بھیا !مجھے تو لگتا ہے کہ اب اردو کے چاہنے والے محفل کانام "تہلکہ ڈاٹ کام" رکھ دیں۔۔۔۔
کیا بات ہے جناب، خوش کردیا دل
خوش رہئے اللہ اور برکت دے
 
بھئی ہم تو نبیل بھائی کے الفاظ میں یہی کہیں گے کہ "ہم اردو ٹائپوگرافی کے سنہری دور سے گزر رہے ہیں"۔

اور یہ علامہ کے شعر کا کیا حال کیا گیا ہے تمثیلی تصویر میں؟

فانٹ لاجواب ہے۔
 
arifkarim

معطل
ہمیشہ کی طرح مجید بھائی کی:
b151.gif
قندہار کا نام بھی خوب چنا ہے۔ وجہ آپکو معلوم ہے :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

انتہا

محفلین
ماشاءاللہ بہترین کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ اس میں کشیدہ لگانے کا کیا طریقہ ہے؟
 
Top