فونٹ گندھارا خط ثلث (ریلیز)

گرائیں

محفلین
میرے پاس اس خط کا حلیہ کچھ ایسا ہے ابنٹو میں۔

357b7.png
 
ما شا اللہ ایک اور ثلث فونٹ کا اضافہ ۔ مبارک ہو جناب عبدالمجید صاحب
میری یہ ذاتی خواہش ہے کہ خط ثلث جو کہ مکمل کرننگ ، کشیدہ کاری علامات کے ساتھ بنا سکوں مگر اس کام کو میں اکیلا نہیں کر سکتا ۔ اگر عبدالمجید صاحب اور ان جیسے ہی کوئی فونٹ ساز حضرات مل کر یہ کام کریں تو میرے خیال سے ایک مکمل خط ثلث جو کہ خوبصورتی کے لحاظ سے اس خط کی کمی کو بھی پورا کرے بنانا ممکن ہے ۔ اگر فانٹ ساز احباب مل کر کام کریں تو میرے خیال سے اردو ٹائپو گرافی خوب ترقی کرے گی اور تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی ۔ میری دیگر فونٹ ساز حضرات سے التماس ہے کہ اگر کوئی ایسا منصوبہ بنے کہ خط ثلث مکمل بنانا چاہتے ہیں تو مل کر کام کرنے کو ترجیح دیں ۔ اس کے لیے میرے خیال سے کلک 2000 کے خط ثلث کے ترسیمے ہی بہتر رہیں گے اور اس میں تقریبا خط ثلث مکمل کرننگ اور کشیدہ کاری سے لکھا جاتا ہے۔
والسلام
محترم اشتیاق علی بھائی یقینا خط ثلث جوکہ ہر لحاظ سے مکمل ہو ایک اوپن ٹائپ فونٹ کی شکل میں بنانا ممکن نہیں ہے کیونکہ اوپن ٹائپ کی پروگرامنگ بہت محدود ہے ۔ البتہ اس موجودہ فونٹ میں کشیدہ کی سہولت موجود ہے لیکن اشکال کی تبدیلیاں اوپن ٹائپ کی پروگرامنگ کی کمزوری کی وجہ سے ممکن نہیں ہے
 
بھئی ہم تو نبیل بھائی کے الفاظ میں یہی کہیں گے کہ "ہم اردو ٹائپوگرافی کے سنہری دور سے گزر رہے ہیں"۔

اور یہ علامہ کے شعر کا کیا حال کیا گیا ہے تمثیلی تصویر میں؟

فانٹ لاجواب ہے۔
شکریہ ابن سعید بھائی
اور شعر کیلئے معذرت چاہتا ہوں در اصل آجکل بے پناہ مصروفیات میں گھرا ہوا ہوں اسلئے جلد بازی میں شعر ایسا ہی ذہن میں آیا اور میں نے بھی ایسا ہی لکھ کر تصویر پوسٹ کردیا
 
قندہار کا نام بھی خوب چنا ہے۔ وجہ آپکو معلوم ہے :)
معذرت چاہتا ہوں جناب یہ نام قندہار نہیں گندھارا ہے ۔ جوکہ ماضی میں وادی سوات اور اسکے ارد گرد کے علاقوں میں ایک تہذیب گذری ہے۔
فونٹ کیلئے داد دینے پر شکریہ :grin:
 
بہت زبردست فونٹ ہے۔ میرے خیال میں اردو کے موجودہ تمام ثلث فونٹس سے بہتر ہے۔ لیکن یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ثلث اس طرح کا خط ہے کہ اسے ٹروٹائپ فونٹ جیسے جامد فارمیٹ میں مقید کرنا ممکن نہیں ہے۔ اسے لازماً manual treatment چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ کلک کے اندر موجود ثلث کو جب تک آپ treat نہیں کریں گے تب تک حسن نہیں بکھیرتا۔ اس لیے خوبصورت ترین ثلث فونٹ بنانا اب بھی ایک چیلنج ہے اور جس طرح یہ لکھا جاتا ہے، شاید ہمیشہ چیلنج ہی رہے۔
برادر آپ نے فونٹ کا نام suls رکھا ہے میرے خیال میں اسے sulus ہونا چاہیے۔ عربی بھی اسے thuluth لکھتے ہیں۔
شکریہ ابو شامل بھائی یقینا اوپن ٹائپ میں‌کسی خط کو ہر لحاظ سے مکمل کرلینا ممکن نہیں‌ہے نام کے تصحیح کیلئے شکریہ آئندہ اپڈیٹ میں نام کو صحیح‌کیا جائے گا
 
عبدالمجید بھائی! جزاک اللہ، واقعی بہت خوب صورت فونٹ بنایا ہے۔
کرننگ کی کچھ کمی ہے، یہ بھی پوری کر دی جائے تو کیا بات ہے۔
’’کشیدہ کاف‘‘ تطویل کے ساتھ تو لگ رہا ہے۔ مگر اصل ویلیو (06aa) ٹائپ کرنے سے نہیں آرہا۔
شکریہ نعیم سعید بھائی جیسا کہ میں نے لکھا ہے یہ میں نے میر عماد کے خط ثلث کا سورس بناکر اسمیں اردو کے حروف شامل کیئے ہیں چونکہ میر عماد سافٹ وئیر کی مدد سے اس خط میں مینول کرننگ کی جاسکتی ہے اس وجہ سے میر عماد سافٹ وئیر والوں‌نے اسکی کرننگ پر زیادہ دھیان نہیں‌دیا ہے نیز کشیدہ کاف کیلئے ویلیو کا مسئلہ میں نے نوٹ کرلیا نیکسٹ اپڈیٹ‌میں انشاءاللہ یہ حل ہوگا
 
سبحان اللہ! بے حد خوبصورت فونٹ ہے۔ بے حد شکریہ عبد المجید صاحب!
گویا اب ان پیج کے ساتھ ساتھ کلک کی الوداعی تقاریب کی بھی تیاریاں شروع کر دیں۔:)
کلک میں ثلث کی کافی اشکال کی متبادل شکلیں موجود ہیں، کیا ایسا کچھ ہو سکتا ہے کہ متبادل اشکال بھی استعمال کی جا سکیں؟
شکریہ فاتح صاحب
فی الوقت تو اپن ٹائپ کی پروگرامنگ کی کمزوری کے باعث ایسا ممکن نہیں‌ہے لیکن مستقبل میں امید کی جاسکتی ہے
 
اصل میں یہ دیدہ ور پشاور میں پیدا ہوئی ہے :)
(کسی کی دل آزادی ہو تو معذرت، جملہ مذاقاً‬ کہا ہے)
ہاہاہا
در اصل یہ وقت کی کمی کے باعث شعر ایسا ہی ذہن میں آرہا تھا سو میں نے بھی ایسا ہی لکھ لیا خیر آپنے بھی خوب لکھا ہے :grin:
 
کیا کوئی ایسی فیچرز کی لسٹ تیار کرنا ممکن ہے جو مروجہ ٹائپوگرافی میں دستیاب نہ ہوں لیکن یہ کلک میں دستیاب ہوں۔
نبیل بھائی ایسے ہزاروں نہیں‌تو سینکڑوں فیچرز ہونگے جوکہ کلک یں موجود ہے لیکن مروجہ ٹائپوگرافی میں دستیاب نہیں‌ہے اور ان فیچرز کو کسی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کے بغیر فونٹ میں شامل کرنا ممکن نہیں‌ہے
 
میرے پاس اس خط کا حلیہ کچھ ایسا ہے ابنٹو میں۔
در اصل اس فونٹ کی پروگرامنگ ہی ایسی ہے کہ یہ ونڈوز پلیٹ فارم کے بغیر دوسرے پلیٹ فارمز پر نہیں‌چل سکتی اور یہ پروگرامنگ میر عماد والوں نے فونٹ بناتے وقت قصداً ایسی کر رکھی ہے
 

عباد1

محفلین
شعر پڑھ کر تو وہ بات یاد آگئی ہے کہ ’’تمھارا وزیراعلیٰ ہوتا ہے اور ہمارا تو وزیر اعلیٰ بھی ’’ہوتی‘‘ ہے :grin::grin:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل ایک مہربان کی خواہش پر میر عماد سافٹ وئیر میں موجود ثلث فونٹ میں اردو شامل کرنے کی کوشش شروع کی
عبدالمجید ایسا مہربان ہے کہ اس نے کچھ عرصہ پہلے ایک "مہربان" کو رات بھر اپنا مہمان بھی رکھا ۔ ۔ ۔ کھانا بھی کھلایا اور اس کی فرمائش پر اسی رات فونٹ میں اردو سپورٹ بھی ڈال دی لیکن کچھ حروف کی اشکال میں مسئلہ تھا پھر اچانک عبدالمجید کو افغانستان جانا پڑ گیا جب وہ واپس آیا تو حسن اتفاق دیکھیے کہ وہ مہربان پھر ایک رات کے لیے عبدالمجید کا مہمان بنا اور عبدالمجید نے مہمان نوازی کے علاوہ اسی رات میں فونٹ کا بقیہ کام بھی نمٹا دیا
عبدالمجید ۔ ۔ ۔ ۔ آپ کا وہ "مہربان" آپ کی مہمان نوازی اور فونٹ سازی دونوں کے لیے شکر گزار ہے
عبدالمجید سے پہلے عویدض سے بھی یہ فرمائش کی گئی تھی اسے کچھ تیکنیکی مشاورت بھی دی گئی تھی لیکن وہ یہ کام مکمل نہ کر سکا اور ادھورا چھوڑ دیا
عبدالمجید کو داد دیتا ہوں کہ اس نے اتنی عدیم الفرصتی اور پا بہ رکاب ہونے کے باوجود اس فرمائش کو رد نہیں کیا
عبدالمجید زندہ باد
 
Top